Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا عمل جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا عمل جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کے دوران سیلابی صورتحال پر گفتگو کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیلابی صورتحال کے شروع سے ہی آرمی ریسکیو کاموں میں حصہ لے رہی ہے، آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر ریلیف کا عمل جاری ہے، ایک انجینئر بریگیڈ اور 30 یونٹ صرف فلڈ ریلیف پر ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کے پی، گلگت میں تین بڑے پلوں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں باقی 2 روڈز کو آئندہ 24گھنٹے میں بحال کردیا جائیگا، اس وقت آرمی کے 29 میڈیکل کیمپس کام کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 28 ہزار لوگوں کو اب تک آرمی ریسکیو کر چکی ہے، 255 ٹن راشن بھی تقسیم کیا جاچکا ہے، آرمی انجینئرز نے سول انتظامیہ کیساتھ ملکر107 سڑکیں کلیئر  کی ہیں۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیکل کیمپس بھی قائم ہوچکے ہیں، سول انتظامیہ کیساتھ ملکر تقریباً 6 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، کرتار پور میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کرتار پور صاحب پر بوٹ کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ عظیم وطن کے دفاع کیلئےکسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا ہے، تمام پوسٹس پر سختی سے نگرانی جاری ہے، ملٹری ریلیف سینٹر چونیاں میں کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، بہاولنگر میں ابھی سیلابی پانی نہیں پہنچا لیکن ریلیف کیمپس قائم ہوچکے ہیں، قراقرم ہائی وے اور جنگلوٹ اسکردو  روڈ مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے افسران مشکل گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں، پاک فوج کے سپاہی اور افسران ہر مشکل گھڑی اور ہر وقت عوام کیساتھ ہیں، بڑی کوششوں کے بعد آرمی انجینئرز اور سول انتظامیہ نے ملکر برج پر کام کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور آرمڈ فورسز اکٹھے تھے ہیں اور رہیں گے، کوئی بھی باطل قوت کسی قسم کی دراڑ نہیں ڈال سکتی، سیلابی صورتحال میں پاک آرمی دن رات کام کررہی ہے، جہاں ابھی پانی نہیں بھی پہنچا وہاں پہلے سے ہی ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/flood-situation-punjabs-rivers-water-flow/

  • آرمی چیف نے  برسلز میں تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے برسلز میں تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کی آرمی چیف کی جانب سے برسلز میں انٹرویو دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا آرمی چیف نے تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے برسلز میں کسی قسم کا انٹرویو نہیں دیا گیا اور نہ ہی آرمی چیف نے تحریک انصاف اوربانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے ذاتی فائدے کے لیے من گھڑت کہانی گھڑی، برسلز میں سہیل وڑائچ نے سیکڑوں لوگوں کے ساتھ آرمی چیف کی تقریب میں شرکت کی، ان کی خبرچھاپنے سے پہلےان کے ادارے کوبھی ذمہ داری کاثبوت دینا چاہئے۔

    صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس ادارے نے یہ انٹرویو چھاپا کیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور واضح الفاظ میں کہا اداروں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور میڈیا کوسمجھنا چاہئے یہ مناسب نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ فوج کا 9 مئی کے واقعات پر مؤقف پہلے دن سے ایک ہی ہے، اس میں ملوث ہر کردار کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا اوروہاں سیکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی تاہم پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں ہوا نہ ہی معافی کا ذکر ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا مقدمہ صرف فوج کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے۔ اس سانحے میں ملوث ماسٹر مائنڈز، سہولت کاروں اور حملہ کرانے والوں سمیت ہر کردار کو قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا، جو بھی قانونی طور پر غلط حرکت کرے گا اسے جرم کا جواب دینا ہوگا۔

  • بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف

    (1 اگست 2025): چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی، پی ایل اے کے قومی دفاع، سیکیورٹی اور ترقی کے وژن کو سراہا اور پاک چین دوستی کو وقت کی ہر آزمائش میں پورا اُترنے والا، منفرد اور ناقابلِ شکست رشتہ قرار دیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کا اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی ہے پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، پاک چین عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    دوسری جانب چین کے سفیر نے تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، اُن کا کہنا تھا چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    تقریب کا اختتام دونوں ممالک کی دوستی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی سب حب الوطن ہیں، ہم کسی کی حب الوطنی پر بات نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبریں افواہیں ہیں،ایسی صورتحال نظرنہیں آتی، یہ پروپیگنڈہ اور فلاپ شو ہے، پاکستانی اب یہ سب سننا بھی نہیں چاہتے۔

    بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آرمی چیف کی بدولت ملنے والی جیت کا جشن منا رہا ہے، اس وقت سیاست غیرمتعلقہ ہوچکی ہے، آرمی چیف کا جو کریڈٹ ہے وہ انھیں ملنا چاہیے۔

    پاک فضائیہ نے دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں آج کے بجائے ابھی ہونے چاہئیں، اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت سب مضبوط ہیں کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہی ، بجٹ میں حکومت کومسئلہ مسائل ہوسکتا ہے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دیں گے کچھ لیں گے کچھ آپ کی مانیں گے کچھ اپنی منوائیں گے، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات کی باتیں خوش آئند ہیں۔

  • ملکی فوجی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا، آرمی چیف کی بنیان مرصوص، معرکہ حق میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت

    ملکی فوجی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا، آرمی چیف کی بنیان مرصوص، معرکہ حق میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ ملکی فوجی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے دورے میں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فرداً فرداً زخمیوں سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی

    آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمعمولی بہادری، ثابت قدمی کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ شہریوں جوانوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں

    انھوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ پُرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی بھی دشمن پاکستان کی مسلح افواج کےعزم کو ختم نہیں کرسکتا۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن کی کوئی سازش مسلح افواج کے جذبے کو کم نہیں کرسکتی، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں ہر پاکستانی کا جذبہ قابل تعریف رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/army-chief-says-indias-1-3-million-strong-army-cannot-intimidate-or-threaten-us/

  • 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام  تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف

    13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے دشمن کو خبردار کیا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کومنہ توڑ جواب دیا گیا اور الحمدللہ افواج پاکستان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

    آپریشن بنیان مرصوص قوم سے کئے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کا حوالہ دے کر کہا تھا اللہ کی مدد سے یہ کتنی بار ہوا چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی اور تاریخ نے ثابت کیا پاک فوج، قوم ہر جارحیت کیخلاف سےسیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت ،خودمختاری کےتحفظ کیلئےپاکستان میں بھرپوردفاعی صلاحیت ہے، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، ہمارے آباؤ اجداد اور ہم نے ملک بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونیوالی قوم نہیں، بھارت کو کہا تھا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

  • بھارت کو بھرپور جواب دیا، اللہ کی رحمت ہے پاکستان کو قابل آرمی چیف ملے، فیصل واوڈا

    بھارت کو بھرپور جواب دیا، اللہ کی رحمت ہے پاکستان کو قابل آرمی چیف ملے، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت ہے کہ پاکستان کو ایک قابل آرمی چیف ملے ہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گولہ بارود روایتی جنگ ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے، پاکستان نے بھارت کے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا، اب جدید دور ہے جنگیں تکنیکی لحاظ سے ہوتی ہیں اور جیتی جاتی ہیں۔

    سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر کریڈٹ دیتا ہوں، فضائی حدود بند کرنا بھارت کو منہ توڑ جواب ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھارت نے جو سازشیں کیں دنیا آگاہ ہے، پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کرکے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

    پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو ’ڈیمارش‘ حوالے کردیا

    خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی ہیں جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے بند رہے گی۔

    وہ طیارے جو بھارتی ایئرلائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر ہیں پاکستانی حدود استعمال نہیں کرینگے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹم جاری کیا

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو اضافی 2 گھنٹے لگیں گے، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کور وزانہ لاکھوں ڈالرز کے اضافی اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-orders-indian-citizens-to-leave-the-country-within-48-hours/

  • "اوورسیز کنونشن میں نعرے لگے آرمی چیف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں”

    "اوورسیز کنونشن میں نعرے لگے آرمی چیف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں”

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے نعرے تھے آرمی چیف قدم بڑھائیں ہم آپ کیساتھ ہیں، کراؤڈ مکمل طور پر چارج تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں آرمی چیف کیلئے بھرپور نعرے لگائے گئے، اوورسیز پاکستانی کنونشن میں کراؤڈ مکمل طور پر چارج تھا، معیشت کی بہتری کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح کہا ہے پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، جو بھی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنے گا اسے راستے سے ہٹادیا جائیگا۔

    سینیٹر کا کہنا تھا کہ شروع سے کہہ رہا ہوں سیاسی لاشوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بہتری کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے، آرمی چیف ملک کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کام آرمی چیف نے ہی کرنے ہیں تو پھر نام نہاد جمہوریت کا کیا کام ہے، دہشت گردی کیخلاف بھرپور طاقت سے لڑرہے ہیں۔

    آرمی چیف نے بھی کہا کہ 1500 دہشت گردوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہماری جمہوریت کا لیول بھی سب کو معلوم ہے، ایسے کئی لوگ ہیں جنھوں نے فوج کا فائدہ اٹھایا اور آج تنقید بھی کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ابھی پٹری پر آئی ہے اب یہ انجن آگے بھی چلےگا، پی ٹی آئی کی جوقیادت باہر ہے پہلے ہی کہا تھا یہ کمپرومائزڈ ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اورموجودہ قیادت مزےمیں ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ جب پانی کا وزیر تھا تو اس وقت بھی میرے پاس ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی تھی، رپورٹ کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کا پورا پانی نہیں مل رہا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی بجٹ کے قریب تیز ہوگی، پیپلزپارٹی تیز بیان بازی کے ذریعے بجٹ میں اپنی تجاویز منوائے گی، بجٹ کے قریب دریاؤں سمیت بہت سی چیزوں پر بارگین ہوگی۔

  • بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید، پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کو تیار ہے، آرمی چیف

    بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید، پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کو تیار ہے، آرمی چیف

    پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کو تیار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اعتماد کے تحفظ کیلیے مضبوط سیکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کیلیے اقدامات یقینی بنائے گی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کو تیار ہے۔ بین الاقوامی ادارے اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں شراکت داری کریں۔ پاکستان میں اپ اور ڈاؤن اسٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کیلیے انجینئرز، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور ماہر کان کن درکار ہیں۔ ہمارا مقصد معدنی شعبے کیلیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔ ہم اس شعبےکی ترقی کیلیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کیلیے بھی بھیج رہے ہیں۔ بلوچستان کے 27 پاکستانی طلبا زیمبیا، ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جز کے طور پر ابھری ہے۔ہم پاکستانی بیک آواز شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ کاروبار اور معدنی دولت سے استفادے کیلیے آپ کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری قومی خواہش ہے۔ آپ پاکستان پر پُر اعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف۔ انہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کیلیے علاقائی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے سکتا ہے۔

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے دن درجنوں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

    اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے۔ شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں۔ آگے بڑھیں اور جدوجہد کریں ملک کے لیے اور اپنے لیے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-invites-investments-from-saudi-arabia-china-us-in-minerals-sector/

  • یوکرینی صدر زیلنسکی نے نیا آرمی چیف مقرر کر دیا

    یوکرینی صدر زیلنسکی نے نیا آرمی چیف مقرر کر دیا

    کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے نیا آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کرنل جنرل آندری ہناتوف کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا ہے، اتوار کو یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ صدر نے ملک کی مسلح افواج کی قیادت میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔

    ٹیلی گرام پر کیے گئے اعلان کے مطابق جنرل آندری ہناتوف، جو پہلے جنرل اسٹاف کے ڈپٹی چیف تھے، اب اس کے نئے سربراہ ہیں، اور ان کا ہدف ہر سطح پر مسلح افواج کے کمانڈ اسٹرکچر کی تجدید اور اس میں بہتری لانا ہے۔

    یوکرین زیلنسکی آرمی چیف

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف آف جنرل اسٹاف اناتولی بارہیلویچ وزارت دفاع میں نئے انسپکٹر جنرل ہوں گے۔ واضح رہے کہ مسلح افواج کی قیادت میں اس رد و بدل کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم یوکرین کی مسلح افواج کو حالیہ ہفتوں میں روس کے خلاف لڑائی میں نمایاں دھچکا لگا ہے۔


    کیا نیتن یاہو نے خفیہ ایجنسی شن بیٹ کے ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا؟


    ملک کے مشرق میں علاقائی نقصانات کے علاوہ، یوکرین کے فوجیوں کو بھی حال ہی میں مغربی روسی علاقے کرسک میں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع رستم عمروف نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم منظم طریقے سے یوکرین کی مسلح افواج کو تبدیل کر رہے ہیں تاکہ ان کی جنگی تاثیر کو بڑھایا جا سکے۔‘‘

    واضح رہے کہ ولودیمیر زیلنسکی نے 2022 میں روس کی جانب سے حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین کی حکومت اور فوج کے اندر بار بار عہدے داروں کی تبدیلیاں کی ہیں۔