Tag: آئی پی پی

  • آئی پی پی کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

    آئی پی پی کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

    اسلام آباد(22 اگست 2025): استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کر دیا، آئی پی پی کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کو موجودہ تقاضوں کے مطابق 3،3 نئے صوبوں میں تقسیم کیا جائے۔

    صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام کی سفارشات پیش ی گئی، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے بعد نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے،  پنجاب سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔

    پارٹی اجلاس میں گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر صوبے میں اسی نام کے ساتھ نارتھ، ساؤتھ اور سینٹرل نئے صوبے بنانے ہونگے، استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل کمیٹی پہلے ہی نئے صوبوں کے قیام کی قرارداد پیش کر چکی ہے۔

    آئی پی پی پارٹی کے صدر نے کہا کہ آئی پی پی نے اپنے قرداد میں کہا ہے کہ نئے صوبوں سے عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن ہو گا، نئے صوبوں میں ہائیکورٹس، چیف سیکرٹری اور آئی جی بہتر کام کر سکیں گے۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے نئے صوبے جلد بنائیں جائیں، سیکرٹریٹ میں میلوں دور سے آنے والے شہریوں کو ریلیف ملے گا، موجودہ صوبوں کو اسی شناخت کے ساتھ 3 حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، گزشتہ 25 سال سے صوبوں کی تقسیم کی بات چل رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک نئے صوبوں پر صرف سیاست ہوئی، زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہوا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ باہمی مشاورت سے نئے صوبوں کے قیام کی راہ ہموار ہو، نئے صوبے ملکی استحکام اور معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہو نگے۔

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس جلد اپنے سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے، سردار تنویر الیاس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔

  • الیکشن 2024: ن لیگ اور آئی پی پی میں  6 قومی، 11 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    الیکشن 2024: ن لیگ اور آئی پی پی میں 6 قومی، 11 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں قومی اسمبلی کی 6، اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی کے لیے لاہور، ٹیکسلا، خوشاب، ملتان، اور ساہیوال میں آئی پی پی کی حمایت کرے گی، ن لیگ کی جانب سے علیم خان، عون چوہدری، جہانگیر ترین، نعمان لنگڑیال، غلام سرور، اور گل اصغر کی حمایت کی جائے گی۔

    این اے 117 شاہدرہ لاہور سے علیم خان، این اے 128 لاہور پر عون چوہدری، این اے 149 ملتان سے جہانگیر ترین، اور این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیال کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ علیم خان، ہاشم ڈوگر پنجاب اسمبلی کا بھی الیکشن لڑیں گے، اور ن لیگ حمایت کرے گی۔

    الیکشن 2024: اے این پی کو انتخابی نشان الاٹ

    الیکشن 2024: استحکام پاکستان پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پنجاب اسمبلی کے لیے لاہور، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، فیصل آباد، قصور، بہاولپور، لیہ، کوٹ ادو، ساہیوال میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، پی پی 149 لاہور سے علیم خان ، اور پی پی 180 قصور سے ہاشم ڈوگر کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ن لیگ، آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبر 10 جنوری کو نشر کی تھی

  • الیکشن 2024 :  آئی پی پی کا  ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور دینے لگی تاہم حتمی منظوری نوازشریف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7نشستوں پرایڈجسٹمنٹ کیلئے زور ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ
    شہبازشریف نے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کو نواز شریف کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کمیٹی اورشہبازشریف ایڈجسٹمنٹ کےحق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نوازشریف دیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے11حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ساہیوال سے نعمان لنگڑیال، لاہورسے عبدالعلیم خان ،عون چوہدری ، راولپنڈی سےعامرکیانی، ٹیکسلا سے غلام سرور اورخوشاب سے بھی ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ صمصام بخاری آبائی حلقےکےبجائےدوسرےحلقےسےایڈجسٹمنٹ کی پیشکش نہیں مانے تاہم نوازشریف کی منظوری سے کل تک ایڈجسٹمنٹ کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم کیسا ہوگا؟

    استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم کیسا ہوگا؟

    لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں تشکیل پانے والی ایک نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم کی آج رونمائی کی جائے گی، پرچم 3 رنگوں پر مشتمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم میں سبز رنگ نمایاں ہوگا، سفید اور سرخ رنگ بھی پرچم کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان جماعت کے پارٹی پرچم میں چاند ستارہ بھی ہوگا، پرچم کے علاوہ پارٹی کا منشور بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان و دیگر افراد پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ نے پرچم کے سلسلے میں کام کیا، پارٹی پرچم اور لوگو کی باقاعدہ رونمائی آج کی جائے گی۔