Tag: آئی پی ایل

  • آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم

    آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو ختم کردیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا کے دوران یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔

    فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود گیند تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔

    وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

    فہیم اشرف کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب گیند کو تھوک سے چمکانے کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہو گی۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث آئی سی سی نے تھوک سے گیند چمکانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کا اولین مقصد کھلاڑی کی صحت کی حفاظت تھا۔

    حسن نواز پی ایس ایل میں کونسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

    آئی سی سی کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ اقدام سوئنگ کے اثر و رسوخ کو ختم کردے گا۔

    اس کے علاوہ قوانین بنانے والی کمیٹی نے بلے باز کے کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بلے باز کو کراسنگ کے باوجود اسٹرائیک سنبھالنے سے بھی روک دیا تھا۔

  • دھونی کے ہاتھ نہ ملانے پر کوہلی انھیں ڈھونڈتے ہوئے ڈریسنگ روم پہنچ گئے!

    دھونی کے ہاتھ نہ ملانے پر کوہلی انھیں ڈھونڈتے ہوئے ڈریسنگ روم پہنچ گئے!

    مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کی شکست کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مصافحہ کی لائن میں مخالف کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے وہاں سے چلے گئے تھے۔

    بھارت کے سابق کپتان دھونی نے چنئی سپر کنگز کی ہار کے بعد رائل چینلجزر بنگلورو کے پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ اہم میچ میں فتح کے بعد بنگلورو کے پلیئرز گراؤنڈ میں ہی جشن منارہے تھے اور انھوں نے تھوڑی دیر کے لیے سابق لیجنڈ کپتان کی موجودگی نظر انداز کردی تھی۔

    رائل چینلجرز بنگلورو کے سپراسٹار بیٹر کو اس دوران احساس ہوا کہ ان کے سابق کپتان دیگر کھلاڑیوں میں موجود نہیں ہیں۔ اس لیے وہ ان سے ملنے کے لیے چنئی کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔

    پلے آف مرحلے میں کوالیفائی نہ کرنے کے بعد دھونی نے آر سی بی کے کچھ پلیئرز سے مصافحہ کیا تھا جبکہ کوہلی سمیت آر سی بی کے اکثر پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے گراؤنڈ سے جانے کا انتخاب کیا تھا۔

    اب گراؤنڈ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کوہلی بظاہر دھونی کو تلاش کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور وہ انھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے مخلاف ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل کے ایم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے چنئی سپرکنگز کو سنسنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

  • جب آپ 400 کروڑ منافع کما رہے ہیں تو مسئلہ کیا ہے؟ سہواگ فرنچائز مالک پر برہم

    جب آپ 400 کروڑ منافع کما رہے ہیں تو مسئلہ کیا ہے؟ سہواگ فرنچائز مالک پر برہم

    سابق بھارتی اوپنر ویریند سہواگ گراؤنڈ میں کے ایل راہول سے تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مالک پر برس پڑے۔

    بھارت کے سابق کرکٹر نے ایک اسپورٹس شو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ 400 کروڑ روپے کا منافع کما رہے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔ یہ تمام لوگ بزنس مین ہیں اور یہ صرف نفع اور نقصان کو ہی سمجھتے ہیں۔

    سہواگ نے اپنی بات کو تفصیلاً بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ یہ ایک کاروبار ہے جہاں آپ یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو کھلاڑی آپ کے پاس ہیں ان کا خیال رکھیں اس بات سے قطع نظر کہ کیا ہورہا ہے کیوں کہ آپ منافع تو کما رہے ہیں۔

    سابق جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ فرنچائز مالک کا صرف یہ کام ہونا چاہیے کہ وہ کھلاڑیو کی حوصلہ افزائی کرے۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت کیا ہوگا جب پلیئر یہ سوچے گا کہ آئی پی ایل میں اور بھی فرنچائزز ہیں اگر میں اس ٹیم کو چھوڑ دوں تو کوئی اور ٹیم مجھے پک کرلے گی۔

    سہواگ نے کہا کہ جب میں نے پنجاب کنگز کو چھوڑا تو نمبر پانچ پوزیشن پر آگئے تھے جبکہ وہ کسی بھی سیزن میں اس سے قبل نمبر پانچ پوزیشن پر نہیں آئے تھے۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل میں حیدرآباد کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کے بعد لکھنؤ کے مالک اپنی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول پر گراؤنڈ میں ہی برس پڑے تھے جس کی کلپ کافی وائر ہوئی تھی۔

  • بھارتی بورڈ نے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو معطل کردیا، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

    بھارتی بورڈ نے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو معطل کردیا، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

    بی سی سی آئی نے بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو ایک میچ کے لیے معطل کرتے ہوئے ان پر 30 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    آئی پی ایل 2024 کے دوران دہلی کیپٹلز کے کپتان کو سلو اوور ریٹ کی بنا پر ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ وہ رائل چینلجرز بنگلورو کے خلاف اگلا میچ نہیں کھیل سکیں جبکہ ان کی ٹیم کو فائنلز کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

    راجھستان راہلز کے خلاف میچ میں دہلی کے کپتان لگاتار تیسری بار سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے تھے جس کی بنا پر انھیں کڑی سزا سنائی گئی ہے۔

    انڈین پریمیئر لیگ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انھیں اہم میچ کے لیے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ بھارتی روپے بھی بطور جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

    دہلی کیپٹلز نے میچ ریفری کی جانب سے ریشبھ کی ایک میچ کے لیے معطلی اور جرمانے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم بی سی سی آئی کے محتسب نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔

    بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چونکہ یہ ان کی ٹیم کا اس سیزن کا تیسرا سلو اوور ریٹ تھا جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے۔ اس لیے رشبھ پنت پر 30 لاکھ روپے جرمانہ اور انھیں ایک میچ کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔

    پلیئنگ الیون کے باقی ممبران بشمول امپیکٹ پلیئر، ہر ایک کھلاڑی پر انفرادی طور پر 12 لاکھ روپے یا ان کی متعلقہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    رائل چیلنجرز بنگلور نے فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد آر سی بی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سیزن کے پلے آف کی دوڑ میں موجود ہے۔

    دھرم شالہ کے ایچ پی چی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آ ر سی بی نے پنجاب کنگز یعنی پی بی کے ایس کو 60 رنز سے ہرادیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے دور ہوگئی۔

    بنگلورو نے اب تک 12 میں سے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، یہ ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ پنجاب 8ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پنجاب نے 12 میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیں۔

    پہلے کھیلتے ہوئے آر سی بی نے 242 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پنجاب کی شروعات خراب رہی، اس نے صرف 6 رنز پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو اور ریلی روسو نے دوسری وکٹ کے لیے 31 گیندوں پر 65 رنز بنا دیئے۔

    ویراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ رجت پاٹیدار نے 23 گیندوں میں 55 رنز بنائے۔

    محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    آخر میں کیمرون گرین نے 27 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ کوہلی اور گرین کے درمیان 46 گیندوں پر 92 رنز کی شراکت ہوئی۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3 اور ودوت کاورپا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • یہ کس طرح کا اسٹرائیک ریٹ ہے؟ بریٹ لی کی بھارتی بیٹر پر شدید تنقید

    یہ کس طرح کا اسٹرائیک ریٹ ہے؟ بریٹ لی کی بھارتی بیٹر پر شدید تنقید

    سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول کی کم ہمتی اور خراب اسٹرائیک ریٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے 54 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولرز کے سامنے لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹرز بالکل بے بس نظر آئے تھے جبکہ کے ایل راہول کی کاکردگی بھی واجبی سی رہی تھی اور ان کی ٹیم کو 98 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بریٹ لی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راہول نے کولکتہ کے بیٹرز فل سالٹ اور سنیل نارائن کی دھماکہ خیز اوپننگ اننگز کے برعکس انتہائی سست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی وجہ سے دوسرے بلے بازوں پر دباؤ پڑا۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ دونوں ٹیموں کے اوپننگ بلے بازوں کو دیکھیں تو یہ بالکل ایک دوسرے کے برعکس ہیں۔ کے ایل راہول کی اننگز سمجھ سے باہر تھی۔ ایک گیند پر ایک رن لینا دوسرے اینڈ پر کھڑے بیٹر کو پریشر میں لاتا ہے۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کے ایل راہول پر بہت زیادہ دباؤ ہے کیونکہ انھوں نے اس طرح رنز اسکور نہیں کیے جس طرح انھیں کرنے چاہیے تھے۔

    واضح رہے کہ 236 رنز کے تعاقب کے دوران، کے ایل نے 21 گیندوں میں تین چوکوں کے ساتھ 25 رنز کی سست اننگز کھیلی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ محض 119.04 تھا جبکہ ان کی ٹیم 16.1 اوور میں صرف 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

  • اگر اسی پوزیشن پر کھیلنا ہے تو بہتر ہے دھونی مزید نہ کھیلیں، ہربھجن سنگھ برہم

    اگر اسی پوزیشن پر کھیلنا ہے تو بہتر ہے دھونی مزید نہ کھیلیں، ہربھجن سنگھ برہم

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو دھونی کا نمبر 9 پوزیشن پر کھیلنا ایک آنکھ نہ بھایا، انھیں مزید نہ کھیلنے کا مشورہ دے ڈالا۔

    دھونی کے پرانے ساتھی اور ان کی کپتانی میں کھیلنے والے آف اسپنر نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھونی ٹیم میں فیصلہ ساز ہیں اور نمبر 9 پر بلے بازی مناسب نہیں، یہاں تک کہ وہ بولنگ آل راؤنڈر شردل ٹھاکر کے بھی بعد کھیلنے کے لیے آئے۔

    انھوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی اگر 9 نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو انھیں نہیں کھیلنا چاہیے۔ اس سے بہتر ہے کہ کسی فاسٹ بولر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے۔ دھونی فیصلہ ساز ہیں اور انھوں نے بلے بازی کے لیے نہ آکر اپنی ٹیم کو مایوس کیا ہے۔

    ہربھجن کا کہنا تھا کہ شردل ٹھاکر کبھی بھی دھونی کی طرح شاٹس نہیں مار سکتے اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دھونی نے یہ غلطی کیوں کی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ دھونی کی اجازت کے بغیر ٹیم میں کچھ نہیں ہوتا اور میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ ان کی تنزلی کا یہ فیصلہ کسی اور نے کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 5 مئی کو پنجاب کنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں مہندر سنگھ دھونی نمبر 9 پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تھے اور پہلی ہی بال پر گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے تھے، آئی پی ایل کے اس سیزن میں پہلی بار انھیں کسی بولر نے آؤٹ کیا تھا۔

  • امپائر سے بدتمیزی کرنے پر بھارتی بورڈ نے کوہلی کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا!

    امپائر سے بدتمیزی کرنے پر بھارتی بورڈ نے کوہلی کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا!

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے دوران میچ ایمپائر سے بدتمیزی کرنے پر ان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔

    ویرات کوہلی نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کے اہم میچ میں آؤٹ دیے جانے پر غصے کے اظہار کے ساتھ امپائر سے بدتمیزی کی تھی۔ بی سی سی آئی نے کوہلی کی حرکت کے بعد ان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’رائل چیلنجرز بنگلورو کے بیٹر، مسٹر ویرات کوہلی نے ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل 2024 کے میچ 36 کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    انڈین پریمیئر لیگ کے آفیشل بیان میں بتایا گیا کہ کوہلی نے آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول ون کا جرم کیا ہے۔

    آر سی بی کے سابق کپتان نے میدان میں اپنے جرم کو قبول کرلیا ہے اور میچ ریفری کی سزا کو قبول کیا ہے۔

    جاری بیان میں آئی پی ایل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کے لیے میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور اس کی پابندی کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2024 کے ایک میچ کے دوران بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی متنازع آؤٹ دیے جانے پر میدان میں امپائرز پر برہم ہو گئے تھے۔

    مذکورہ واقعہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا تھا جب تھرڈ امپائر کی جانب سے ایک قدرے اونچی گیند پر کوہلی کو آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

  • کردار پھر سے بدل گئے! پانڈیا کی جگہ روہت نے میدان میں ذمہ داری سنبھال لی

    کردار پھر سے بدل گئے! پانڈیا کی جگہ روہت نے میدان میں ذمہ داری سنبھال لی

    کرکٹ کے میدان میں ہاردک پانڈیا کی جگہ ممبئی انڈین کے پرانے کپتان روہت شرما نے پھر سے ذمہ داری سنبھال لی۔

    وقت کتنی تیزی سے بدلتا ہے یہ بات ہاردک پانڈیا پر صادق آتی ہے، دو دن قبل آئی پی ایل کے ایک میچ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ روہت شرما کو بتاتے نظر آئے تھے کہ کہاں فیلڈنگ کرنی ہے، اور پھر انھیں باؤنڈری پر بھیج دیا تھا۔

    تاہم بدھ کی شام قسمت نے پلٹہ کھایا اور روہت شرما کو میدان میں ذمہ داری سنبھالنے کا موقع مل گیا، سن رائزرز حیدرآباد کی زبردست بیٹنگ کی وجہ سے ممبئی انڈینز اور کپتان ہاردک ہکا بکا نظر آئے۔

    اسی دوران ممبئی کے سابق کپتان روہت شرما نے کچھ لمحات کے لیے میدان میں ذمہ داری سنبھال لی جبکہ ہاردک بطور قائد وہاں موجود تھے، روہت گراؤنڈ میں فیلڈ سیٹ کرتے نظر آئے اور بولرز کو ہدایات دیتے رہے جیسے کو وہ پہلے بطور قائد کیا کرتے تھے۔

    اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ شاید ہاردک کے پاس خیالات ختم ہو گئے تھے اور وہ کوئی بھی صحیح فیصلہ کرنے سے آری نظر آرہے تھے۔

    ایک مرحلے پر سن رائزرز نے پاور پلے میں 81 رنز بنالیے تھے، ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں چھکوں کی برسات کردی تھی، اسی دوران روہت نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

    واضح رہے کہ ممبئی انڈینز اور حیدرآباد سن رائزرز کے میچ میں 500 سے زائر رنز بنے تھے جبکہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 38 چھکے بھی لگے تھے لگائے۔

    حیدرآباد نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی ٹیم 5وکٹوں پر 246 رنز بناسکی تھی۔

  • ویڈیو: شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی

    ویڈیو: شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی

    آئی پی ایل 2024 میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے فلم ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھیں جبکہ دوسری طرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان بھی سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    شاہ رخ نے وائٹ ٹی شرٹ اور چشمہ لگایا ہوا تھا جبکہ پریتی زنٹا سفید کرتا اور لال دوپٹہ زیب تن کی ہوئی تھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں کی اسٹیڈیم آمد نے سپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آج ویر اور زارا مکمل ہوگئے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم انہیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔ تیسرے مداح نے لکھا کہ ’آج ویر اور زارا دونوں کی ٹیمیں جیت گئیں۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کو دوبارہ فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا بھی کہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ 2004 میں یش چوپڑا کی فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ رانی مکھرجی وکیل بنی تھیں۔

    اس کے علاوہ شاہ رخ اور پریتی فلم ’دل سے۔‘ کل ہو نہ ہو۔‘ کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔