Tag: آج کرے گا

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کیلئے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، معاشی تجزیہ کار بینادی شرح سود میں نصف سے ایک فیصد تک کی کمی کی امید کر رہے ہیں۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا، جس میں افراطِ زر سیمت دیگر اہم معاشی اشاریوں کے جائزے کے بعد بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائےگا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں آدھے سے ایک فیصد تک کی کمی کا اعلان متوقع ہے، فروری میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد رہی جبکہ زرمبادلہ ذخائر بھی سولہ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کی ترسیل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے شرح سود کوریڈور فریم ورک پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے سفارشات آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ دو مانیٹری پالیسیوں میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کی تھی۔

  • اسٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہی سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے سبب مانیٹری پالیسی میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہی سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے سبب مانیٹری پالیسی میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں اور شرح سود دس فیصد کی سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

    ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے سیاسی بحران کی شکل اختیار کرلی ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں ، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط التوا کا شکار ہونا اور روپے کی قدر میں کمی ایسے عوامل ہیں، جس کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات کافی کم ہیں۔

    جولائی سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں چار فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب کاروباری طبقے کی جانب سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدر ذکریہ عثمان کے مطابق مرکزی بینک شرح سود میں کمی کرکے معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔