Tag: آخری تحریر

  • بیوی سے تنگ شوہر نے انتہائی قدم اُٹھالیا، آخری تحریر میں کیا لکھا؟

    بیوی سے تنگ شوہر نے انتہائی قدم اُٹھالیا، آخری تحریر میں کیا لکھا؟

    بھارت کے شہر ممبئی میں ایک شخص نے ہوٹل کے کمرے میں انتہائی قدم اُٹھالیا، مرنے سے قبل لکھی گئی آخری تحریر بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ نشانت ترپاٹھی جس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے اپنے سوسائیڈ نوٹ (خودکشی سے قبل آخری تحریر) میں اس کا ذمہ دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 41 سالہ نشانت ترپاٹھی نے یہ انتہائی قدم گزشتہ جمعہ کو ممبئی میں واقعہ سہارا ہوٹل کے ایک کمرے میں اٹھایا۔ مذکورہ شخص کی بیوی اور بیوی کی آنٹی اسے مبینہ طور پر اُسے ہراساں کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق سالہ نشانت ترپاٹھی نے ہوٹل میں تین دن قبل کرائے پر روم لیا تھا، خودکشی سے قبل ڈو ناٹ ڈسٹرب کی علامت اپنے کمرے پر لگالی تھی، جو گیسٹ پرائیویسی کے لیے نصب کی جاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہوٹل اسٹاف کو جب شک ہوا تو انہوں نے ماسٹر کی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو اسے مردہ پا کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کے تلنگانہ میں رونما ہونے والے ایک افسوسناک واقعے میں پریمی جوڑے نے اجتماعی طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کے چپہ دنڈی منڈل کے رہنے والے پریمی جوڑے 24 سالہ ارون کمار اور 21 سالہ الیکھیا نے ایروکالا واڈا میں اپنے مشترکہ دوست کے گھر میں انتہائی قدم اُٹھالیا۔

    ارون کمار پیشہ سے لیب ٹکنیشن کے طور پر کریم نگرٹاؤن کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتا تھا، یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم گھروالوں نے اس شادی سے انکار کردیا تھا، جس پر مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ہراسانی سے تنگ دسویں جماعت کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔