Tag: آرمی چیف جنرل باجوہ

  • مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے  خطرہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

    مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، قوم نے آج کشمیر آور منا کر دنیا کو بھر پور پیغام پہنچایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، متعلقہ افسران نے سربراہ پاک فوج کو تمام تر آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنر قمر باجوہ نے پاک فوج کی تیاریوں اور مستعدی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قوم نے کشمیر آور منا کر کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، کشمیر آور کے دوران قوم نے آج دنیا کو بھر پور پیغام پہنچایا، آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی سیکرٹری دفاع اسٹیفن لوگروو کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی سیکرٹری دفاع اسٹیفن لوگروو کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹری دفاع اسٹیفن لوگروو نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقار عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لوگروو نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لوگروو نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل قدر ہے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں گزشتہ دنوں وزیرِ اعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے میں ٹیلی فونک رابطہ

    پاک برطانیہ وزرائے اعظم کے مابین فون پر دونوں رہنماؤں نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تفصیلی گفتگو کی، وزیر اعظم تھریسامے نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

    عمران خان نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کی تعریف کی۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ کا راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ

    آرمی چیف جنرل باجوہ کا راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی  نے سربراہ پاک فوج کو تمام تر تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے اپنی بریفنگ میں آرمی چیف کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری اور ایل اے سی پر تیاریوں سے آگاہ کیا، آرمی چیف جنر قمر باجوہ نے پاک فوج کی تیاریوں اور مستعدی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا تھا، آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں‌ ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ ملاقات، بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے پر اتفاق

    مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔ سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی یہ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

    آرمی چیف نے نئے افغان سفیر شکراللہ عاطف کو خوش آمدید کہتے ہوئے افغان سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے، آرمی چیف

  • آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی ہے، انہوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کے مثبت نتائج کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک جو دو روزہ دورے پرپاکستان آئے ہیں انہوں نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

    اس موقع پر دوطرفہ امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطےمیں قیام امن کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1876724502624995/

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نکولس پیٹرک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں اور پاک افغان بارڈر پر اقدامات قابل قدر ہیں، معزز مہمان نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کے مثبت نتائج کو بھی سراہا۔

    جنرل سرنکولس پیٹرک نے پیغام پاکستان فتویٰ کی بھی تعریف کی، بعد ازاں جنرل سرنکولس پیٹرک نے آرمی چیف کے ہمراہ بلوچستان کےعلاقے گردی جنگل کا بھی دورہ کیا،۔

    برطانوی ہائی کمشنر، دفاعی اتاشی ،کمانڈر جنوبی کمانڈ بھی جنرل نکولس پیٹرک کے ہمراہ تھے۔ گردی جنگل کا علاقہ جہاں آج کل زیادہ تر افغان پناہ گزین رہائش پذیرہیں، یہ علاقہ آپریشن ضرب عضب سے پہلے دہشت گردوں اور اسمگلروں کی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔

    تاہم پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے باعث یہ علاقہ اب دہشت گردوں اور منشیات فروشوں سے پاک ہوچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد کو صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، آپریشنز پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل قمر باجوہ نے باکسر محمد وسیم کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کواہم قرار دے دیا۔ جنرل قمر باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر پر واضح کردیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

    army-boxer-wasim

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ورلڈ باکسنگ سلورفلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے بھی ملاقات کی۔ جنرل باجوہ نے بہترین کارکردگی پر باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ وطن کے دیگر نوجوان بھی محمد وسیم کی طرح ملک کانام روشن کریں گے۔