Tag: آذربائیجان اور آرمینیا

  • وزیراعظم  کا آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

    وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاہدہ کرانے میں صدرٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فریقین کو قریب لانے اور معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔

    

    وزیراعظم کا کہنا تھا جنوبی قفقاز ایک ایسا خطہ ہے جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، اس معاہدے سے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

    انہوں نے تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گا۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا

    خیال رہے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بارپھر پاکستان اوربھارت میں ہونےوالی جنگ بندی کرانے کاتذکرہ کرتےہوئےبتایاکہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، آسمان پر طیارے گرائے جا رہے تھے، میں نے کہا لڑائی نہیں تجارت کروں ، میں جنگیں نہیں چاہتاامن اور تجارت چاہتا ہوں۔

  • صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا

    صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم کرادی دونوں ممالک کےمابین ابتدائی امن معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    واشنگٹن میں امریکی صدر نے آذربائیجان اور ارمینیا کے سربراہان کے ساتھ نیوز کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ آذربائیجان اور آرمینیا جو کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے دشمن تھے امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ آذربائیجان اور آرمینیا نے آپس میں مکمل جنگ بندی کامعاہدہ کرلیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو بہتر بنانا اور پرانی دشمنی کو ختم معاشی تعلقات کا فروغ دینا اور خطے میں تجارتی راستے کھولنا ہے۔

    انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت میں ہونے والی جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے، میں نے کہا کہ لڑائی نہیں تجارت کرو۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب میں نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تو دنیا میں آگ لگی ہوئی تھی، میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرآذربائیجان نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا یہ بہترین موقع ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے پابندیاں ہٹادیں۔

    صدر آذربائیجان نے مزید کہا کہ ہمارے عوام آج کا دن اور صدر ٹرمپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھیں گے، آج ہمارے ملک کیلیے تاریخی دن ہے، امن کے لیے نیا راستہ کھلا ہے۔

    وزیراعظم آرمینیا کا کہنا تھا کہ آج کے دن محفوظ اور پرامن مستقبل کی بنیاد پڑی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کی وجہ سے امن معاہدہ ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ کو گیم چینجنگ ڈیل کرانے پر شکریہ ادا کرتاہوں، یہ پوری دنیا میں امن کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔