Tag: آئی پی ایل

  • معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح افسردہ ہوگئے

    معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح افسردہ ہوگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن ایشون نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک جذباتی پیغام میں روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ اب وہ آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے لیکن دنیا بھر کی مختلف ٹی 20 فرنچائز لیگز میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

    ایشون کا کہنا تھا کہ ”آج میرے لیے خاص دن ہے اور ایک نئی شروعات بھی۔ کہتے ہیں ہر اختتام ایک نئی شروعات لاتا ہے۔ میرا آئی پی ایل کیریئر اختتام پذیر ہورہا ہے، مگر اب میں دنیا کی دیگر لیگز میں کرکٹ کا نیا سفر شروع کرنے جارہا ہوں۔“

    ایشون کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام فرنچائزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں یادگار لمحات اور تعلقات دیے۔ ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل اور بی سی سی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ روی چندرن ایشون نے 18 دسمبر 2024 کو گابا ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں خدمات جاری رکھیں گے۔

    روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوال اُٹھادیا

    آئی پی ایل کی اگر بات کی جائے تو ایشون نے پانچ ٹیموں کی نمائندگی کی، جس میں: چنئی سپر کنگز، پنجاب کنگز، دہلی کیپیٹلز، راجستھان رائلز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس شامل ہیں، انہوں نے پنجاب کنگز کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیئے۔

  • پی ایس ایل چھوڑنے والے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل میں زبردست شرمندگی کا سامنا

    پی ایس ایل چھوڑنے والے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل میں زبردست شرمندگی کا سامنا

    پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر پیسوں کےلیے انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کوشل مینڈس کو ممبئی کےخلاف میچ میں زبردست شرمندگی اٹھانا پڑی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی وجہ سے پی ایس ایل کو بیچ میں روکنا پڑا تھا، ایسے میں سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس نے پیسوں کی خاطر پاکستان سپرلیگ 10 کو چھوڑ کر آئی پی ایل ٹیم ٹیم گجرات ٹائٹنز کو جوائن کیا تھا تاہم اپنی انتہائی ناقص کارکردگی سے انھوں نے اپنی ٹیم اور خود کو شدید شرمندگی سے دوچار کیا۔

    ایلیمیٹر میں ممبئی کے خلاف انھوں نے دو اہم ترین کیچز چھوڑے اور اپنی ٹیم کا فائنل کھیلنے کا سپنا چکنا چور کردیا،مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر شامل ہوئے تھے۔

    تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی پر کپتان شبمن گل برہم نظر آئے، ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل نے روہت شرما کا کیچ ڈراپ کیا، جنھوں نے جارحانہ 81 رنز بنائے۔

    کوشل کی خراب پرفارمنس یہیں ختم نہیں ہوئی بعدازاں انھوں نے سوریا کمار یادیو کا آسان کیچ کا موقع بھی گنوا دیا جس نے میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔

    سری لنکن کرکٹر جب بیٹنگ کرنے آئے تو بھی مچل سینٹنر کی گیند پر نہایت عجیب و غریب انداز میں ہٹ وکٹ ہوئے اور یوں گجرات کی ٹیم شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کوشل نے پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرتے ہوئے آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹنز کو جوائن کیا تھا، وہ پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے جس نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

  • آئی پی ایل کی منسوخی، بھارتی بورڈ کو کتنا نقصان ہوگا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    آئی پی ایل کی منسوخی، بھارتی بورڈ کو کتنا نقصان ہوگا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کرکٹ کی دنیا میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے، بھارت میں آئی پی ایل 2025 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کو معطل کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹ فروخت مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق اب تک 4 میچز منسوخ ہونے سے بھارتی بورڈ کو 500 کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوچکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر ختم ہوا تو 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان زیادہ خسارے سے پریشان ہیں جبکہ اسپانسرز کی جانب سے معاہدوں کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنے کے نتیجے میں نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ اندرونی طور پر بھی شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران میچ رکوا کر شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد تماشائی اور کھلاڑی شدید خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    کامران اکمل کا آپریشن بنیان المرصوص پر ردِ عمل

    بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں، فوجی چوکیوں سمیت متعدد رافیل طیارے بھی تباہ ہوئے ہیں، جس سے بھارتی حکمران دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کررہے ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل معطل کردیا

    پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی نے آئی پی ایل معطل کردیا

    پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل معطل کردیا۔

    کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کےمیچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلےآف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمدآباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگراؤنڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے کئی شہروں، بشمول دھرم شالہ، میں پروازوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات نے آئی پی ایل کے شیڈول کو شدید متاثر کیا اور بی سی سی آئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے انتظامات پر غور کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز بھی دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی بدترین کارکردگی، 11 میچز میں کتنے رنز بنائے؟

    آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر کی بدترین کارکردگی، 11 میچز میں کتنے رنز بنائے؟

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت ایونٹ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے باوجود بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    لکھنوں سپر جائنٹس نے ان کی خدمات ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، جبکہ کرکٹر نے اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔

    رشبھ پنت نے رواں سیزن میں یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ پنت کو امباتی رائیڈو نے اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پنت سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل لیگ میں موجود کھلاڑیوں میں عدم برداشت کا عنصر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، اس وجہ سے بھارتی اسٹیڈیمز کھیلوں کے میدان کم اور اکھاڑے زیادہ لگنے لگے ہیں۔

    تازہ واقعے میں آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    بھارتی کرکٹر نے لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑ دیے

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

  • بھارتی کرکٹر نے لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑ دیے

    بھارتی کرکٹر نے لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑ دیے

    کولکتہ: آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے ریان پراگ نے لگاتار 6 بالز پر چھ چھکے لگا کر منفرد کارنامہ سرانجام دے دیا۔

    ریان پراگ نے یہ اعزاز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

    شمرون ہٹمائر نے 13 ویں اوور کی پہلی بال پر معین علی کی گیندپر سنگل لے کر پراگ کواسٹرائیک دی، جنہوں نے اگلی 4 بالز پر لانگ آن اور اسکوائر لیگ باؤنڈری کی طرف چھکے لگائے۔

    مزید چھکوں سے بچنے کیلیے معین علی نے وائیڈ بال کرائی، مگر فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اگلی گیند پر پراگ نے لانگ آف پر چھکا لگا دیا۔

    ہٹمائر نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر پھر اسٹرائیک پراگ کو دی، جنہوں نے ورون چکرورتی کو ریوس سوئپ پر چھکا لگا کر اپنی 6 قانونی بالز پر 6 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا، بدقسمتی سے ان کی ٹیم راجستھان رائلزایک رن سے یہ میچ ہار گئی۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارت میں جاری کرکٹ لیگ آئی پی ایل متنازع ہوتی جا رہی ہے۔ ایک جانب رواں سیزن میں میچ فکسنگ کی خبریں گردش کر رہی اور کھلاڑیوں کے تنازعات اور جھگڑے میڈیا کی زینت بن رہے ہیں تو دوسری جانب غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی اس حوالے سے آواز اٹھا رہے ہیں۔

    ان میں سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن بھی شامل ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اہمیت دینے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور انہوں نے جیکب بیتھل کو ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے آئی پی ایل کی اجازت دینے پر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    مائیکل ایتھرٹن کا موقف ہے کہ بیتھل ای سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل ہیں، اس لیے انہیں ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہونا چاہیے تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔

    ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

    واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ 22 مئی سے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ تاہم کئی انگلش کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث قومی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے۔

  • پیٹ کمنز نے بھی ‘پشپا’ کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    پیٹ کمنز نے بھی ‘پشپا’ کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے ورلڈکپ وننگ کپتان پیٹ کمنز نے بھی بھارت کی مشہور فلم پشپا کے ہیرو کا انداز اپنا لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزر حیدرآباد کی کپتانی کرنے والے پیٹ کمنز نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ نے بھارتی فلم کا مشہور انداز دیکھا ہے؟ میزبانی نے انھیں پشپا کے اسٹائل میں ہاتھ بھی گلے کے نیچے سے گھما کر دکھایا۔

    پیٹر کمنز نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سنا کہ میں ‘پشپا’ کا نام تو سنا ہے، میزبان نے ان سے مشہور ڈائیلاگ ‘پشپا راج میں جھکے گا نہیں’ بولنے کو کہا۔

    اس دوران سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ہندی میں ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے مشکل میں نظر آئے اور اپنے خراب لہجے کا بھی اعتراف کیا۔

    اس کے بعد میزبان نے ان سے پشپا کے سگنیچر اسٹائل میں گلے کے نیچے سے ہاتھ گزارنے کی فرمائش کی، جس پر پیٹ کمنز نے بھی پشپا اسٹائل کو کاپی کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/ipl-franchise-accused-of-killing-shami-cummins-confidence/

  • کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل کے 8 سیزن میں 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، کوہلی نے گزشتہ روز چنئی سپر کنگز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 بالز پر 62 رنز بناکر حالیہ سیزن میں اورنج کیپ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

    موجودہ سیزن میں کوہلی اب تک 505 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کی اوسط 63.13 رہی ہے۔

    بنگلورو نے چنئی سے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 رنز سے جیت لیا تھا، لیگ میں چنئی کیخلاف بنگلورو کی یہ دوسری فتح ہے۔
    شمار ہوئی۔

    ڈیوڈ وارنر اب 7 سیزن میں 500 رنز بناکر دوسرے نمبرپر ہیں، کوہلی نے 2011 میں 557 رنز، 2013 میں 634، 2015 میں 505 اور 2016 میں ریکارڈ شکن 937 رنز بنائے تھے، 2018 میں انہوں نے 530 رنز، 2023 میں 639 اور 2024 میں 741 رنز جوڑے تھے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل کے دوران کوہلی ایک بار مشکل میں بھی پھنس گئے تھے، انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر سب ہی خوش تھے لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

    ان کے چاہنے والے اس بات پر حیران تھے کہ انہوں نے انسٹاگرام پر فلم، ٹی وی کی اداکارہ اور رقاصہ اونیت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔

    کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا ان کے چاہنے والوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    یہاں تک کہ کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ اُن کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    عرفان خان کی دلیرانہ بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ کوئی غیر ضروری مفروضہ نہ بنایا جائے۔

  • آئی پی ایل اکھاڑے میں تبدیل، شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو لات مار دی

    آئی پی ایل اکھاڑے میں تبدیل، شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو لات مار دی

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو بھارتی کھلاڑیوں نے اکھاڑے میں تبدیل کردیا، تھپڑ مارنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اب شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات ماردی۔

    گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں مدمقابل تھیں، جس میں ہوم ٹیم کے کپتان شبمن گل نے رن آؤٹ پر امپائرز کیساتھ تلخ کلامی کی بعدازاں حریف ٹیم کے کھلاڑی ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات ٹکادی۔

    اس سے قبل بھارتی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا تھا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھی۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے تو کلدیپ یادیو نے رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ مار دیا۔

    بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلدیپ یادیو کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے بھارتی کرکٹر پر جرمانے یا معطلی کیلئے بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

    اس میچ میں رنکو سنگھ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

  • آئی پی ایل میں ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری! میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگ گیا

    آئی پی ایل میں ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری! میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگ گیا

    انڈین پریمیئر لیگ میں نیا تنازع سامنے آگیا راجستھان رائلز کی ٹیم پر ایسوسی ایشن کے اعلیٰ افسر نے میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگادیا۔

    راجستھان رائلز کو جے پور میں 19 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں 2 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا اور مقابلے کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنے، تاہم راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کنوینر نے اس میچ ہر فکس ہونے کا الزام لگایا ہے۔

    راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ بہاری نے آئی پی ایل فرنچائز آر آر کو میچ فکسنگ کرنے والی ٹیم قرار دیا ہے جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق جے دیپ بہاری نے کہا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا بچوں کو بھی یہ بات معلوم ہے، ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو کوئی کیسے کوئی میچ ہار سکتا ہے۔

    جے دیپ بہاری نے کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت نے بنائی ہے، اسے پانچویں بار توسیع دی گئی ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام مقابلے بغیر کسی مسئلے کے ہوں اور حقیت سامنے لائی جائے۔

    خیال رہے کہ 181 رنز ہدف کے تعاقب میں راجھستان رائلز کی تیم کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے مگر آر آر کے بیٹر یہ رنز نہیں بناسکے تھے۔