Tag: آخری دن

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ، تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ، تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر

    اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے تاہم تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گوشوارے رات بارہ بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، تجارتی تنظیموں، ٹیکس بارزکی درخواستوں پر 30 ستمبر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چودہ اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

    ایف بی آر نے کہا کہ تیرہ اکتوبر تک چوالیس لاکھ چھتیس ہزار سے زائد  گوشوارے جمع ہوئے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اکیس لاکھ سڑسٹھ ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال دوہزار تئیس میں چونسٹھ لاکھ بیالیس ہزار سے زیادہ گوشوارے جمع ہوئے تھے جبکہ رواں مالی سال گوشواروں کے ساتھ ایک سو چودہ ارب روپے سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یکم جولائی سے تیرہ اکتوبر تک دس لاکھ 35 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً چھ لاکھ بائیس ہزار نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع  کرانے کا آخری دن ، تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ، تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

    اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے تاہم حکومت کی جانب سے توسیع کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز ہے، تاجر برادری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررہی ہے تایم حکومت کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پرغور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی پرتاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی، گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پربہت بوجھ ہے، اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

    گذشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال فائلرز کی تعداد دگنی ہوکر 32 لاکھ ہوگئی ہے، گزشتہ سال 3 لاکھ نئے فائلرز تھے جبکہ رواں سال 7 لاکھ 23 ہزار ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز گاڑیاں،پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے اور انڈرفائلنگ والوں سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    اسلام آباد : ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس حج درخواستیں 14 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ آج 9 مارچ ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک, دبئی اسلامک بینک، عسکری بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

    واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

  • صدر ممنون حسین کی صدارت کا آج آخری دن

    صدر ممنون حسین کی صدارت کا آج آخری دن

    اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین کی مدت صدارت کا آج آخری دن ہے، وہ آج صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین اپنے عہد صدرارت کی مدت مکمل ہونے پر آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

    صدر مملکت کو ایوان صدر سے رخصتی کے موقع پرمسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف پیش کیا جائے گا۔

    ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کل پاکستان کے13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

    صدارتی انتخاب 2018: عارف علوی تیرہویں صدر پاکستان منتخب

    پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف 4 ستمبر کو ہونے والے صدراتی انتخاب کے نتیجے میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

    خوشی ہے کہ جلد عام آدمی کی زندگی اختیار کر لوں گا‘ صدر ممنون حسین

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدرممنون حسین نے ایوان صدر کے افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پرصدرمملکت نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا تھا کہ آئین وقانون کی پاسداری اور اچھی حکمرانی میں ہی وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی پوشید ہے۔

    صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ خوشی ہے، جلد پھر سے عام آدمی کی طرح سرگرمیاں جاری رکھ سکوں گا۔ انہوں نے ایوان صدر کے حکام اور عملے کے افراد کا تعاون پرشکریہ ادا کیا تھا۔

  • سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    کراچی: سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، سندھ میں سینیٹ کی12 نشستوں کیلئے23کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، کاغذات نامزدگی آج شام 4بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، سندھ میں سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے 23کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔

    کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی، پی ایس پی، فنکشنل لیگ نے جمع کرائے، پیپلزپارٹی کی جانب سے 20کاغذات نامزدگی، پی ایس پی کی جانب سے مبشر امام اور مون مانجانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ فنکشنل لیگ کے مظفر حسین شاہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

    سینیٹ کی 7جنرل،2 ٹینکو کریٹ،2خواتین،1اقلیتی نشست پر کاغذات نامزدگی ہونگے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک داخل ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی 16 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور فاروق ستارمیں اختلاقات ختم نہ ہوسکے، سینیٹ الیکشن کیلئے رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار آج اپنے اپنے امیدواروں کےکاغذات جمع کروائیں گے۔

    فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد عامر خان نے مشاورت کی دعوت دی ، جس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مشاورت اب کاغذات جمع کروانے کے بعد ہوگی، ترجمان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب دونوں گروپ صوبائی الیکشن کمیشن میں ملاقات کریں گے، جس کے بعدناموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔

    سینٹ الیکشن کے لیے پنجاب سے بارہ نشستوں کے لیے اب تک دس امیدوار میدان میں آئے تاہم سندھ میں بارہ نشستوں کیلئے تئیس افراد نے کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

    پنجاب سے سینٹ کی بارہ نشستوں کے لیےمسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی نے اپنے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے، مسلم لیگ ن نے آصف کرمانی، رانا مقبول سمیت چودہ رہنماوں کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ دیا، جن میں نیب کومطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں، جنہوں نے کاغذات جمع کردئیے ہیں۔

    خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ3مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،ایک لاکھ دس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر بھی پہنچ گئیں، صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،صوبے میں سیکیورٹی کے لئے ایک لاکھ دس ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

     پشاور میں ستر ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، صوبے بھر میں دس ہزار آٹھ سو پچپن پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

    صوبے بھر میں دوہزار آٹھ سو سیتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ تین ہزار نوچالیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور چار ہزار اٹھہتر پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    بنوں میں تین ہزار چار سو چوہتر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ، موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر دفعہ ایک چوالیس لگائی گئی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخواہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخواہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آج آخری دن ہے، انتخابی دنگل تیس مئی کو سجے گا۔

    خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا آخری دن آپہنچا، پہلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کاغدات کی جانچ پڑتال کا عمل بیس اپریل سے شروع ہوگا اور اٹھائیس اپریل تک مکمل کیا جائے گا ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشان کے ساتھ چھ مئی کو جاری کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں تیس ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

    دوسری جانب ضلع اور تحصیل کی مخصوص نشستوں سمیت نیبر نشستوں کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں انیس اپریل تک مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کرادیں، خیبر پختونخوا میں تیس مئی کو بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجے گا۔

  • کراچی: این اے 246میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    کراچی: این اے 246میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    کراچی:حلقہ این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کیلئےکاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

    قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل، اسلم شاہ اور سیما زرین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے امیدواروں کے علاوہ اس حلقے سے دیگر امیدواروں نے بھی ڈسٹرکٹ آفس ضلع وسطی میں ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پاسبان پاکستان کے عثمان معظم اور شیخ محمد شکیل نے بھی کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔

    تحریک انصاف نے بھی اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، پیپلز پارٹی چھوڑ کر متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے والے نبیل گبول اس حلقے سے ایم کیوایم کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ایک ماہ پہلے وہ اس نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔