Tag: آبنائے ہرمز کی بندش

  • آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اہم رپورٹ

    آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اہم رپورٹ

    ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی تاہم بندش کا حتمی فیصلہ ایرانی پارلیمنٹ کی حمایت کے بعد کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبان ماریہ میمن نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران کے پاس کون سے آپشنز ہیں جس کا اسے انتخاب کرنا ہے۔

    ایران کے پاس پہلا آپشن یہ ہے کہ وہ امریکی اثاثوں یا ایئر بیسز پر حملہ کرے یا اس کے علاوہ اگر وہ آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو اس سے عالمی معیشت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

     33کلو میٹر چوڑائی پر مشتمل آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔

    اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں، یہ گزرگاہ تیل کی دولت سے مالامال ممالک کو ایشیا یورپ اور شمالی امریکہ سمیت دیگر ممالک تک ایندھن پنچانے کیلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یومیہ دو کروڑ سے زائد بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے جو عالمی سمندری تیل کی تجارت کا تقریباً 30 فیصد اور دنیا کے کُل تیل کے استعمال کا پانچواں حصہ بنتا ہے۔

    اس طرح تقریباً سالانہ 6کروڑ 50 لاکھ ٹن قدرتی گیس بھی یہاں سے ہی گزرتی ہے، جو عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً 21 فیصد ہے۔

    آبنائے ہرمز کی بندش، تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ، ایشیائی منڈیاں شدید متاثر ہونگی

    عالمی ادارے جے پی مورگن نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی قیمت فی بیرل 120سے 130ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جو اس وقت 76 ڈالر فی بیرل ہے۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان چین بھارت جاپان اور جنوبی کوریا کو ہوگا، اس کے علاوہ اس آبی گزرگاہ کو بند کرنا خود ایران کیلیے بھی فائدہ مند نہیں کیونکہ اس کی زیادہ تر درآمدات و برآمدات بھی اسی راستے سے ہوتی ہے۔ اس میں وہ خوراک بھی شامل ہے جو ایرانی عوام استعمال کرتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/iranian-parliament-reportedly-approves-closing-hormuz-strait/

  • آبنائے ہرمز کی بندش، تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ، ایشیائی منڈیاں شدید متاثر ہونگی

    آبنائے ہرمز کی بندش، تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ، ایشیائی منڈیاں شدید متاثر ہونگی

    آبنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا بڑا حصہ ایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، بحری راستے کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی خبروں کے بعد تیل کی ایشائی منڈیو میں ترسیل کے حوالے سے بحرانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، آبنائے ہرمز سے یومیہ دنیا کی ضرورت کا 20فیصد خام تیل کارگو ہوتا ہے۔

    آبنائے ہرمزکی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا 76فیصد ایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا تیل کے اہم خریدار ہیں۔

    آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود، ایران نے خبردار کردیا

    خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    آبنائے ہرمز بند کرنےکی حتمی منظوری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی۔

    آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع اہم سمندری گزر گاہ ہے، اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں، یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iranian-parliament-reportedly-approves-closing-hormuz-strait/