Tag: آتشزدگی کا واقعہ

  • کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگ گئی

    کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگ گئی

    صادق آباد: خان پور سے کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور سے کراچی جانے والی مسافربس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا لیکن بس ڈرائیورکی حاضردماغی مسافرمحفوظ رہے۔

    بس ڈرائیور نے فوری بس کو روک کر مسافروں کو باحفاظت نیچے اتارا ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، بس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے خانپور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ، بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اتر گئی تھی۔

  • کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے  تحقیقاتی کمیٹی قائم  کردی

    کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، بلڈرز جب پزیشن لیتے ہیں نقشے میں فائر فائٹنگ کے آپشن دیتے ہیں ، کچھ بلڈرز ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرتے۔

    ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے ، رپورٹ کی روشنی میں ایسے واقعات سے بچنے کےاقدامات کیےجائیں گے۔

    آگ لگنے کی وجہ سے جن کا نقصان ہوا ان کا ازالہ بھی کیاجائے گا اور بلڈنگ کو دوبارہ چیک کیاجائےگا کہ رہنےکےقابل ہے یا نہیں۔

    خیال رہے کراچی کی جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں چوبیس گھنٹے بعد بھی آگ پر مکمل قابونہ پایا جا سکا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک بیسمنٹ میں لگی آگ کوبجھانے کی کوشش جاری ہے، آگ کی شدت سے گراؤنڈ فلور کا کچھ حصہ بھی متاثرہوا ہے، دھویں کی وجہ سےسخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام نے کہا تھا کہ بلڈنگ کےچوتھے فلورتک آگ پہنچنےکی اطلاعات غلط ہیں، بیسمنٹ میں لگنےوالی آگ کی وجہ سے دھواں کئی منزلوں تک پہنچ چکا ہے۔

    دوسری جانب ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اطراف کی اہم سڑکوں کورکاوٹیں کھڑی کرکےبندکردیاگیا، کشمیر روڈ سے جیل چورنگی آنے والی سڑک اور شاہراہ قائدین سےجیل چورنگی جانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔

    چیف فائرآفیسربولےراستےتنگ ہونےکےباعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں ،شہرمیں پانچ اسنارکل ہیں،صرف دوکام کررہی ہیں،تین ایک سال سےخراب ہیں، کورنگی صنعتی ایریامیں گارمنٹس فیکٹری میں بھی آتشزدگ

  • تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

    تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے،پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرانس میں کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ ورثہ ہے، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے پیرس کی مشہور زمانہ تاریخی عمارات میں سے ایک نوٹرڈیم گرجا گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ،

    فرانسیسی صدرایمونئیل میکخواں اپنا خطاب ملتوی کرکے نوٹرڈیم گرجا گھرپہنچے اورآگ بجھانے کے آپریشن کا جائزہ لیا، صدرکا کہنا تھا ہم ملکرتاریخی عمارت کودوبارہ بحال کریں گے۔

    نوٹرڈیم گرجا گھرمیں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم عمارت کی مرمت اورتزئین وآرائش کا کام جاری تھا۔

    خیال رہے ہرسال لاکھوں سیاح پیرس میں نوٹرڈیم گرجا گھردیکھنے آتے ہیں۔