Tag: آخری رسومات ادا

  • گوئٹے مالامیں آتشزدگی: ہلاک ہونےوالی لڑکیوں کی آخری رسومات ادا

    گوئٹے مالامیں آتشزدگی: ہلاک ہونےوالی لڑکیوں کی آخری رسومات ادا

    گوئٹے مالا سٹی :گوئٹے مالاکے فلاحی ادارے میں آگ لگنے سےہلاک ہونے والی 36 لڑکیوں کی آخری رسومات اداکردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق دوروز قبل گوئٹے مالاسٹی سےتقریباََ 25کلومیٹر دورشیلٹر ہوم میں آگ لگنے کے باعث ہلاک ہونے والی 36لڑکیوں کی آخری رسومات اداکردی گئی۔

    g1

    اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،فلاحی ادارے میں ہلاک والی لڑکیوں کےلواحقین نے شیلٹرہوم کی انتظامیہ پرالزام عائدکیاکہ وہ ان کی بچیوں پر تشدد اور برے کام کے لیےمجبورکرتے تھے۔

    g2

    انہوں نے شیلٹر ہوم آتشزدگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ حکومت ان کو انصاف دلائے۔

    g3

    گوئٹے مالا کے صدر نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے فی الفور تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    g4

    مزید پڑھیں:گوئٹے مالا کےشیلٹرہوم میں آتشزدگی‘36لڑکیاں ہلاک

    یاد رہےکہ چار روزقبل اس فلاحی ادارے سے 60بچے بھاگ گئے تھے جس کےبعد پولیس کو طلب کیاگیاتھا۔

    g5

    گوئٹے مالا کے اس شیلٹر ہوم کے حوالے سےبعض افراد نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاتھاکہ یہاں بچوں کےساتھ انتہائی برا سلوک برتا جاتا ہے۔

    g6

    واضح رہےکہ مقامی اطلاعات کے مطابق اس ادارے میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن یہاں اس وقت اس سے کہیں زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔

    g7

  • سانحہ یوحنا آباد میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا

    سانحہ یوحنا آباد میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا

    لاہور: سانحہ یوحنا آباد میں ہلاک ہونے والے مسیحی افراد کی آخری رسومات لاہور میں ادا کر دی گئیں، رسومات کی ادائیگی کے بعدتمام میتوں کو یوحناآباد کے نیو قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس دوران بشپ آف کنٹبری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

    سانحہ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کی میتوں کو جب آخری رسومات کیلئے لایا گیا تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ رسومات کی ادائیگی کے بعدتمام میتوں کو یوحناآباد کے نیو قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

    سانحہ یوحنا آباد میں ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کو جب سینٹ جانز گرلز ہائی سکول کے احاطے میں پہنچایا گیا تو وہاں موجود افراد نے آہ و بکا اور گریہ شروع کر دیا، ہلاک ہونے والے تمام مسیحوں کا تعلق کیتھولک چرچ سے تھا۔آخری رسومات میں وفاقی وزیر کامران مائیکل ، صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو سمیت بڑی تعداد میں مسیحی برادری شریک تھی

    آخری رسومات میں شریک افراد پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا گو تھے۔ آخری رسومات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، علاقے میں ایلیٹ فورس نے فلیگ مارچ کیا جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی، یوحنا آباد جانے والے تمام راستے بند تھے جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں کے بعد توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف پانچ مقدمات درج کئے گئے ہیں، جن میں دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ یوحنا آباد میں واقع چرچ میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 71 افراد زخمی ہوگئے تھے۔