Tag: آب زمزم

  • رمضان کے دوران مسجد نبویؐ میں یومیہ 300 ٹن آب زم زم کی فراہمی

    رمضان کے دوران مسجد نبویؐ میں یومیہ 300 ٹن آب زم زم کی فراہمی

    مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ 300 ٹن آب زم زم مہیا کیا جاتا ہے جو مسجد کے مختلف مقامات پر موجود 18 ہزار کولرز میں بھرا جاتا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے مسجد نبویؐ میں رمضان کے دوران دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین عبادت کے لئے پہنچتے ہیں۔

    آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سیکڑوں کارکنان آنے والے زائرین کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔

    ادارے کی جانب سے کولرز کے علاوہ مسجد نبوی کے اندرونی مقامات اور روضہ شریفہ کی جانب زائرین کو آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

    اس کے علاوہ ان کارکنوں کے ذریعے آب زم زم کے 60 متحرک یونٹس کی سہولت بھی موجود ہے جو معمر اور بیمار زائرین کو ان کی جگہ پر زم زم فراہم کرتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں سامان محفوظ رکھنے کے لگیج سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کررہے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سامان رکھنے کے مراکز زائرین کی سہولت کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات آرام سے انجام دے سکیں۔

    انتظامیہ نے زائرین کو ان مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے تاکہ مسجد الحرام کے اندر سامان لے جانے پرنقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور سلامتی کویقینی بنایا جا سکے۔

    رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

    انتظامیہ کے مطابق ’مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے کئی مقامات پر سامان محفوظ کرنے کے لیے مراکز قائم ہیں، جن میں سب سے بڑا مرکزباب 64 کے قریب اوروضو خانے نمبر 6 کے پیچھے ہے۔ مکہ مکرمہ لائبریری کے قریب مشرقی صحن شامل کے پاس بھی بڑا مرکز موجود ہے۔

  • حرمین شریفین: زائرین کو وائرس لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال

    حرمین شریفین: زائرین کو وائرس لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال

    ریاض: سعودی عرب میں حرمین شریفین میں زائرین اور کارکنان کو وائرس لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں روبوٹس کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم شروع کی گئی ہے، حرمین شریفین میں اسمارٹ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی تقسیم کرنا عالمی وبا سے بچنے کا محفوظ طریقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارکنان اور زائرین وائرس لگنے سے محفوظ رہیں گے، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے اور روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی تقسیم کا اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    سیکریٹری ادارۂ آب زم زم بدر اللقمانی نے کہا ہے کہ اسمارٹ روبوٹ ٹیکنالوجی کرونا وائرس کے ماحول میں بے حد اہم اور محفوظ طریقہ کار ہے اور انسانی مداخلت کے بغیر آب زم زم کی تقسیم محفوظ طریقے سے ہو رہی ہے۔

    بدر اللقمانی کے مطابق روبوٹ 10 منٹ میں ایک چکر پورا کرتا ہے اور اس دوران 30 بوتلیں زائرین کی خدمت میں پیش کر دیتا ہے، یہ جدید روبوٹ 8 گھنٹے کی مسلسل ڈیوٹی دیتا ہے اور آب زم زم کی بوتل لینے کے لیے 20 سیکنڈ انتظار کرتا ہے۔

    یہ روبوٹ نہ تو زائرین سے الجھتا ہے اور نہ ہی نقل و حرکت میں تعطل پیدا کرتا ہے، اسمارٹ روبوٹ متعدد سرٹیفکیٹ یافتہ بھی ہے اور یورپ سے سی ایس بھی حاصل کیے ہوئے ہے۔