Tag: آتشزدگی

  • ممبئی: کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک

    ممبئی: کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک

    ممبئی:بھارتی شہر ممبئی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی، جس کے باعث 7افراد موقع پر ہی دم گئے، جبکہ 46افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ویسٹ کے علاقے میں آج صبح کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ عمارت میں موجود افراد کو بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملا،جبکہ موقع پر ہی 7افراد نے دم توڑ دیا اور 46افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 30سے زائر افراد کی زندگیاں بچا لیں، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مگر تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صبح تقریباً 3بجے بھوانی بلڈنگ کی پارکنگ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ لگنے کی فوری اطلاع فائر بریگیڈ کو کردی گئی تھی، فائر بریگیڈ کی 7سے 8گاڑیاں فوری طور پر متاثرہ عمارت کے پاس پہنچ گئیں اورریسکیو کا کام شروع کردیا۔

    اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ بہت سے لوگ آگ سے بچنے کے لئے بلڈنگ سے کود بھی گئے جس کے باعث شدید زخمی ہوگئے، آج کے باعث پارکنگ میں کھڑی 30کاریں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • عراق شادی میں آتشزدگی، لڑکی نے مرنے سے قبل منگیتر سے کیا کہا؟

    عراق شادی میں آتشزدگی، لڑکی نے مرنے سے قبل منگیتر سے کیا کہا؟

    گزشتہ دنوں عراق کے صوبے نینوا میں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جس وقت شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا تھا، اس وقت تقریب میں تقریباً 1000 سے زائد افراد موجود تھے، انہی میں ڈی جے سٹیون نبیل اور ان کی منگیتر بھی شامل تھیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیون نبیل نے روتے ہوئے اپنی منگیتر کی تصویر اُٹھائی ہوئے اپنی روداد سنائی، انہوں نے بتایا کہ میری منگیتر بھی ان بدقسمت لوگوں میں سے ہے جو اس حادثے کا شکار ہوئے۔

    سٹیون نبیل کا کہنا تھا کہ جس وقت ہال میں شادی کی تقریب منعقد ہورہی تھی وہ کسی کام کے سلسلے میں ہال سے باہر گئے ہوئے تھے، میری منگیتر بھی اسی شادی میں شریک تھی اور حادثے سے کچھ دیر قبل ہی اُس نے مجھے نئے لباس میں اپنی تصاویر بھیجی تھیں۔

    سٹیون نبیل نے بتایا کہ میں ہال میں ابھی پہنچا نہیں تھا کہ میری منگیتر کا فون آیا، اس کا کہنا تھا کہ میں مرنے والی ہوں، اپنا خیال رکھنا، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا اس نے کہا کہ ہال میں آگ لگ گئی ہے اور دھواں بھر گیا ہے، میں نے اسے کہا میں آرہا ہوں۔

    نبیل نے روتے ہوئے بتایا کہ میں جب ہال کے نزدیک پہنچا تو دھواں اس قدر زیادہ تھا کہ اس میں دم گھٹ رہا تھا، ہم نے اندر جانے کے لئے بہت جدوجہد کی مگر ہم اندر نہیں جاسکے، پھر بلڈوزر سے دیوار کو گرایا گیا، اندر پہنچا تو دیکھا میری منگیتر ہاتھ میں فون لیے مردہ زمین پر پڑی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری رپورٹ میں کہا گیا کہ شادی ہال میں لگنے والی آگ حادثاتی اور غیر ارادی طور پر لگی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک ایسی عمارت میں 900 افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی جہاں صرف 400 لوگوں کی گنجائش تھی۔

    عراقی وزیر داخلہ کے مطابق باہر کی طرف جاتے ہوئے لوگ دروازوں میں پھنس گئے کیوں کہ دروازے بہت چھوٹے تھے اور تیزی سے آگ پھیل رہی تھی، جس کے باعث بہت سے لوگوں کی زندگیاں ضائع ہوگئیں۔

  • کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے نیویارک کا رنگ بدل دیا

    کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے نیویارک کا رنگ بدل دیا

    واشنگٹن: کینیڈا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے بعد دھوئیں کے بادل امریکی شہر نیویارک کی فضاء تک پھیل گئے جس کے نتیجے میں شہر کی فضا نارنجی رنگ میں بدل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے کینیڈا کے جنگلات میں لگی خوفناک آتشزدگی بے قابو ہوگئی جس سے امریکا کی فضا بھی آلودہ ہوگئی، کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر سے زائد ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق کیوبیک کے جنگلات میں چار سو مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ ڈھائی سو مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، آگ سے اوٹاوا اور کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے امریکا میں فضا آلودہ ہو گئی۔

    کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ بھڑکنے سے دھوئیں کے بادل کئی امریکی ریاستوں تک پہنچ گئے، لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا جس کے باعث مختلف شہروں میں انتباہ جاری کر دیا گیا۔

    آگ کے بعد دھوئیں کے بادل نے امریکی شہر نیویارک کی فضاء کو بہت زیادہ متاثرکررہا ہے جس کے نتیجے میں شہر کی فضا کو نارنجی رنگ میں بدل دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے 10 کروڑ امریکی متاثر ہو ئے ہیں شہر میں گالف کورسز، پارکس اور چڑیا گھر کو بند کر دیا گیا۔

    اس کے علاوہ نیویارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ بد ترین سطح پر آگیا، نیویارک کے گورنر نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور ماسک پہنے کی ہدایات کی ہے۔

  • شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    امریکا میں ایک گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان دوشیزہ چل بسی، جاں بحق لڑکی اسی روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی، آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔

    بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کر گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

    گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

    دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی بندرگاہ پر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی سول ڈیفنس نے بر دبئی کی بندرگاہ پر ایک کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

    دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح 9 بجے کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی گئیں۔

    اتحاد فائر اسٹیشن کی ٹیمیں 6 منٹ کے اندر بر دبئی بندرگاہ پہنچیں، بعد ازاں میری ٹائم ریسکیو سینٹر، الکرامہ اور الراس فائر اسٹیشن کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیموں نے 45 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ آپریشن شروع کیا، آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہییں ملی۔

    واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • ابو ظہبی میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    ابو ظہبی میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں رہائشی ولا میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اردو نیوز کے مطابق ابو ظہبی کے معزز نامی علاقے کے ایک ولا میں آتش زدگی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

    فائر بریگیڈ نے فوری طور پر مکینوں کو مکان سے نکالنے اور محفوظ مقام پر پہنچانے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    بیان میں کہا گیا کہ آتش زدگی میں 6 افراد چل بسے جبکہ سات زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

    سول ڈیفنس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک آتشزدگی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا اور متعلقہ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، مرنے والوں میں ایک کا نام فاطمہ محمد الحوسنی بتایا گیا ہے جو امارات ہلال احمر کی ایک رضا کار ہیں۔

  • مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی: 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

    مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی: 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی سے جاں بحق 8 پاکستانیوں میں سے 4 کی شناخت ہوگئی، تمام لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں میں سے 4 کی شناخت ہوگئی، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل ویلفیئر شیراز علی خان کا کہنا ہے کہ مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا۔

    قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے میں لگی جس نے دیگر کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے چار کمروں کو نقصان پہنچا۔

    مرنے والے پاکستانیوں میں 4 کی شناخت ہوگئی جن میں سے 2 کا تعلق وہاڑی جبکہ 2 کا قصور سے ہے، دیگر چار افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

    شیراز علی خان کا کہنا ہے کہ جھلسنے کے باعث مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سے مدد لی جائے۔

    قونصل ویلفیئر کا مزید کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشیں اسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں، ورثا سے رابطہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد میتیں پاکستان بھجوانے یا مکہ میں تدفین کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

  • کراچی میں آتشزدگی کے واقعات: 3 کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 4 اسنارکلز، 2 ناکارہ

    کراچی میں آتشزدگی کے واقعات: 3 کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 4 اسنارکلز، 2 ناکارہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں، تاہم آگ سے بچانے والا فائر بریگیڈ کا محکمہ شدید مالی بحران اور وسائل کی کمی کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کا جان و مال داؤ پر ہے۔

    فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے لیے پانی کا اپنا کوئی بندوبست نہیں، 3 کروڑ کی آبادی کے لیے موجود صرف 4 چار اسنارکلز میں سے بھی دو ناکارہ ہیں۔

    شہر میں موجود کل 55 فائر ٹینڈرز میں سے 40 کام کر رہے ہیں جبکہ 30 میں سے 29 فائر اسٹیشنز فعال ہیں، ان میں سے بھی بعض رات کو بند ہوتے ہیں، اکثر فائر اسٹیشن میں صرف ایک آگ بجھانے والا فائر ٹینڈر دستیاب ہے۔

    اتنے بڑے شہر میں 800 فائر فائٹرز 200 کی تعداد میں دیگر عملہ محکمے کا حصہ ہے۔

    فائر بریگیڈ کے محکمے کو گاڑیوں کی مرمت کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ مرمتی کام کے لیے سالانہ 2 کروڑ روپے بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔

    فائر فائٹرز بھی 34 ماہ کے فائر رسک الاؤنس سے محروم ہیں۔

  • طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، کئی افراد زخمی

    واشنگٹن: امریکا کے شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ایک طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے کے بعد طیارے کو خالی کروا لیا گیا، اس دوران 7 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر امدادی ٹیم کو اس وقت جیٹ بلیو کے جہاز کو خالی کروانا پڑا جب ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ٹرمینل 5 کے گیٹ کی جانب جا رہا تھا جب لیپ ٹاپ کی بیٹری میں آگ لگ گئی۔

    بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن سے آنے والی جیٹ بلیو کی اس فلائٹ میں عملے نے فوری طور پر آگ بجھا دی۔

    اس کے بعد امدادی ٹیم نے جہاز کو ایمرجنسی سلائیڈ سسٹم کے ذریعے مسافروں سے خالی کروا لیا، حکام کے مطابق سات مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    جیٹ بلیو نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح تحفظ ہے، ایف اے اے اور این ٹی بی ایس کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • ویڈیوز: دل دہلا دینے والی آگ نے ماسکو کے بڑے شاپنگ مال کو نگل لیا

    ویڈیوز: دل دہلا دینے والی آگ نے ماسکو کے بڑے شاپنگ مال کو نگل لیا

    ماسکو: روسی دارالحکومت کے قریب ایک بڑے شاپنگ مال کو خوف ناک آگ نے نگل لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی دارالحکومت کے مضافات میں ایک بہت بڑے شاپنگ سینٹر میگا کھمکی میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی سے تباہی پھیل گئی، جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

    جمعہ کی صبح ماسکو کے شاپنگ سینٹر میگا کھمکی کو آگ نے بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، 7 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے شاپنگ سینٹر کے ایک حصے کی چھت دھماکے سے ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔

    سوشل میڈیا پر آتش زدگی کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دل دہلا دینے والے دھماکے سے شاپنگ سینٹر کی چھت منہدم ہوئی۔

    70 سے زائد فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹرکوں کی مدد سے آگ بجھائی گئی، عمارت کے ڈیزائن کی وجہ سے آگ بھجانے کے عمل میں خاصی دشواری پیش آئی۔

    روسی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے، روس کی بڑے جرائم کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کہا کہ وہ آگ لگنے کی وجہ تلاش کر رہی ہے، ماسکو ریجن کی ایمرجنسی سروسز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آگ عمارت میں مرمت کے کام کے دوران حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کا نتیجہ تھا۔