Tag: آئی پی ایل 2024

  • کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    رائل چیلنجرز بنگلور نے فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد آر سی بی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن کے پلے آف کی دوڑ میں موجود ہے۔

    دھرم شالہ کے ایچ پی چی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آ ر سی بی نے پنجاب کنگز یعنی پی بی کے ایس کو 60 رنز سے ہرادیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے دور ہوگئی۔

    بنگلورو نے اب تک 12 میں سے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، یہ ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ پنجاب 8ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پنجاب نے 12 میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیں۔

    پہلے کھیلتے ہوئے آر سی بی نے 242 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پنجاب کی شروعات خراب رہی، اس نے صرف 6 رنز پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو اور ریلی روسو نے دوسری وکٹ کے لیے 31 گیندوں پر 65 رنز بنا دیئے۔

    ویراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ رجت پاٹیدار نے 23 گیندوں میں 55 رنز بنائے۔

    محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    آخر میں کیمرون گرین نے 27 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ کوہلی اور گرین کے درمیان 46 گیندوں پر 92 رنز کی شراکت ہوئی۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3 اور ودوت کاورپا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینز کے کپتان بن کر مشکل میں آگئے

    ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینز کے کپتان بن کر مشکل میں آگئے

    آئی پی ایل 2024 میں گجرات ٹائٹنز سے ممبئی انڈینز میں شامل ہونے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کپتان بنتے ہی مشکل میں آگئے۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی، ممبئی انڈینز 169 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی۔

    ممبئی انڈینز کی جانب سے ہاردک پانڈیا کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ روہت شرما 2013 کے بعد پہلی مرتبہ بطور کھلاڑی شامل تھے۔

    جب ہاردک پانڈیا ٹاس کرنے کے لیے آئے تو ان پر میدان میں موجود تماشائیوں نے آوازیں کسنا شروع کردیں۔

    اسی طرح جب ہاردک پانڈیا بولنگ کرنے آئے تو تب بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور شائقین ’روہت روہت‘ کے نام کے نعرے لگاتے رہے۔

    میچ کے دوران جب ہاردک پانڈیا نے روہت شرما کو باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے بھیجا تو اس پر بھی شائقین کرکٹ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

    شائقین کرکٹ نے ایکس پر بھی ہاردک پانڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کا ماننا ہے کہ پانڈیا روہت کو باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے بھیج کر ان کی بے عزتی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ روہت شرما جب ممبئی انڈینز کے کپتان تھے انہوں نے دائرے میں ہی فیلڈنگ کی ہے یہ پہلا موقع تھا جب انہیں باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے دیکھا گیا۔