Tag: آدتیہ رائے کپور

  • عاشقی 3 میں کارتک آریان کو کاسٹ کرنے پر آدتیہ رائے کپور نے خاموشی توڑ دی

    عاشقی 3 میں کارتک آریان کو کاسٹ کرنے پر آدتیہ رائے کپور نے خاموشی توڑ دی

    عاشقی 2 میں راہول کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے آدتیہ رائے کپور نے عاشقی 3 میں کاسٹ نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

    آدتیہ رائے کپور نے عاشقی 2 میں راہول کے طور پر شہرت حاصل کی، فلم میں شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، دونوں کی متاثر کن پرفارمنس ہمیشہ کے لیے ناقدین کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔

    عاشقی 3 کا اعلان بھی ہوگیا، اس فلم میں  اداکار کارتک آریان اور سارہ علی خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ پنکچ ترپاٹھی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تاہم اب  کافی ود کرن سیزن 8 ایپیسوڈ 8 میں آدتیہ رائے کپور اپنے قریبی دوست ارجن کپور کے ساتھ شو کا مہمان بنیں۔

    جہاں کرن جوہر نے اداکار آدتیہ سے پوچھا کہ وہ عاشقی 3 میں کارتک آریان نے ان کی جگہ لی تو اس بارے میں وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ جس پر  آدتیہ رائے کپور نے جواب دیا کہ میرے خیال میں وہ اس فلم کو  آگے بڑھانے کے لیے بہترین شخص ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’ عاشقی 3 میں میرے ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا، کیوں کہ اس فلم میں ، میں مرچکا تھا، جب میں مر گیا، تو اب کہاں واپس آؤں گا؟ میری روح واپس آجائے گی‘۔

    آدتیہ رائے کپور نے مذاق میں کہا کہ انہیں عاشقی 3 کا حصہ بننے کے لیے ایک روح کے طور پر واپس آنا پڑے گا۔

    واضھ رہے کہ اداکار کارتک آریان اور سارہ علی خان فلم عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ پنکچ ترپاٹھی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    عاشقی سیریز کی پہلی فلم میں راہول رائے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد عاشقی ٹو میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور شامل تھے۔

    دونوں فلمیں جاندار کہانی اور سپر ہٹ گانوں کی وجہ سے باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

  • کافی ود کرن: آدتیہ کپور نے اننیا اور سابق دوست شردھا میں سے کسے منتخب کیا؟

    کافی ود کرن: آدتیہ کپور نے اننیا اور سابق دوست شردھا میں سے کسے منتخب کیا؟

    حال ہی میں بالی وڈ اداکار آدتیہ رائے کپور اور ارجن کپور کافی ود کرن میں شریک ہوئے جس میں میزبان نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔

    کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی آٹھویں قسط میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور ارجن کپور بطور مہمان نظر آئیں گے۔ نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں آدتیہ کپور یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ موجودہ دوست اننیا پانڈے اور سابق دوست شردھا کپور میں سے وہ کسے منتخب کریں گے۔

    آدتیہ نے اننیا پانڈے کے ساتھ سامنے آنے والی ڈیٹنگ کی افواہوں کا بھی جواب دیا جبکہ اپنی سابق دوست شردھا کپور کے حوالے سے بھی ایک سوال کا برملا جواب دیا۔

    آدتیہ سے جب اننیا اور شردھا کے بارے میں پوچھا گیا تو ساتھ بیٹھنے ارجن کپور نے تقریباً اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ آدتیہ رائے کپور ماضی میں شردھا کے ساتھ تعلقات میں تھے۔

    جب کرن جوہر نے آدتیہ سے کہا کہ وہ اپنی موجودہ دوست اننیا اور عاشقی 2 کی ساتھی اداکارہ شردھا میں سے کس کا ا انتخاب کریں گے۔

    انھوں نے پوچھا کہ اگر آپ اننیا پانڈے اور شردھا کپور کے ساتھ لفٹ میں پھنس جاتے تو آپ کیا کرتے؟ جس پر ان کی جگہ ارجن نے کہا کہ عاشقی تو ضرور کرتا، اب کس کے ساتھ وہ نہیں پتا آدتیہ نے ارجن کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’کیا؟!‘

    جس پر ارجن کپور بولے کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے۔ اس دوران آدتیہ نے کرن سے درخواست کی کہ موضوع کو تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔