Tag: آبی وسائل

  • موسمی تبدیلیوں کے باعث آبی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،عمر ایوب

    موسمی تبدیلیوں کے باعث آبی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،عمر ایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث آبی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ماضی میں آبی وسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قدم بلا سوچے سمجھے اٹھایا جائے وہ ناکامی سے دوچار ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کا موثراستعمال وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، موسمی تبدیلیوں کے باعث آبی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تربیلا ومنگلا ڈیم اورغازی بروتھا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں آبی وسائل کے سنگین مسائل پر قابو پانے کے لیے سوچنا ہے، آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت آبی وسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ماضی میں آبی وسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    موسمیاتی تبدیلیوں سے ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کے اقدام کررہے ہیں، عارف علوی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے ملکی ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کے اقدام کر رہے ہیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے، ماحولیاتی تبدیلی سے سیاحت سمیت مختلف شعبے متاثر ہورہے ہیں۔

  • ن لیگ اور پی پی آج جتنا پیار کرتے ہیں اتنا ہم اپنے بچوں سے نہیں کرتے: فیصل واوڈا

    ن لیگ اور پی پی آج جتنا پیار کرتے ہیں اتنا ہم اپنے بچوں سے نہیں کرتے: فیصل واوڈا

    لاہور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آج کا پیار دیکھا، اتنا ہم اپنے بچوں کو بھی نہیں کرتے۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’آج ن لیگ، پی پی والے ایک دوسرے کو بھائی بھائی کہہ کر بلا رہے ہیں۔‘

    [bs-quote quote=”مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے، چیف جسٹس سے حکومت کی طرف سے بھی معافی مانگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ پر 2 ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا ہے، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کو جے آئی ٹی پر نیب نے بلایا تو انھیں پیش ہونا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا ’جے آئی ٹی کو ہٹا دیا جائے تو یہ لوگ پھر نیا چیئرمین سینیٹ بنا دیں گے۔ روٹی، کپڑا، مکان، سبسڈی، شوگر مل سب کچھ اومنی کو دیا گیا، صوبے کی سیاست ہو رہی ہے، یہ ان کی جمہوریت ہے، اب بھی انفرادی این آر او کی تڑپ اور خواہشات اٹھ رہی ہے۔‘

    فیصل واوڈا نے کہا ’مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے، چیف جسٹس سے حکومت کی طرف سے بھی معافی مانگی، چیف جسٹس نے کہا کہ میں مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب میں نہیں آؤں گا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  چیف جسٹس کا شکوہ : وزیراعظم کی مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت


    انھوں نے مزید کہا ’وزیرِ اعظم نے کہا ہے جب تک چیف جسٹس نہیں آتے تو افتتاحی تقریب کی تاریخ ملتوی کر دیں۔‘

    مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رزاق داؤد بہ طور ڈائریکٹر کمپنی سے مستعفی ہو چکے ہیں، رزاق داؤد کے کمپنی میں شیئر ہیں یا نہیں اس کا مجھے نہیں پتا، ملک میں ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ملک میں کہرام ہوگا تو اپوزیشن کی سیاست چلتی رہے گی۔