Tag: آتش زدگی

  • وِنٹر ہل میں گھاس میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی، برطانیہ بھر سے فائر فائٹرز طلب

    وِنٹر ہل میں گھاس میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی، برطانیہ بھر سے فائر فائٹرز طلب

    لنکا شائر: برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر کے علاقے ونٹر ہل میں گھاس کے وسیع قطعے میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، برطانیہ بھر سے فائر فائٹرز طلب کر لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ونٹر ہل، مور لینڈ میں لگی آگ جمعرات سے لگی ہوئی ہے، لنکا شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ منگل تک اس غضب ناک اور مسلسل پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کی امید ہے۔

    لنکا شائر کے حکام نے بولٹن سے ایک بائیس سالہ نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں شک ہے کہ اس نے قصداً یہ آگ لگائی ہے۔

    فائر سروس کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتی آگ کو قابو کرنے کے لیے برطانیہ بھر سے سو فائر فائٹرز آکر آگ بجھا رہے ہیں، آگ پر ہیلی کاپٹر سے بھی پانی پھینکا جا رہا ہے۔

    پولیس نے راہ گیروں اور موٹر سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وِنٹر ہل کے آس پاس علاقے سے دور رہیں، قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی آج 57ویں سالگرہ منائی جارہی ہے


    یہ آگ تین اسکوائر میل کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے، اور تیزی سے پھیلتی چلی جا رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، آگ نے ایک وسیع رقبے پر دھوئیں اور راکھ کی چادر تان دی ہے۔

    مقامی فائر سروس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقے کے اوپر اپنے ڈرون نہ اڑائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور میں حادثاتی موت، پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی واردات نکلی

    لاہور میں حادثاتی موت، پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی واردات نکلی

    لاہور: پنجاب کے دار الحکومت میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی سمیت دو بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس کے تحت اموت حادثاتی نہیں بلکہ قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں واپڈا ٹاؤن کے مکان میں آگ لگنے سے میاں بیوی سمیت دو بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے واقعہ کو حادثہ قراردیا تھا، البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کی تفتیش کا رخ ہی بدل دیا۔

    رپورٹ کےمطابق میاں بیوی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا جبکہ بچوں کو گلا دبا کر مارا گیا، بعد میں مکان کو آگ لگا کر حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اب پولیس نے تفتیش مزید تیز کرتے ہوئے مفرور مکان مالک سمیت قتل میں ملوث چار افراد کو تلاش کر رہی ہے۔

    لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گھر میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاش سٹرک پر رکھ کر لواحقین نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا، پولیس نے کیس کو حادثاتی قرار دے کر بند کرنے کی کوشش کی تھی لیکن رپورٹ آنے کے بعد پولیس مالک مکان سمیت دیگر ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔

    لاہور: گھرمیں آتشزدگی‘3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے جن میں 30 سالہ سرفراز اور اس کی 30 سالہ بیوی صبا، 5 سالہ بیٹی آمنہ اور ڈھائی سالہ بیٹا احمد شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی: ناظم آباد کی رہائشی عمارت میں آتش زدگی

    کراچی: ناظم آباد کی رہائشی عمارت میں آتش زدگی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ناظم آباد کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی۔ فلیٹس میں رہائش پذیر خاندانوں کو قریبی پارک میں منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح 6 بجے کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں واقع رہائشی عمارت طارق پلازہ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

    فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچیں۔ آگ نے شدت اختیار کی تو شہر بھر سے آگ بھجانے والی مزید 7 گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ عمارت کے رہائشیوں کو قریبی پارک میں منتقل کر کے عمارت کو خالی کروا لیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی لانڈھی میں فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی

    فائر حکام کے مطابق گودام عمارت کے مالک کا ہے جس میں پہلے بھی 2 بار آتش زدگی کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

    چار منزلہ رہائشی منصوبہ لگ بھگ 60 فلیٹس پر مشتمل ہے جس میں تقریباً 2 ہزار کے افراد رہائش پذیر ہیں۔

  • لاہور: نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق، متعد زخمی

    لاہور: نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق، متعد زخمی

    لاہور: محمود بوٹی انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ کے علاقے محمود بوٹی چینج کے قریب واقع ایک نجی کمپنی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پورے آفس میں دھواں بھر گیا اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے ملازمین باہر نہیں نکل پائے۔

    واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو دارے 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور دفتر میں موجود ملازمین کو باہر نکالا جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا تا ہم اس دوران 7 افراد جھلس کو جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے شدید جھلسنے والے 9 مریضوں کو برنس وارڈز منتقل کردیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دفتر میں آتشزدگی سے نمٹنے کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے تھے جب ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکلنے کا راستہ بھی نہیں تھا جس کے باعث قیمتی جانیں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ دفتر اورنج لائن پر کام کرنے والی کمپنی کا تھا جہاں ملازمین کی کثیر تعداد معمول کے فرائض کی انجام دہی کے لیے موجود تھے کہ ناگہانی حادثے کا شکار ہوگئے جس کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نجی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنا ممکن نہیں تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بھی آتشزدگی کا واقع پیش آچکا ہے۔ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں کچرے میں لگی آگ نے قریبی فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • گلوبل وارمنگ سے جنگلات میں آتشزدگی کے خطرات میں اضافہ

    گلوبل وارمنگ سے جنگلات میں آتشزدگی کے خطرات میں اضافہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خشک سالی کی صورتحال جنگلات میں آتشزدگی کے خدشات کو بڑھا رہی ہے جو آگے چل کر عالمی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کے ادارے یو این آئی ایس ڈی آر کے سربراہ رابرٹ گلاسر نے کہا کہ گذشتہ برس تاریخ کا ایک گرم ترین سال رہا اور رواں برس بھی اس سے کچھ مختلف نہیں۔ ان 2 برسوں میں جگلات میں آگ لگنے کے کئی واقعات دیکھے گئے جو دن گزرنے کے ساتھ مستقل اور تباہ کن ہوتے گئے۔

    wildfire-2

    انہوں نے واضح کیا کہ اس کی وجہ شہروں کا بے تحاشہ پھیلنا اور اس کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی، اور جنگلات کا عدم تحفظ ہے۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث قریبی شہروں اور آبادیوں کو بھی سخت خطرات لاحق ہیں۔

    کیلیفورنیا: جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو *

     کینیڈا کے جنگل میں آتشزدگی *

    جنگلات کی آگ سے کلائمٹ چینج میں اضافہ کا خدشہ *

    واضح رہے کہ رواں برس کینیڈا، اسپین، پرتگال، فرانس اور امریکا کے کئی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جس سے ایک طرف تو بے شمار گھر تباہ ہوئے، دوسری طرف آگ بجھاتے ہوئے کئی فائر فائٹرز بھی ہلاک یا شدید زخمی ہوگئے۔

    wildfire-3

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آتشزدگی سے آکسیجن فراہم کرنے والا ذریعہ (درختوں) کا بے تحاشہ نقصان ہوتا ہے جو وہاں کے ایکو سسٹم، کاربن کو ذخیرہ کرنے کے ذرائع اور پانی کو محفوط کرنے کے ذرائع کو تباہ کردیتے ہیں جبکہ ان کے باعث مٹی کے کٹاؤ اور موسمیاتی تبدیلیوں یا کلائمٹ چینج کے اثرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق ان آتشزدگیوں کے باعث عالمی معیشتوں کو سالانہ 146 سے 191 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔