Tag: آج کے کرکٹرز

  • میں نے 270 بالز پر ٹرپل سنچری اسکور کی اور آج کے کرکٹرز.. سہواگ نے کیا کہا؟

    میں نے 270 بالز پر ٹرپل سنچری اسکور کی اور آج کے کرکٹرز.. سہواگ نے کیا کہا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے آج کی فاسٹ کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے جارحانہ طرز عمل پر اظہار خیال کیا ہے۔

    سہواگ ایسے کرکٹر ہیں جنھوں نے لیگ کرکٹ کے آغاز سے قبل بھی ٹیسٹ میں جارحانہ انداز اپنایا تھا، اس سوال پر کیا یہ اچھا تھا یا برا؟ سہواگ کا کہنا تھا کہ میں نے 270 گیندوں میں ٹرپل سنچری اسکور کی۔

    سابق بھارتی کرکٹر جن کا بیٹا آریاویرڈی پی ایل ٹی ٹوئنٹی ڈرافٹ کا حصہ ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آج کا نوجوان کرکٹر اگر اتنی گیندیں کھیلے جتنی میں نے کھیلیں تھی تو وہ 400 رنز اسکور کر سکتا ہے۔

    سہواگ نے کہا کہ جس انداز میں انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہے، ایک اوور میں پانچ رنز بنا رہا ہے، جب ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے تھے تو ان دنوں میں آسٹریلیا 4 رنز فی اوور کے حساب سے اسکور کرتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ اگر آپ جارحانہ کھیل سکتے ہیں، تو آپ اپنی ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے زیادہ مواقع دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹیسٹ میچ میں بولنگ کراتے ہوئے اس بات کے لیے تیار رہتے تھے کہ وریندر سہواگ انھیں پہلی ہی گیند پر چھکا مار سکتے تھے۔