Tag: آتشزدگی

  • سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    کراچی : سی ویو پر واقع شاپنگ پلازا میں آتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ پلازا میں قائم فوڈ کورٹ میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر واقع ایک مشہور شاپنگ پلازا کے اندر آگ لگنے سے وہاں موجود سیکڑوں افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

    fire 1

    خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ امدادی کام کے دوران دو افراد بے ہوش ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، لوگوں کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔

    fire 2

    آگ کی شدت کے وجہ سے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں،  آخری اطلاعات تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

     

     

  • کراچی: ایف بی ایریا گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، 50 فیڈرٹرپ

    کراچی: ایف بی ایریا گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، 50 فیڈرٹرپ

    کراچی: فیڈرل بی ایریا کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے پچاس فیڈر ٹرپ کر گئے،جس سے متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔

     شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ اور اُس پر کے الیکٹرک کے پے درپے فالٹس نےرہی سہی کسر بھی نکال دی، گرمی سے نڈھال کراچی والےکےالیکٹرک کے فنی خرابیوں کی زد میں بھی آگئے فیڈرل بی ایریا گرڈ میں آگ لگنے سے پچاس فیڈر زٹرپ ہوگئے۔

    گرڈ اسٹیشن میں خرابی سےانچولی،گلبرگ،عزیزآباد،دستگیر،اور نارتھ ناظم آباد سمیت متعددعلاقوں سے بجلی غائب ہوگئی

    ترجمان کےالیکٹرک کےمطابق گرڈاسٹیشن میں لگی آگ پرقابوپاکر مرمت کاکام شروع کردیاگیا ہے کراچی والوں شدیدتکلیف میں مبتلا کرکےکےالیکٹرک نےصارفین سے تعاون کی اپیل کردی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی بحال ہونےمین 8سے10گھنٹےلگ سکتےہیں۔

  • اترپردیش: پولیس تھانے کے باہر آتشزدگی ،10 گاڑیاں جل گئیں

    اترپردیش: پولیس تھانے کے باہر آتشزدگی ،10 گاڑیاں جل گئیں

    اترپردیش: بھارت میں پولیس تھانے کے باہر پرسرار آتشزدگی سے دس گاڑیاں جل گئیں ۔

    آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس تھانے کے باہر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتجہ ہوسکتی ہے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، پولیس نے واقعے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی ادویات خاکستر

    گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی ادویات خاکستر

    کراچی : ادویات کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کرخاکستر،تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بھاری مالیت کی ادوایات جل گئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ڈینسو ہال کی تیسری منزل میں لگی جہاں ادویات رکھی گئی تھیں، آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    دکاندار بے بسی کے عالم میں اپنا سامان جلتا دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں .

     آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ  کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔

  • مظفرگڑھ : تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی،بجلی کی پیداوار بند

    مظفرگڑھ : تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی،بجلی کی پیداوار بند

    مظفر گڑھ : تین سو بیس میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ مظفر گڑھ سے بجلی کی پیداوار بند کردی گئی، پیداوار پلانٹ میں آگ لگ جانے کے باعث بند ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ تھرمل پاوراسٹیشن کےیونٹ نمبر چار میں آگ لگ گئی جس کے باعث پلانٹس سے تین سو بیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق گرڈاسٹیشن کےعملےکومحفوظ مقا م پرمنتقل کردیا گیاہے۔فائربریگیڈاورریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ پاور پلانٹس کی بجلی کی سپلائی بند ہونے کے باعث ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

    کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر تین بسوں میں آگ لگ گئی، جس سے بسیں مکمل طور پر جل گئی ۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے میں بلاک ایل میں بس اسٹاپ پر کھڑی مسافر بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی تین بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کراچی:بنارس کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20سے زائد دوکانیں جل کرخاکستر

    کراچی:بنارس کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20سے زائد دوکانیں جل کرخاکستر

    کراچی کے علاقے بنارس کی مارکیٹ میں آگ نے بائیس سے زائد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی سات گاڑٰیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

    بنارس کے علاقے میں قائم پرانے کپڑے کی ایک دوکان میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور دیگر دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث بیس سے زائد دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    آ گ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تنگ راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں دقت پیش آئی، تیز ہوا کے باعث آگ پھیلی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، بنارس کے علاقے میں قائم لنڈا بازار میں گرم کپڑے کمبل اور جیکٹ کے گودام واقع ہیں۔

     

  • بنگلہ دیش فسادات:اٹھائیس اضلاع میں اڑتیس پولنگ اسٹیشنز جلادیئے گئے

    بنگلہ دیش فسادات:اٹھائیس اضلاع میں اڑتیس پولنگ اسٹیشنز جلادیئے گئے

    بنگلہ دیش میں آج عام انتخابات سے پہلے فسادات کے دوران ڈھاکا سمیت اٹھائیس اضلاع میں اڑتیس پولنگ اسٹیشنز جلادیئے گئے۔۔ جبکہ تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال حکومت کیلئے چیلنج بن گئی ہے۔

    بنگلہ دیش میں دسویں عام انتخابات پانچ جنوری کو ہونے ہیں لیکن اٹھارہ جماعتی اپوزیشن کے بائیکاٹ نے ان پر سوالیہ نشان لگا دیا۔۔ ملک بھر میں انتخابات کیخلاف ہڑتالیں کی جارہی ہیں۔۔ عوام سڑکوں پر ہیں، املاک جل رہی ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد دارالحکومت ڈھاکا، سلہٹ، راج شاہی، فینی، کشور گنی ،نرسنگدی سمیت اٹھائیس اضلاع میں متعدد پولنگ اسٹیشنز کو جلا کر راکھ کردیا۔

    مظاہرین نے کئی بسوں، گاڑیوں اور املاک کو بھی نذر آتش کیا۔۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں اپوزیشن کے سیکروں کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ ملک میں عام انتخابات غیر جانبدار نگراں حکومت کے تحت کرائے جائین لیکن شیخ حسینہ حکومت نے مطالبات مسترد کردیئے ہیں۔

    اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کو ایک ہفتے سے ڈھاکا میں ان کے گھر مین نظر بند کرکھا ہے۔۔ امریکہ، یورپی یونین اور دولتِ مشترکہ نے عام انتخابات کیلئے اپنے مبصرین بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد بنگلہ دیشی حزبِ مخالف کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات قابلِ اعتبار نہیں رہے۔
       

  • الہ دین پارک شاپنگ کی دکانوں میں انتظامیہ نے آگ لگائی،دکانداروں کا الزام

    الہ دین پارک شاپنگ کی دکانوں میں انتظامیہ نے آگ لگائی،دکانداروں کا الزام

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں الہ دین پارک کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دکاندار کہتے ہیں کہ پارک انتظامیہ نے دکانوں کو آگ لگائی۔

    رات گئے گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک شاپنگ سینٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی سےچھ دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تھا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ پارک انتظامیہ نے خالی کروانے کے تنازعے پر دکانوں کو آگ لگوائی ہے،

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پارک انتظامیہ کی جانب سے 30دسمبر تک دکانیں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا اور دکانیں خالی نہ کرنے پردکانوں کو آگ لگوائی گئی۔آتشزدگی کی رپورٹ تاحال درج نہ ہوسکی۔