Tag: آبنائے ہرمز

  • جہازرانی،اشیاءکی آزادانہ نقل وحمل کا تحفظ کرتے  رہیں گے،برطانوی وزیردفاع

    جہازرانی،اشیاءکی آزادانہ نقل وحمل کا تحفظ کرتے رہیں گے،برطانوی وزیردفاع

    لندن:برطانیہ نے اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز میں اپنے مال بردار جہازوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس تشویش کے اظہار میں حق بجانب ہیں۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع پینی مورڈونٹ نے بحری افواج کی تعیناتی کے بارے میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہ ہمیں آبنائے ہرمز میں اپنی (تجارتی) اشیاءکے تحفظ پر درست طور پر تشویش لاحق ہے۔

    پینی مورڈونٹ سے جب خلیج میں تیسرے جنگی بحری جہاز کو بھیجنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ برطانیہ کو ہمیشہ سے خلیج اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں اپنے مفادات کے بارے میں تشویش لاحق رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ اہم بات یہ ہے کہ ہم ایران کو ایک بہت واضح پیغام دیں اور وہ یہ کہ وہ موجودہ صورت حال سے پیچھے قدم ہٹائے اور کشیدگی میں کمی کرے لیکن ہم ہمیشہ سے علاقے میں جہازرانی اور اشیاءکی آزادانہ نقل وحمل کا تحفظ کرتے چلے آرہے ہیں اور آیندہ بھی اس کا تحفظ کریں گے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں برطانوی رائل میرینز نے ایرانی تیل بردار جہاز کو ممکنہ طور پر یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کو توڑنے کی پاداش میں 4 جولائی کو تحویل میں لے لیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے بعد برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا کہ ’ایران کشیدگی بڑھانے کی خواہش نہیں رکھتا جو حوصلہ افزا بات ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم نے ایران کو ایک مرتبہ پھر یقین دلایا کہ تیل کس جگہ پہنچایا جائے گا یہ ہمارے لیے باعث تشویش ہے، اگر ہمیں یقین دلایا جائے کہ تیل شام نہیں پہنچایا جائے گا تو برطانیہ یقیناً ایرانی جہاز کو چھوڑنے میں تعاون کرے گا۔

    جواب میں 11 جولائی کو ایرانی پاسداران انقلاب کی پانچ کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی تیل بردار جہاز کے قریب آ کر مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ٹھکانے کے قریب ایرانی پانی میں رک جائے تاہم برطانوی جنگی جہاز کی وارننگ کے بعد مذکورہ ایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں۔

    برطانوی رائل نیوی کی فریگریٹ کے ایک ذمے دار کے مطابق فریگریٹ نے اپنی توپوں کا رخ ایرانی کشتیوں کی جانب کر لیا تھااور انہیں وائر لیس کے ذریعے وارننگ دی گئی کہ وہ اس مقام سے منتشر ہو جائیں۔

  • امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ڈرون مار گرایا، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ڈرون مار گرایا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے جہازوں کے خلاف یہ ایران کی جانب سے کئی اشتعال انگیزیوں میں سے تازہ ترین مخاصمانہ اقدام تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے اہلکاروں، اپنی تنصیبات اور مفادات کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کی جانب سے جہاز رانی اور عالمی کاروبار کی آزادی میں خلل ڈالنے کی ایک کوشش تھی۔

    دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنے ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں کہا کہ مجھے ڈرون کے نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ایران نے کچھ روز قبل فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکا کے بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

  • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے، پومپیو

    آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے، پومپیو

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر خلیج عمان میں آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام عائد کرئد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران نے جہاز رانی کی آزادی پر حملے کیے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران انقلاب اسلامی ایران کے رونما ہونے کے بعد سے پیدا ہونے والی کشیدگی مزید بڑھتی جارہی ہیں، گزشتہ دنوں خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ایران پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران پر حملے کا الزام کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادنہ آمد و رفت کو یقینی بنائے گا اور امریکا اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ گزر گاہ پوری دنیا کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور امریکا اسے محفوظ بنانے کےلیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلیج عمان میں ایران نے ہی جہازوں پر حملہ کیا جس کا واضح مقصد دیگر ممالک کو یہ پیغام دینا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کرے گا۔

  • ایران نے امریکا کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے دی

    ایران نے امریکا کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے دی

    تہران : ایرانی حکام نے امریکا کی جانب عائد اقتصادی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے انخلاء کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم بھی جاری ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کے سپاہ پاسداران کے سربراہ محمد باقی نے کہا کہ اگر امریکا نے بلاجواز اقتصادی پابندیاں نہ ہٹائیں تو ایران آبنائے ہرمز بند کر کے خلیجی ریاستوں سے دنیا بھر کو تیل کی سپلائی روک دے گا۔

    جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی برآمد نہیں کرسکتا کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں ہوگی وہ تیل کے جہاز گزارے۔

    ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ جنرل باقری کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکا نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک چین، بھارت، اور ترکی سمیت 8 ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دی گئی استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ان ممالک نے بھی ایران سے تیل خریدنے پر معذرت کرلی تھی۔

    مزید پڑھیں : امریکا کے بعد ایران نے بھی جوہری ڈیل سے انخلا کی دھمکی دے دی

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی پاپندیوں کے بعد ایران نے بھی جوہری معاہدے سے انخلا کی دھمکی دے دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ عندیہ امریکی نئی پابندیوں کے ردعمل میں دیا گیا ہے، خیال رہے کہ امریکا نے ایران دوست ممالک کو ایرانی تیل کی خریداری کے لیے دیا گیا استثناء ختم کردیا ہے۔

  • آبنائےہرمزمیں ایرانی جہازورں نےامریکی جہازکو راستہ بدلنےپرمجبورکردیا

    آبنائےہرمزمیں ایرانی جہازورں نےامریکی جہازکو راستہ بدلنےپرمجبورکردیا

    واشنگٹن : امریکی حکام کاکہناہےکہ ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں امریکہ کےمیزائل تجربات کی نگرانی رکھنے والے جہاز کے قریب آئےاور ان کےجہازکو راستہ بدلنےپرمجبورکردیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی حکام کا کہناہےکہ گزشتہ روز ایرانی پاسدران انقلاب کے بحری جہازامریکی جہاز کے 600کلومیٹر قریب پہنچ گئے اوراس طرح کا واقعہ غیرمحفوظ ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق ایرانی بحری جہازوں نے امریکی اور دوسری بحری جہازوں کے درمیان آنے کی کوشش کی۔تاہم وراننگ کے لیے فائرنگ یا روشنی کےگولے نہیں پھینکےگئے۔

    1

    مزید پڑھیں:ایران دہشت گردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

    آبنائے ہرمز میں تین روز قبل بھی ایرانی بحری جہاز امریکی جہاز کےقریب آگیاتھا اورگزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    خیال رہےکہ آبنائے ہرمز ایران اور اومان کے درمیان ایک تنگ بحری راستہ ہےجو سمندر کے راستے خام تیل کی تجارت کرنے والے تقریباً ایک تہائی ممالک کو ایک راستہ فراہم کرتا ہے۔

    2

    مزید پڑھیں: امریکہ کی خلیج فارس میں ایرانی جہاز پرفائرنگ

    یاد رہےکہ گذشتہ سال اگست میں بھی امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں اس کے جنگی بحری جہاز کو اس وقت ایرانی بحری جہاز کوخبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی جب وہ اس کے دو بحری جہازوں کے قریب پہنچ گیاتھا۔

    واضح رہےکہ آبنائے ہرمز میں یہ واقعات ایک ایسے وقت پیش آئے ہیں جب گذشتہ ماہ امریکہ نے ایران پر میزائل تجربات کرنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

    3