Tag: آذربائجان

  • آذربائیجان کا آیندہ سال سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    آذربائیجان کا آیندہ سال سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    باکو: جمہوریہ آذربائیجان نے آیندہ سال سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے سیاحوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

    مغربی وضع قطع کے حامل مشرقی ملک آذربائیجان میں پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، نئے آسان ویزا سسٹم سے 3 مراحل میں گھر یا موبائل سے ای ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسلام آباد میں آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ سے ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں عن قریب شروع کی جائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  آذر بائجان کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

    دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا تھا، غلام سرور خان کا کہنا تھا پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں اور یہ ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔

    سفیر علی علیزادہ نے کا کہنا تھا کہ آذربائیجان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ اگست میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا تھا، آذربائجان کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے خطے کو کشیدگی سے بچانے کے لیے تصفیہ طلب امور کے پُر امن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

  • آذر بائجان کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

    آذر بائجان کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود نے آذربائجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے آذر بائجان کے اپنے ہم منصب ایلمار محمد یاروف کو فون کر کے انھیں بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام سے متعلق آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے ہم منصب کو بتایا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے درپے ہے، بھارت غیر آئینی اقدامات سے آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ کشمیریوں کی قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کا فرانسیسی صدر اور شاہ اردن سے رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    دریں اثنا، آذربائجان کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے خطے کو کشیدگی سے بچانے کے لیے تصفیہ طلب امور کے پُر امن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی صورت حال پر فرانسیسی وزیر اعظم اور اردن کے بادشاہ سے بھی رابطہ کیا ہے، وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے گفتگو میں انھیں کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

    شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اردن مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہا ہے، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

  • آرمی چیف سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف کی ملاقات

    آرمی چیف سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف کی ملاقات

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف الشین گولیئیف نے آج ملاقات کی۔

    پاک آرمی کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل جنرل الشین گولیئیف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    [bs-quote quote=”آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس الشین گولیئیف نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس اہم ملاقات میں باہمی دل چسپی و پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں جمہوریہ آذر بائیجان کے اسٹیٹ بارڈر سروس چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کام یابیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آمد پر آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس الشین گولیئیف نے یاد گارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    جمہوریہ آذربائیجان کے معزز مہمان کی آمد پر پاک فوج کے ایک مستعد دستے نے انھیں گارڈ آف آنر دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے بھی ملاقات کی تھی، جس میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔