Tag: آرادھیا بچن

  • ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع، گوگل کو نوٹس جاری

    ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع، گوگل کو نوٹس جاری

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیخلاف دوبارہ سے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی اکلوتی پوتی آرادھیاں کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    آرادھیا بچن نے اپنی پہلی درخواست میں عدالت کو بتایا تھا کہ یوٹیوب پر بعض ویڈیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو آرادھیا سے متعلق مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔

    عدالت نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ہر بچہ، چاہے وہ مشہور شخصیات کا ہو یا عام، عزت کے ساتھ برتاؤ کا حق رکھتا ہے۔

    تاہم اب آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ پر دوبارہ دہلی ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں مختلف ویب سائٹس سے اپنی صحت سے متعلق جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سماعت میں ہائی کورٹ نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، اور کیس کی مزید سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کردی ہے۔

  • سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

    سانس لینے میں دشواری، ایشوریا اور بیٹی اسپتال منتقل

    ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی بہو 46 سالہ ایشوریا اور 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کا گزشتہ ہفتے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس کے بعد سے وہ گھر میں آئسولیٹ تھے، تاہم اب انھیں سانس لینے میں دشواری شروع ہو گئی ہے جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    دونوں ماں بیٹی کا کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ گزشتہ اتوار کو مثبت آیا تھا، جس سے ایک دن قبل ان کے سسر امیتابھ بچن اور شوہر ابھیشیک بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

    ایشوریا اور آرادھیا کو سانس میں تکلیف شروع ہونے پر گزشتہ روز ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرایع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں ماں بیٹی کی حالت بہتر ہے، تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایشوریا کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی تھی۔

    ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا میں مبتلا

    77 سالہ امیتابھ بچن اور ان کے 44 سالہ بیٹے ابھیشیک پہلے ہی ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ 12 جولائی کو مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپ نے ٹویٹر پر ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، ایشوریا کی ساس اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

    واضح رہے کہ صرف بھارتی شہر ممبئی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ ہو چکی ہے، کرونا کیسز کے لحاظ سے بھارت دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ اب تک 26,291 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا میں مبتلا

    ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا میں مبتلا

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد ایشوریا رائے بچن اور آرادھیا بچن کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ والد اور میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔

    مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش ٹوپ نے ٹویٹر پر ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

    دوسری جانب امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار لاک ڈاؤن کے دوران اپنی فلم کی ریکارڈنگ کررہے تھے جس پر اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

    امیتابھ بچن نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں نے شوٹنگ کے وقت تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا تھا اور اداکاروں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا تھا۔