Tag: آتش فشاں

  • ویڈیو: کھولتے ہوئے لاوے کو جمع کرنے کا خطرناک عمل

    ویڈیو: کھولتے ہوئے لاوے کو جمع کرنے کا خطرناک عمل

    آپ نے مختلف ممالک میں آتش فشاں پہاڑوں سے لاوا ابلنے کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا، جو اپنے آس پاس کے علاقوں میں پھیل کر تباہی مچادیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس لاوے کی ایک انوکھی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں۔

    یہ ویڈیو ایک ماہر ارضیات کی ہے جو پگھلے اور کھولتے ہوئے لاوے کو جمع کر رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر حیران کن دکھائی دے رہے ہیں جس میں یہ ماہر برق رفتاری سے نہ صرف اپنا کام کر رہا ہے بلکہ اس کھولتے ہوئے لاوے سے اپنے آپ کو محفوظ بھی رکھے ہوئے ہے۔

    اس گرم کھولتے ہوئے سیال مادے کو پانی کی بالٹی میں ڈالا جارہا ہے، لاوے کی گرماہٹ سے بالٹی میں موجود پانی بھی کھول اٹھا ہے اور اس میں سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔

    پانی کی وجہ سے لاوا فوراً جم گیا ہے البتہ یہ ابھی بھی خطرناک حد تک گرم ہے۔ یہ عمل اس لیے ضروری ہے تاکہ پگھلے ہوئے لاوے میں کرسٹل نہ بنیں، لاوے میں کرسٹل پیدا ہوجانے کے بعد یہ مختلف دھاتوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

    بعد ازاں یہ لاوا لیبارٹریز میں لے جایا جائے گا اور اس پر تحقیق کی جائے گی۔

    مذکورہ ویڈیو امریکی ریاست ہوائی میں واقع کیلیویا آتش فشاں پہاڑ کی ہے جس نے 2 سال قبل بڑے پیمانے پر لاوا اگلا تھا۔

    اس پہاڑ سے لاوا نکلنے کا عمل جاری رہتا ہے اور یہاں سے باقاعدگی سے لاوا جمع کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد پہاڑ کے اندر موجود لاوے کی ساخت اور اس کے پھٹنے کے وقت اور شدت کا اندازہ لگانا ہے۔

  • اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے سے سیاح خوفزدہ، سمندر میں چھلانگ لگادی

    اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے سے سیاح خوفزدہ، سمندر میں چھلانگ لگادی

    روم : آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ آسمان پر ایک بڑا سیاہ رنگ کا بادل نمودار ہوتے ہوئے دیکھا جس سے ہمیں آتش فشاں پھٹنے کا اندازہ ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جزیرے اسٹروم بولی میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا جس کے باعث سیاحت کے لئے آئے لوگوں نے ڈر کر قریبی سمندر میں چھلانگ لگا دی، آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے وقت اس جزیرے پر موجود لوگوں نے آسمان پر ابھرتے ہوئے سیاہ بادلوں اور اڑتی ہوئی چنگاریوں کو دیکھا جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جزیرے پر موجود اس واقعے کے عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم لوگ دن کا کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ہم نے دیکھا کہ تمام لوگ ایک رخ کی جانب گردن گھما کر دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آسمان پر ایک بڑا سیاہ رنگ کا بادل نمودار ہوتے ہوئے دیکھا جس سے مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ آتش فشاں پہاڑ پھٹ چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتش فشاں پھٹنے کے باعث ایک جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص آتش فشاں کی جانب بڑھ رہا کہ پھتروں سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے جزیرے پر موجود تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، اسٹروم بولی بحیرہ روم میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو سیاحت کے لئے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

  • زلزلے اور سونامی کے بعد انڈونیشیا میں آتش فشاں لاوا اگلنے لگے

    زلزلے اور سونامی کے بعد انڈونیشیا میں آتش فشاں لاوا اگلنے لگے

    جکارتا: زلزلے اور سونامی کے بعد انڈونیشیا پر ایک اور افتاد ٹوٹ پڑی، آتش فشاں لاوا اگلنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق قدرتی آفات کے شکار انڈونیشیا کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، جزیرہ سولا ویسی پر ایک اور مشکل ٹوٹ پڑی.

    پہاڑ سپوتان نے لاوا اگلنا شروع کردیا، ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے. حکومتی نے رہائشیوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا.

    دوسری جانب جاوا کے علاقے میں‌بھی ایک آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    یاد رہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، زلزلے سے جنم لینے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر اب تک 1350 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو اس زلزلے کا اصل شکار ہیں، جس کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں.

    سیلاب اور زلزلوں کے تھمنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شہروں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، مگر انفرااسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    چند علاقے بجلی سے محروم ہیں، رابطے کا نظام بھی منقطع ہوگیا ، مختلف علاقوں‌سے لوٹ مار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.

  • ایکواڈور میں آتش فشاں پھٹ پڑا

    ایکواڈور میں آتش فشاں پھٹ پڑا

    ایکواڈور : گالا پاگوز آئی لینڈز میں آتش فشاں پھٹ گیا، آتش فشاں سے دھوئیں اور لاوے کا اخراج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گالاپاگوز آئی لینڈز نیشنل پار ک انتظامیہ کے مطابق آتش فشاں کے پھٹنے سے آئی لینڈ میں موجود جنگلی حیات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    آتش فشاں کے اردگرددھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ پگھلا ہوا لاوا سمندر میں گر رہا ہے۔

    گالاپاگوز آئی لینڈز نیشنل پار ک انتظامیہ کے مطابق اس جزیرے پر انسان نہیں رہتے تاہم اس میں مخلتف اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں جن کو اس آتش فشاں سے شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ ایکواڈور کا صوبہ گالا پاگوز ایک آتش فشاں جزیرے پر قائم ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تاریخی شہر پومپئی کی تباہی کے ہولناک مناظر

    تاریخی شہر پومپئی کی تباہی کے ہولناک مناظر

    کیا آپ تاریخی شہر پومپئی اور اس کی تباہی کے بارے میں جانتے ہیں؟

    حضرت داؤد علیہ السلام کے زمانے سے آباد شہر پومپئی موجودہ اٹلی کے شہر نیپلز کے قریب ایک قدیم رومی شہر تھا۔

    اس خوبصورت شہر میں پانی کے تالاب، کلب، بیکریاں، کشادہ سڑکیں، واٹر سپلائی کی سکیم، لائبریری، کمیونٹی سنٹر، اسپتال، گھوڑے باندھنے کے جدید اصطبل، دو منزلہ مکانات اور مکانوں کے پیچھے چھوٹے چھوٹے لان اور ان میں نصب فواروں نے اس شہر کو جنت بنا دیا تھا۔

    یہ دنیا کا پہلا شہر تھا جس میں زبیرا کراسنگ شروع ہوئی تھی۔ یہیں سے کریم کیک ایجاد ہوا تھا اور یہیں سے اجتماعی غسل خانوں یا حمام کے تصور نے جنم لیا تھا۔

    سنہ 79 عیسوی میں اس قصبے کے قریب واقع ویسویس کے آتش فشاں پہاڑ سے لاوا پھوٹ پڑا جس نے چند دن میں اس شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ اس دور کا انتہائی ترقی یافتہ یہ شہر 13 سے 20 فٹ راکھ کے نیچے دفن ہوگیا۔

    آج بھی جب پومپئی کی باقیات دریافت ہوتی ہیں تو وہاں کے رہنے والوں کی لاشیں بے گور و کفن اسی حال میں ملتی ہیں جس میں وہ اپنے آخری وقت میں موجود تھے۔

    کئی گھروں میں روزمرہ معمولات زندگی کے آثار بھی ملتے ہیں جو جوں کے توں ایسے ہی رکے ہیں جیسے کسی نے جادو کے زور سے انہیں روک دیا ہو۔

    کچھ عرصہ قبل شہر پومپئی کی تباہی کی ایک تصوراتی ویڈیو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک نمائش میں پیش کی گئی جسے چند دن میں لاکھوں افراد نے دیکھا۔

    آج ہم آپ کو بھی وہ ویڈیو دکھانے جارہے ہیں جسے دیکھ کر آپ اپنا دل تھام لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہکتے آتش فشاں کے سلگتے لاوے میں مسکراتا چہرہ

    دہکتے آتش فشاں کے سلگتے لاوے میں مسکراتا چہرہ

    ایتھوپیا : آتش فشاں دہکتے شعلوں اور سلگتے انگاروں کا نام ہے جو خوف کی علامت اور تباہی کا باعث ہوتا لیکن فوٹو گرافر نے ان لمحات میں سے بھی ایک دل آویز منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا.

    برطانوی فوٹو گرافر کرسٹوفر ہارسیلی کی تخلیقی نظر نے آگ اور دھواں اگلے آتش فشاں میں سلگتے انگاروں سے بنے مسکراتے چہرے کی شبیہ کو محفوظ کر کے سب کو خوشگوار حیرت مین مبتلا کردیا.

     

    یہ شاہکار تصویر ایتھوپیا کے دور دراز علاقے میں واقعے ایک آتش فشاں کے پھٹنے کے دل دہلانے والے مناظر کی عکاسی کرتے ہوئے لی گئی جس نے شائقین آتش فشاں کے ایک نئے انداز سے متعارف کرایا.

    ناقابل برداشت درجہ حرارت اور سلگتے لاوے کے آتش فشاں سے باہر نکلنے کے دوران ہونے والی ہلکی پھلکی بارش نے کہیں کہیں اس لاوا کو ٹھندا کردیا جس سے لاوے میں آنکھیں اور مسکراتے ہونٹ کی شبیہ نمودار ہوئی جسے فوٹو گرافر نے پلک جھپکتے کیمرے میں محفوظ کرلیا.

     

    بہ شکریہ سی جی ٹی این

    ایک ہفتے قبل لی گئی اس تصویر نے جلد ہی پوری دنیا میں دھوم مچا دی اور شائقین نے تعجب اور تذبذب کے ساتھ اسے پذیرائی بخشی جب کہ سوشل میڈیا پر بھی یہ تصاویر صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں.

  • آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کے اخراج کا حیرت انگیز منظر

    آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کے اخراج کا حیرت انگیز منظر

    کیا آپ نے کبھی آتش فشاں پہاڑ سے گرم لاوے کے اخراج کا مشاہدہ کیا ہے؟ یقیناً آپ کا جواب نہ میں ہوگا۔

    امریکی جزیرے ہوائی میں سیاحوں نے اس انوکھے اور منفرد مظہر کا مشاہدہ کیا جو یقیناً ان کے لیے زندگی بھر کا نہایت شاندار تجربہ تھا۔

    lava-2

    ہوائی کا کامو کونا آتش فشانی پہاڑ گزشتہ ماہ پھٹ گیا تھا اور اس سے کھولتے ہوئے لاوے کا اخراج تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد جاری تھا۔ یہ مقام آتش فشاں پہاڑوں کا مرکز ہے اور دنیا بھر سے سیاح ان کی سیر کرنے کے لیے اس مقام پر آتے ہیں۔

    جس وقت یہ آتش فشانی پہاڑ پھٹا تھا تب اس کی حرارت اور قوت سے قریب موجود ایک پلیٹ فارم بھی تباہ ہوگیا تھا جہاں سے سیاح کھڑے ہو کر اس کا نظارہ کرتے تھے۔

    مذکورہ پہاڑ سے لاوے کے اخراج کے وقت بھی اس مرکز سے متصل سمندر میں سیاحوں کی ایک کشتی یہاں پر موجود تھی کہ یکایک پہاڑ سے انتہائی تیزی سے گرم لاوے کا اخراج ہونے لگا۔

    lava-3

    گرم لاوے کی وجہ سے وہاں بے حد دھواں بھی تھا جبکہ جیسے جیسے لاوا پانی میں جارہا تھا وہ سرد ہو کر ٹھوس شکل اختیار کر رہا تھا۔

    سیاحوں کا کہنا تھا کہ پہلے تو وہ اس منظر کو دیکھ کر دم بخود اور خوفزدہ ہو گئے۔ انہیں لگا کہ یہاں پر آ کر انہوں نے بہت بڑی غلطی کی۔ لیکن لاوا ایک مخصوص سمت میں ہی بہتا رہا اور اس کی وجہ سے کشتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔