Tag: آرمی چید جنرل قمر باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی کوہ پیما کی عیادت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی کوہ پیما کی عیادت

    راولپنڈی:‌ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ میں روسی کوہ پیما کی عیادت کی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف سے اسپتال میں‌ ملاقات کی.

    یاد رہے کہ روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف شمالی علاقہ جات کے بیاؤف گلیشئر کی لتوک چوٹی پر 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی کو پھنس گئے تھے، ان کے پاس تین دن قبل خوراک بھی ختم ہوگئی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ ایوی ایشن کے پائلٹس نے 26 تا 30 جولائی سات بار کوہ پیما کو نکالنے کی کوششیں کیں، تاہم شدید موسمی حالات اور بلندی کے باعث انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بالآخر پاک فوج کے پائلٹس کو کامیابی ملی اور روسی کوہ پیما کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی.

    پاک فوج کا بیاؤف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن اتنی بلندی پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کینیڈین کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کے دوران اونچائی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔روسی کوہ پیماالیگزینڈر نے اس موقع پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرکاپائلٹ بہترین تھا، پاکستانی عوام کےدوستانہ رویے سے بہت متاثر ہوا، پاکستان روس ہمیشہ زندہ باد رہے۔


    پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا افغان قیادت کو فون، نئے سال کی مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم

    آرمی چیف کا افغان قیادت کو فون، نئے سال کی مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ کیا اور نئے سال کی مبارکباد دی ساتھ ہی خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغان ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات کی اور نئے سال کی مبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکہا کہ افغانستان میں استحکام کے لئے ملکر کام کریں گے، دونوں ملکوں میں امن خطے کے عظیم تر مفاد میں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • آرمی چیف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ:آرمی چیف جنرل قمر باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال سعودی نائب وزیر دفاع نے کیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ آج تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،آرمی چیف اعلی سعودی فوجی اور سول حکام سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ باہمی دل چسپی کےامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پُر تپاک استقبال سعودی نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ نے کیا۔

    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملک کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جس سے پاک سعودی تعلقات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل قمر باجوہ نے 29 نومبر کو پاک فوج کی سربراہی کی کمان سنبھالی تھی۔