Tag: آتشزدگی کے واقعات

  • پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل

    پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو پناہ گزینوں کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پناہ گزینوں کے پہلے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    سیکریٹری جنرل نے فورم کے انعقاد میں شمولیت پر پاکستان اور دیگرممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان اور دیگرممالک کے شکرگزار ہیں۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں، معاشی حالات سے مہاجرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، عالمی برادری کو پناہ گزینوں کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن وسلامتی کے بڑھتے چیلنجز کی وجہ سے پناہ گزینوں کا مسئلہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے، بدقسمتی سے کئی ممالک نے اپنے دروازے پناہ گزینوں پر بند کیے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی پناہ گزین فورم، 21ویں صدی کا پہلا بڑا اجلاس ہے جس کی مشترکہ میزبانی اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور سوئٹرزلینڈ کی حکومت کر رہے ہیں۔

  • کراچی : 2 مختلف آتشزدگی کے واقعات

    کراچی : 2 مختلف آتشزدگی کے واقعات

    کراچی :  جامع کلاتھ مارکیٹ میں کھلونوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سےلاکھوں روپے کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ سندھی مسلم سوسائٹی میں بھی عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

    جامعہ کلاتھ مارکیٹ میں صبح کھلونے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی وجہ سے فیکٹری میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

    آ تشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچیں، تاہم تنگ گلی کے باعث فائر فاٹرز کوآگ بجھانے میں کافی دقت پیش آئی۔

    کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل مکمل کیا، آ گ کے شعلوں اور دھوئیں سے اطراف کی عمارتوں کے مکین بھی پریشان ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    دوسری جانب  سندھی مسلم سو سائٹی میں بھی عمارت کی چوتھی منزل آگ کی لپیٹ میں آگئی، آگ لگنے سے عمارت میں موجود افراد محصور ہوگئے، جنھیں ریسکیو حکام نے باحفاظت باہر نکالا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔