Tag: آبدیدہ

  • جنید جمشید کے چترال جانے سے قبل کیا جذبات تھے؟ اہلیہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

    جنید جمشید کے چترال جانے سے قبل کیا جذبات تھے؟ اہلیہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

    دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں اور مذہبی اسکالر جنید جمشید کے موت سے قبل آخری جذبات سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ نے بتادیا۔

    جنید جمشید ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں تمام پاکستانی متفقہ طور پر پسند کرتے ہیں، زندگی میں اس کی تبدیلی بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک رہی ہے۔

    المناک طیارے کے حادثے میں ان کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا، لوگ ان کے اہل خانہ اور پیاروں سے مل کر روتے ہوئے بھی نطر آئے، اور وہ آج بھی ملک کی سب سے زیادہ قابل تعریف شخصیات میں سے ایک ہیں۔

    معروف نعت خواں اور مذہبی اسکالر جنید جمشید کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید نے حال ہی میں پہلی بار ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے جنید جمشید کی روانگی سے قبل کے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔

    پوڈ کاسٹ میں رضیہ جنید نے فیملی کے ساتھ اپنے آخری لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اُس وقت چترال جانے سے پہلے بے چین تھے۔

    مرحوم جنید جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ وہ بہت سفر کرتے تھے، اور چترال جانے سے قبل ہی وہ امریکا سے آئے تھے، بے چینی کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ چترال میں کتنی سردی ہو گی، انہیں وہاں 5-6 دن رہنا تھا لیکن وہ 10 دن تک رک گئے۔

    رضیہ جنید نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا تھا کہ وہ چترال جانے سے قبل کچھ اداس تھے اور وہاں جانے کے بعد بھی نیٹ ورک کے مسائل ہونے کے باوجود مسلسل رابطے میں رہے اور اپنی خریت کی اطلاع دیتے رہتے تھے۔

    جنید جمشید کے صاحبزادے کی ویڈیو نے ماضی کی یاد دلادی

    انہوں نے کہا کہ چترال سے جب نکل رہے تھے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آج رات کا کھانا ساتھ کھائیں گے، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ مجھے کچھ چاہیے یا نہیں، میں نے اس دن کھانے کی ساری تیاری بھی مکمل کرلی تھی۔

    دورانِ انٹرویو رضیہ جنید یہ یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں کہ کس طرح انہیں جنید جمشید کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں قرآن کلاس لے رہی تھی، میرے ہاتھ میں قرآن تھا کہ تو جنید جمشید کے منیجر کی کال موصول ہوئی، جب میں نے ان سے جنید کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ جنید کا طیارہ مل نہیں رہا، اور میں ایبٹ آباد جا رہا ہوں۔

    ” یہ سن کر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، ہمارے پاس ٹی وی نہیں تھا تو میں نے بیٹے سے کہا کہ انٹرنیٹ پر دیکھ کر بتائے کہ کیا ہوا ہے، تب ہمیں پتہ چلا کہ جنید کے طیارے کو حادثہ پیش آ یا ہے، عدت مکمل ہونے کے بعد میں اس مقام پر بھی گئی جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا”

    یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نیہا جمشید بھی تھیں۔

  • نوبل انعام یافتہ ’توشییوکی‘ فلسطینی بچوں کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

    نوبل انعام یافتہ ’توشییوکی‘ فلسطینی بچوں کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

    ٹوکیو : نوبل پرائز حاصل کرنے والی جاپانی شخصیت توشییوکی غزہ جنگ کے متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم پر آبدیدہ ہوگئے۔

    رواں سال 2024 میں امن کے شعبے میں نوبل انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والی معروف شخصیت توشییوکی ممکی نے حاصل کیا۔

    اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نوبل پرائز کے حقدار قرار پانے والے توشییوکی ممکی غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے اختیار ان کی انکھیں پُرنم ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اصولاً الفریڈ نوبل کا یہ انعام غزہ کی پٹی میں جنگ کے متاثرین کیلئے سماجی کام کرنے والوں کو ملنا چاہیے تھا۔

    انہوں اشک بار آنکھوں سے کہا کہ میں حیران ہوں کہ غزہ اور اسرائیل میں جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے یہ ایوارڈ مجھے دیا گیا جب کہ اس کے حقدار وہ تھے۔

    نوبل امن ایوارڈ پانے والے توشییوکی کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہوگئیں، جب ایٹمی حملے میں بچوں سے ان کے والدین کو چھین لیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں بھی آج وہی ہو رہا ہے جو جاپان میں ایٹمی دھماکے کے بعد ہوا تھا، وہاں اسرائیل کے مظالم کے نتیجے میں معصوم بچے جان سے جا رہے اور یتیم ہو رہے ہیں، غزہ والوں کو یہ جنگ جیتنا ہوگی۔

    توشییوکی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا تھا کہ امن کا نوبال انعام لیے لیے نیہون ہیڈانکیو کو منتخب کیا جائے گا۔ میرا خیال تھا کہ غزہ میں امن کے لیے سخت جدوجہد کرنے والے اس کے مستحق ہوں گے۔

  • سنی اور بوبی دیول کس بات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے؟

    سنی اور بوبی دیول کس بات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کیرئیر کے بُرے دن اور نئی فلموں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    دی گریٹ انڈین کپل شو کے آنے والے ایپی سوڈ میں سنی دیول اور بوبی دیول نے شرکت کی اور اس دوران دونوں نے اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم 1960 سے فلمی دنیا میں اپنا نام بنائے ہوئے ہیں لیکن اب کئی سالوں سے ہم کوشش کر رہے تھے کہ اپنے چاہنے والوں کو کوئی بڑی ہٹ فلم دے پائیں لیکن اس میں ہم کامیاب نہیں ہو پا رہے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    سنی دیول نے بتایا کہ اسی دوران میں نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی کر دی اور پھر اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد پاپا کی فلم منظر پر آئی اور پھر میری غدر2 ریلیز ہوئی، دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد ہمیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ رب کیتھوں آ گیا، مزید یہ کہ پھر بوبی کی فلم اینیمل ریلیز ہوئی تو اس نے تو پھٹے ہی چک دیے۔

    ویڈیو میں بوبی دیول کی اس گفتگو کے دوران سنی دیول کو اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نامور سینئر اداکار دھرمیندر نے ہیرو کے دادا کا کردار نبھایا تھا، اس فلم نے دنیا بھر سے 340 کروڑ روپے کمائے تھے۔

    دوسری جانب سنی دیول کی فلم غدر2 نے دنیا بھر سے 524 عشاریہ 75 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ بوبی کی فلم اینیمل 917 عشاریہ 82 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔