Tag: آتشزدگی

  • کراچی : این آئی سی ایچ، بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی

    کراچی : این آئی سی ایچ، بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی

    کراچی :کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال این آئی سی ایچ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بچوں کے اسپتال این آئی سی ایچ میں آگ لگ گئی، عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ہے، آگ کا دھواں پانچویں منزل تک پہنچ گیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زیرعلاج بچوں کو مذکورہ وارڈز سے نکال کر دیگر وارڈوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، آگ لگنے سے کچھ سامان جلا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے کی کوششوں کے بعد این آئی سی ایچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

  • پشاور : ٹشو پیپر فیکٹری میں دھماکے، دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

    پشاور : ٹشو پیپر فیکٹری میں دھماکے، دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

    پشاور : ٹشو پیپرز کے کارخانے میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا، دھماکوں کے بعد دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

    رپورٹ کے مطابق کارخانے میں لگی آگ پر 28 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا تاہم ایک پھر دھماکوں کی آواز سنی گئی اور پھر آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

    ریسکیوحکام کے مطابق چارسدہ، مردان اور نوشہرہ سے منگوائے گئے مزید فائر ویکلز اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندورنی حصوں میں ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے، فیکٹری کے بیسمنٹ میں200ٹن سے زائد ربڑ موجود تھی۔

    فیکٹری کے بیسمنٹ اور دیگر حصوں میں رکھے ہوئے کیمیکلز کے باعث آگ پر قابو پانے میں ریسکیو کارکنان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    آپریشن کے دوران آتشزدگی سے خستہ ہونے والی عمارت کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدت کے لحاظ سے آگ اول درجے کی ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک تقریباً  18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

  • خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

    خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

    نئی دہلی : بھارت میں ٹاٹا الیکٹرونکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد کام بند کردیا گیا۔

    آئی فون بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتطامیہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدمات بھی کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

    iPhone plant

    فیکٹری ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آئی فون بنانے والی ٹاٹا فیکٹری میں پیش آیا ہے تاہم پلانٹ کے سیفٹی پروٹوکول کے تحت ملازمین آگ لگنے کے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

    ٹاٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا پروڈکشن یونٹ بند کردیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کیمیکلز کی وجہ سے لگی ہے، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پلانٹ سے متصل ایک عمارت گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آتشزدگی

    ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آتشزدگی

    شدید گرمی کی لہر میں کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث مقامی آبادیوں کے انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے، ماہرین موسمیات نے اس کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے اس ہفتے کے شروع میں خبردار کیا تھا کہ خطرناک حد تک زیادہ گرمی کے ساتھ ساتھ جنگل میں آتش زدگی کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جس سے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے درخت جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جنگل میں لگی آگ 14 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیل گئی ہے۔

    آگ کو آبادیوں کی جانب پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی پھینک کر آگ کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جب کہ شہریوں کو متعلقہ علاقوں سے نکالا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 جولائی کو کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ کو ہوا شدید درجہ حرارت کی وجہ سے ملی ہے، جب کہ ملک کا بیش تر حصہ گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔ کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ جمعرات کو شروع ہونے والی آگ جمعہ کی رات تک 20 فی صد پر مشتمل جنگل کے 908 ایکڑ حصے کو جلا چکی تھی۔

  • کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ المنقف کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

    کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے 43 زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

    امیر کویت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    کویتی نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کہا ہے کہ آگ کا شکار ہونے والی عمارت کے مالک کو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں لیا گیا ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جھلس کر ہلاک ہونے والے 40 افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔ عمارت میں آگ چھوٹے پیمانے پر لگی تھی جس نے تیزی سے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عمارت کویت کے بڑے تعمیراتی گروپ این بی ٹی سی نے تعمیر کی تھی۔

    شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے واقعے کا ذمہ دار رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ مالک کی لالچ کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    حزب اللہ کی اسرائیل پر شدید گولہ باری، سائرن بجنے لگے

    کویت پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ آگ علی الصبح 6 بجے ایک کچن میں لگی تھی، عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ میں پھنسے دیگر رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا۔

  • شاہین باغ کے ہوٹلوں میں خوفناک آتشزدگی

    شاہین باغ کے ہوٹلوں میں خوفناک آتشزدگی

    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقے میں موجود ایک ریسٹونٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے متاثرہ عمارت کے ساتھ والی عمارتیں جس میں زہرہ ریسٹورنٹ، بسم اللہ ریسٹورنٹ بھی اس کی لپیٹ میں آگئے،جبکہ کچھ ہی دیر بعد قریشی کباب اور دوسرے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ کی زد میں آگئے۔

    واضح رہے کہ شاہین باغ کا چالیس فٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ بن چکا ہے، یہاں پر لذیذ کھانا کھانے کے لئے دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔

    یہاں پر نامی گرامی برانڈ کے مسلم ریسٹورنٹس موجود ہیں، ان سب میں سب سے زیادہ مشہور ذائقہ زہرا ریسٹورنٹ کا مانا جاتاہے، مگر آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا۔

    عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اس کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کو موقع پر دے دی گئی تھی لیکن موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ اگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر پہنچ جاتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

    اس سے قبل آئرلینڈ میں یوکرین کے سیاسی پناہ گزینوں کے لیے تیارہ کردہ رہائش گاہ کو نذر آتش کیے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

    آئرلینڈ کی کاؤنٹی گالوے میں 70 سیاسی پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے ایک قدیم اور خالی پڑے ہوٹل کی جگہ پر گھر تیار کیے گئے تھے، آئرلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کے گھروں کو آگ لگانا انھیں ڈرانے کی مذموم کوشش ہے۔

    القسام بریگیڈ نے اہم بیان جاری کردیا

    راس لیک ہاؤس ہوٹل میں تیارہ کردہ گھروں میں آتش زدگی کو آئرلینڈ میں پناہ گزینوں کے خلاف ردعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، ماضی میں بھی تواتر کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

  • اسپین: 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، متعدد ہلاک و زخمی

    اسپین: 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، متعدد ہلاک و زخمی

    اسپین کے شہر ویلینسیا میں 14 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چھ فائر فائٹرز اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے کے بندرگاہی شہر ویلنسیا میں دو رہائشی عمارتوں میں اچانک خوگناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ کی بالکونیوں سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا، متاثرہ عمارت میں موجود 19 افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب انڈونیشیا میں طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے گئے، جس میں 37 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچا دی، لوگ اللہُ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے۔

    محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر طالبہ کا اپنے ٹیچر سے انوکھا انتقام

    راستے میں آنے والی ہر شے کو بگولہ اپنے ساتھ اڑا لے گیا، چھتیں اڑگئیں، پول گر گئے جبکہ ایک سو سولہ گھروں کو نقصان پہنچا اور سینتیس افراد زخمی ہو گئے۔

  • لاہور: مکان میں آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

    لاہور: مکان میں آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

    لاہور چوہنگ کے علاقے میں مکان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں جھلسنے والوں میں افتخارحسین، اس کی بیوی اوربیٹی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد 5 مرلہ کے مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے، مکان کے گراؤنڈ فلور پر کرایہ داروں نے ریسکیو کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔

    محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی، مگر ناکام رہے، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو نے واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوع پر پہنچایا اور آگ پر قابو پایا، تینوں افرادکی میتوں کو پولیس نے ریسکیو کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کاتعین فی الحال نہ ہو سکا، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بھارت میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی سے 9 افراد جھلس گئے

    بھارت میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی سے 9 افراد جھلس گئے

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز بھارت کے اتر پردیش کے متھرا میں پیش آیا جہاں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش بازی کے 7دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    پولیس کے مطابق شاٹ سرکٹ کے باعث تار سے چنگاری نکلی جس کی وجہ سے پٹاخوں آگ دکان کے اندر تک پھیل گئی، اس واقعے میں 9  افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ان 7 دکانوں کو دیوالی کے موقع پر پٹاخے فروخت کرنے کی اجازت تھی، واقعہ کے وقت پٹاخہ بازار میں لوگوں کی بھیڑ تھی اور لوگ پٹاخے خریدنے میں مصروف تھے۔

    رپورٹ کے مطابق آگ ایک دکان میں لگی اور کچھ ہی دیر میں اس نے آس پاس کی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا، واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ان ہی سات دکانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، جبکہ دکاندار اپنے پٹاخوں کو بچانے کی کوشش میں جھلس کر زخمی ہو گئے۔

  • لندن: شہریوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت، تمام پروازیں معطل

    لندن: شہریوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت، تمام پروازیں معطل

    لندن: لوٹن ایئرپورٹ پرخوفناک آتشزدگی کے باعث تمام پروازیں معطل کردی گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ کار پارک میں لگی، ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتشزدگی کے باعث افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی، سوشل میڈیا پر موجود فوٹیج میں آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 10 فائر انجن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جبکہ ایمبولینس سروس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی نے کار پارک کا 80 فیصد حصہ متاثر کیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر ناکارہ طیارے کھڑے کھڑے کباڑ میں تبدیل ہوگئے، شاہین ایئر لائن کے مالکان واجبات ادا کیے بغیر ملک سے چلے گئے۔

    شاہین ایئر لائن کے درجنوں گراؤنڈ کیے گئے طیارے کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے کھڑے کباڑ بن چکے ہیں، ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزہ جات چوری بھی ہوگئے ہیں۔

    کسٹمز اور سی اے اے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث گراؤنڈ کیے گئے ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ آنے اور جانے والے جہازوں کے لئے بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔