Tag: آئی پی ایل 2025

  • آئی پی ایل 2025، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

    آئی پی ایل 2025، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

    آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا۔

    آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فاسٹ بولر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر دھرم شالا میں بلیک آوٹ سے روکے جانے والے میچ کا حصہ تھے اور اس وقت وہاں ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود آئی پی ایل میں شرکت کریں گے، جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجر بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر آئی پی ایل 2025 کو گذشتہ جمعہ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا اور اب لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں۔

    بی سی سی آئی کے بقیہ میچز نئے شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17 مئی سے 3 جون تک کھیلے جائیں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جس نے جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس بڑے میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل میں مصروف اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اختتام تک لیگ میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اہمیت کے پیش نظر بھارتی بورڈ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کرکٹ اور سی ایس اے کے سی ای او آئی پی ایل حکام سے بات کر رہے ہیں لیکن وہ اپنا موقف تبدیل کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

  • آئی پی ایل 2025 دوبارہ شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کو بڑا جھٹکا

    آئی پی ایل 2025 دوبارہ شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کو بڑا جھٹکا

    مودی جنگی جنون کے باعث ملتوی ہونے والی آئی پی ایل اب جنگ بندی کے بعد 17 مئی سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے تاہم سے اس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    پہلگام واقعہ کی آڑ میں مودی کے جنگی جنون نے بھارت میں کھیلی جا رہی ملین ڈالرز کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو بھی نقصان پہنچایا اور لیگ کو ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

    تاہم لیگ شروع ہونے سے قبل آئی پی ایل کی تمام فرنچائز کو بڑا جھٹکا لگا ہےکہ جنوبی افریقہ نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو 25 مئی تک ہر صورت وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    بی سی سی آئی کے بقیہ میچز نئے شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17 مئی سے 3 جون تک کھیلے جائیں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جس نے جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس بڑے میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل میں مصروف اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اختتام تک لیگ میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اہمیت کے پیش نظر بھارتی بورڈ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کرکٹ اور سی ایس اے کے سی ای او آئی پی ایل حکام سے بات کر رہے ہیں لیکن وہ اپنا موقف تبدیل کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل اور جنوبی افریقی بورڈ کے درمیان معاہدے کے مطابق کھلاڑیوں نے 26 کو وطن واپس آنا ہے تاکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تیاریوں کے لیے وقت مل سکے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 11 سے 15 جون تک لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کگیسو ربادا (گجرات ٹائٹنز)، ایڈن مارکرم (لکھنؤ سپر جائنٹس)، ریان ریکیلٹن (ممبئی انڈینز)، لونگی نگیڈی (رائل چیلنجرز بنگلور)، مارکو جانسن (پنجاب کنگز)، کوربن بوش (ممبئی انڈینز)، ویان ٹربیونس (ممبئی انڈینز)، ٹربیونل سٹینڈن (حیدرآباد۔ کیپٹلز) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-terrifying-story-of-the-incomplete-ipl-match-in-dharamsala/

  • کے ایل راہول نے آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

    کے ایل راہول نے آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کے ایل راہول نے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

    گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 کے 40 ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور دہلی کیپیٹلز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، لکھنؤ سپر جائنٹس کو دہلی کیپیٹلز نے 8 وکٹوں سے ہرا کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی تھی۔

    دہلی کیپیٹلز کی جانب سے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے ایل راہول 57 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    دائیں ہاتھ کے بیٹر کے ایل راہول نے اس میچ میں آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اُنہوں نے 5 ہزار رنز کا یہ سنگِ میل اپنی 130ویں اننگز میں عبور کرلیا۔

    2020 میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں اپنی 135ویں اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ وارنر نے یہ کارنامہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ابو ظہبی میں انجام دیا تھا۔

    تیسرے نمبر پر اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے مارچ 2019 میں ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل میں اپنی 157ویں اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کرلئے تھے۔

    راہول آئی پی ایل میں 5 ہزار رنز بنانے والے آٹھویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    ان سے پہلے یہ اعزاز ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، ڈیوڈ وارنر، سریش رائنا، ایم ایس دھونی اور اے بی ڈی ویلیئرز حاصل کرچکے ہیں۔

    آئی پی ایل میں ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری! میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگ گیا

    2025 میں راہول آئی پی ایل کے دوران اپنی بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں، وہ 7 میچز میں 64.60 کی اوسط اور 153.80 کے اسٹرائیک ریٹ سے 323 رنز بنا چکے ہیں۔

  • کوہلی نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    کوہلی نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ کر آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

    رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے جارح مزاج بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    کوہلی نے میچ میں ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردارادا کیا۔

    کوہلی نے آئی پی ایل میں 59 ویں نصف سنچری اسکور کی اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔

    کوہلی اس کارکردگی کے بعد ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے، ان کے ریکارڈ میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔

    پنجاب کنگز نے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی اور دیودت پڈیگل نے شاندار بیٹنگ کی، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنائے، جس نے آر سی بی کی جیت کی بنیاد رکھ دی، پڈیگل نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    واضح رہے اس سے قبل آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو پنجاب کنگز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ کو 14، 14 اوورز تک محدود کیا گیا تھا آر سی بی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر صرف 95 رنز بنا سکی، کوہلی اور دیگر بیٹرز جادو جگانے میں ناکام رہے تھے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو زیر کر دیا

    ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 13ویں اوور کی پہلی بال پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناکر آر سی بی کے خلاف میچ باآسانی جیت لیا تھا۔

  • سنیل نارائن ’ہٹ وکٹ‘ ہوکر بھی ’ناٹ آؤٹ‘ قرار

    سنیل نارائن ’ہٹ وکٹ‘ ہوکر بھی ’ناٹ آؤٹ‘ قرار

    ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ میں سنیل نارائن خوش قسمتی سے آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

    کے کے آر کے بیٹر سنیل نارائن 26 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ہٹ وکٹ آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے جس پر آر سی بی کے کھلاڑیوں نے فیصلے پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

    ساتویں اوور کے دوران راسخ سلام کی تیز شارٹ گیند کا نارائن کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس نے بچنے کی کوشش کی اور ایسا کرتے ہوئے ان کے بیٹ اسٹمپ کو ٹکرا گیا اور بیلز گر گئے۔

    تاہم امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دیا اور انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا کیونکہ گیند پہلے ہی وکٹ کیپر جیتیش شرما کے گلوز مین جاچکی تھی اور نارائن نے ڈیلیوری کھیلنے کا اپنا ایکشن مکمل کرلیا تھا۔

    کرکٹ کے ایم سی سی قوانین کے مطابق اگر شاٹ کھیلنے اور گیند مکمل ہونے کے بعد بیلز گر جائیں تو بیٹر آؤٹ نہیں ہوتا، اسی لیے امپائر نے قانون 35.2 کے تحت انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

    علاوہ ازیں کپتان رجت پاٹیدار کی قیادت میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جب جوش ہیزل ووڈ نے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کو صرف 4 رنز پر آؤٹ کیا تاہم کپتان اجنکیا رہانے نے 25 گیندوں نصف سنچری اسکور کی اور نارائن نے 26 گیندوں پر 44 رنز اسکور کرکے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    کولکتہ نائٹ رائیڈر نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، رائل چیلنجرز بنگلور نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنالیے، ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

  • آئی پی ایل 2025: سب سے زیادہ بولی کس بھارتی کھلاڑی کی لگی؟

    آئی پی ایل 2025: سب سے زیادہ بولی کس بھارتی کھلاڑی کی لگی؟

    نئی دہلی: آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز رشبھ پنت نے ایک نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے سب سے زیادہ قیمت پر خریدے جانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی رقم ہے۔

    پنجاب کنگز کے ساتھ شریاس ائیر نے بھی 26.75 کروڑ روپے میں معاہدہ کر کے دوسرے سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، جبکہ پنجاب نے ارشدیپ سنگھ کو 18 کروڑ میں خریدا۔

    اس کے علاوہ محمد سراج کو گجرات نے 12 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا جبکہ محمد شامی کیلئے 10 کروڑ کی بولی لگائی گئی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے مارنس لیبوشین کا آسان کیچ چھوڑ دیا، جس ہر کپتان بمراہ کے ری ایکشن نے سب کو حیران کردیا۔

    جسپریت بمراہ نے کینگروز کے خلاف نہ صرف اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے بلکہ اپنے رویے سے بھی لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کیا ہے، بھارتی ٹیم پہلے دن 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جب آسٹریلین ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو کوہلی نے بمراہ کی بال پر لیبوشین کا کیچ چھوڑ دیا۔

    بمراہ نے ویرا کے کیچ چھوڑنے پر غیرمعمولی ری ایکشن دیا اور کسی ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے ہلکا سا مسکرا دیے اور پھر سے بولنگ اینڈ کی طرف بڑھ گئے۔

    ان کے اس برتاؤ کی تعریف آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کی، انھوں نے کہا کہ کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر بمراہ نے کمال کا ری ایکشن دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ میں اگلے اوور میں پھر وکٹ لے سکتا ہوں۔

    قومی ٹیم میں مجموعی طور پر کیا خامی ہے؟ کامران اکمل نے نشاندہی کردی

    خیال رہے ہ بمراہ نے پہلی اننگز میں بھارت کے کم اسکور کے باوجود شاندار اسپیل کرتے ہوئے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹیں لی تھیں اور میچ اپنی ٹیم کے حق میں کردیا تھا۔