Tag: آج طلب

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 بجے ہوگا، جس میں بھارتی دھمکیوں، سعودی ولی عہد کے دورے اور معاشی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کےباعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 بجےشروع ہو گا، جس میں اہم ایشوز پر بات ہوگی اور بھارتی دھمکیوں، سعودی ولی عہد کے دورے اور معاشی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ، کابینہ سگریٹ اور نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی اور پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔

    برطانوی شہری عبدالقادراحسن کی حوالگی کامعاملہ ، ای او بی آئی اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری اور چین پاکستان کےاداروں میں مختلف ایم او یودستخط کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ کےگزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

    یاد رہے 14 فروری کو ہونے والے وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا تھا اور سعودی عرب کے ساتھ 8 معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ اجلاس میں پمز کے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے، اےاین ایف پالیسی کابینہ میں پیش کی گئی جبکہ صنعتی زونز کو گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم عمران خان کی دورہ چین پر بریفنگ جاری

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم عمران خان کی دورہ چین پر بریفنگ جاری

    اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی کمیٹی کے ارکان کو دورہ چین پر بریفنگ جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،انٹیلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات شریک ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اجلاس میں موجود ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، فوادچوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفریدی بھی شریک ہیں۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملکی سلامتی، داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور وزیراعظم عمران خان کی کمیٹی کے ارکان کو دورہ چین پر بریفنگ جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امورزیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

  • نوازشریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات، چیئرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں آج طلب

    نوازشریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات، چیئرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں آج طلب

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے  الزامات پر  چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید  اقبال کو آج طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب کی پریس ریلیز کا نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین نیب کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

    قائمہ کمیٹی قانون و انصاف آج چئیرمین نیب سے نوازشریف کی منی لانڈرنگ سےمتعلق پریس ریلیزکی وضاحت مانگے گی۔

    چیئرمین نیب کی طلبی، پی پی ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے استعفیٰ دے دیا

    دوسری جانب چیئرمین نیب کو طلب کرنے پر پی پی ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے استعفیٰ دے دیا، نوید قمرکا کہنا تھا چیئرمین کو اس طرح طلب کرنا نیب کے کام میں مداخلت ہے۔

    یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4.9 ارب روپے کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوانے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس پر مسلم لیگ ن نے سخت احتجاج کیا۔

    نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف پررقم منی لانڈرنگ کےذریعےبھارت بھجوانے کا الزام ہے، ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ رمیٹنس بک 2016 میں ذکر موجود ہے، رقم بھجوانے سے  بھارت کے غیرملکی ذخائربڑھے۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوانے کی شکایت


    ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے رقم بھجوانے پر پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ میاں نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب سے 24 میں معافی مانگنے، بہ صورت دیگر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

    رکن قومی اسمبلی راناحیات نے اس حوالے سے نکتہ اعتراض اٹھایا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے قائمہ کمیٹی نے چئیرمین نیب کو آج طلب کیا ہے۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن جاپان کے عہدے داروں کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پریس ریلیز نواز شریف کوبدنام کرنے کے لیے جاری کی گئی، چیئرمین نیب سے غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دیا جائے۔

    نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ رمیٹنس بک 2016 میں ذکر موجود ہے کہ نواز شریف نے بڑی رقم بھارت بجھوائی، رقم بھجوانے سے بھارت کے غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوا۔چیئرمین نے بھی دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر احتساب جرم ہے، تو یہ جرم تو ہوتے رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیرِاعظم تیئس ستمبر سے شروع ہونے والے دورہء امریکہ کے بارے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    اجلاس کے دوران بجلی کے اضافی بلوں پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اس سے قبل گزشتہ اجلاس میں وزراء نے بھی بجلی کے اضافی بلوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔

  • تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی مجموعی صورتحال پر غور سمیت لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

    کور کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت کی ممکنہ نظر بندی سے متعلق متبادل حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔