Tag: آتش بازی

  • سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور : سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال نو پر ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شاد باغ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکےغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے15 ملزمان کو گرفتار کیا اور شراب فروشی کے مرتکب 11ملزمان کو پابند سلاسل کر کے 154لیٹر شراب برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کریک ڈاون موچی گیٹ پولیس نے 4 ملزمان سے لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کیا ، گرفتار ملزمان میں عمران، عدیل، روزی خان اور عظیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ شاہدرہ سے 5، اسلام پورہ سے 2 ،راوی روڈ ،شاہدرہ ٹاؤن اور اکبری گیٹ سے ایک ایک ملزم گرفتار کیا جبکہ گوالمنڈی پولیس نے کاروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کےقبضےسےبھاری مقدار میں اسلحہ اور آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔

  • شہر بھرمیں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد

    شہر بھرمیں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد

    لاہور: ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے نئے سال 2025 کی آمد کے موقع پر شہر بھرمیں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، فضائی آلودگی کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہیں، شہری بھی تعاون کریں، صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیاراب ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی نیوائیرنائٹ پر 31 افراد زخمی ہوئے تھے اس لیے شہریوں سے گزارش ہے ایف آئی آر ضرور درج کرائیں، کوئی مسئلہ آئے گا تو ہم ہیں۔

    سال نو کی رات سی ویو جانے والے ہوشیار، پولیس نے حکمت عملی بنالی

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ گزارش ہے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور اچھے طریقے سے نیو ائیر منائیں۔

  • پٹاخے جلانے والے شخص کے ساتھ خوفناک حادثہ

    پٹاخے جلانے والے شخص کے ساتھ خوفناک حادثہ

    کینبرا: آسٹریلیا میں ایک شخص کرسمس کی خوشی میں پٹاخے جلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، اس کا چہرہ پٹاخوں کی زد میں آگیا۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیمرے میں ریکارڈ ہوجانے والے اس واقعے میں دو افراد سڑک کے بیچوں بیچ پٹاخے جلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اس دوران پیچھے سے ایک راہ گیر چلاتا ہے کہ اپنا چہرہ پیچھے کرلو۔ تب تک مذکورہ شخص پٹاخوں کو آگ دکھا چکا ہوتا ہے۔

    پٹاخے جلانے والا خطرناک حد تک نیچے جھکا ہوا ہوتا ہے جس کے باعث پٹاخے جلتے ہی اس کا چہرہ بھی چنگاریوں کی زد میں آجاتا ہے، قریب کھڑا دوسرا شخص بھی زخمی ہوتا ہے۔

    دونوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چہرہ جلانے والا شخص روبصحت ہے۔

    طبی عملے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان افراد کے لیے ایک بروقت انتباہ ہے جو نئے سال کی خوشی میں پٹاخے جلانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر گھر کے قریب آتش بازی کرنے پر 27 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد ہے۔

  • ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن: بارہ بجتے ہی آتش بازی کے خوبصورت مناظر

    ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن: بارہ بجتے ہی آتش بازی کے خوبصورت مناظر

    کراچی : ملک بھر میں اکہترواں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، تیرہ اگست کی رات بارہ بجتے ہی ملک بھر کے مختلف شہر فائرنگ سے گونج اٹھے۔

    اس موقع پر نوجوان بچے بوڑھے خواتین سب ہی اپنے وطن کی محبت میں خوشی سے سرشار ہیں، ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں دے کر پاکستان بنایا تھا، وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان کو سلامت رکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانی شہادت کا جام نوش کر چکے ہیں۔۔ ان میں سرفہرست پاک فوج کے بہادر جوان ہیں (لے کے رہیں گے پاکستان بٹ کے رہے گا ہندوستان) برصغیر کے طول و عرض میں گونجتے اس نعرے نے آج ہی کی رات حقیقت کا روپ دھارا تھا۔

    اکہتر برس پہلے ریڈیو سے ایک اعلان ہوا، برصغیر کے مسلمانوں کو نیا وطن مل چکا تھا ۔چودہ اگست انیس سوسینتالیس کی صبح کوئی عام صبح نہیں تھی۔پاکستان وجود میں آچکا تھا برصغیرکےلاکھوں مسلمانوں نےاس آزادی کی قیمت اپنی جان دے کر چکائی۔

    ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرنے والوں کا قتل عام ہوا، اکہتر برس بیت گئے وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینےوالے آج بھی کم نہیں۔ قائد اعظم کے پاکستان کو سلامت رکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانی شہادت کا جام پی چکے۔ جس میں سرفہرست مسلح افواج کے جری جوان ہیں۔

    ان ہی شہادتوں کا ثمر ہے کہ آج پاکستان ایک جمہوری اور مستحکم ملک ہے، پاکستان کا دنیا میں مقام ہے، آزادی کے اکہتر برس بعد بھی وطن کی آن پر مرمٹنے کا جذبہ روز اول کی طرح جوان ہے۔