Tag: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

  • جنرل راحیل شریف،آبائی گاؤں کا دورہ،اسپتال کا افتتاح

    جنرل راحیل شریف،آبائی گاؤں کا دورہ،اسپتال کا افتتاح

    گجرات : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قصبے کجاہ کا دورہ کرنے اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر اسپتال کا افتتاح کیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے آبائی گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید میجرشبر شریف نشان حیدر اسپتال کا افتتاح کیا۔

    آرمی چیف نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اسپتال کے زیر تعمیر حصوں کا معائنہ بھی کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ایک ایک مریض سے خیریت دریافت کی۔

    افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین اور عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف کے کردار کو سراہا اور امن کے قیام پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے شہید میجر شبیر شریف آرمی چیف راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے جنہوں نے دشمنون کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پایا اور نشان حیدر سے نوازےگئے۔

    آرمی چیف نے اپنی ذاتی کوششوں سے آبائی علاقے میں اپنے بڑے بھائی کے نام پر شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر اسپتال تعمیر کروایا ہے۔

  • آرمی چیف کراچی پہنچ گئے،فوجی مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف کراچی پہنچ گئے،فوجی مشقوں کا معائنہ

    کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچ گئے،انہوں نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور اعلی سطح سیکیورٹی کانفرنس کی صدارت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ کے زیر اہتمام جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے اعلی سطح سیکیورٹی کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی،ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی اور قیامِ امن اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔

    آرمی چیف نے قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اعلی کارکردگی دکھانے پر مبارک داد دی اور ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

    انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کراچی میں قائم امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ دہشت گرد دوبارہ سر نہ اُٹھا سکیں اور شہر میں پھر سے دہشت گردانہ کارروائیاں نہ کر پائیں۔

  • گولڈمیڈلسٹ پاک آرمی دستے سے راحیل شریف کی ملاقات

    گولڈمیڈلسٹ پاک آرمی دستے سے راحیل شریف کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیمبرئین پٹرول مشقوں کے مقابلے میں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی دستے سے ملاقات کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

    پاک فو ج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے اعلامیے کے مطابق برطانیہ میں 122 ملکوں کی فوجی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کیمبریئن پٹرول مشقوں کے مقابلے میں پاکستانی فوج کے دستے نے گولڈمیڈل حاصل کرلیا ہے۔

    آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیمبرئین پٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی دستے سے ملاقات کی اور مشقوں کے مقابلے میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کے ارکان کو مبارک باد پیش کی۔

    یاد رہے کیمبریئن فوجی مشقوں کا مقابلہ 14 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک 122 ممالک کی فوجی ٹیموں کے درمیان برطانیہ میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا اس طرح یہ تیسری مرتبہ ایسا ہوا جب پاکستان آرمی ان عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    واضح رہے کہ کیمبریئن پٹرول سخت ترین فوجی مشقیں تصورہوتی ہیں،اور ایسے سخت ترین فوجی مشقوں کے مقابلے میں پاکستانی فوج کا اول نمبر کا حصول قابل فخر امر ہے۔

  • کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    کوئٹہ : سول اسپتال میں دھماکے کےبعد آرمی چیف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان،وزیر داخلہ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت کئی اہم افسران نے شرکت کی،آرمی چیف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں جمع ہو رہے ہیں اور اپنی بزدلانی کارروائیوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں جسے ناکام بنایا جائے گا۔

    آرمی چیف نے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خصوصی کومبنگ آپریشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کے جس حصے میں ہوں اُن کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جائے،معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے،دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

  • آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

    آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اعظم بھی کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ آمد کے بعد وہ سول اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وہ وہاں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف بھی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ روانگی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ انہیں تمام موجودہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

    وزیر اعظم کوئٹہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • مقوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابلِ مذمت ہیں، جنرل راحیل شریف

    مقوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابلِ مذمت ہیں، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدرات کور کمانڈر کا اہم اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوجیوں کے مظالم اور معصوم شہریوں کی شہادتوں کی مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف کی زیرصدارت کور کمانڈر کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’’مقصبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور  قتل عام قابلِ مذمت ہیں اور اُن کو رکوانے کے لیے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عالمی دنیا کی توجہ کی منتظر ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے اور خطے میں امن و امان کے مسئلے کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    آرمی چیف آف اسٹاف کو ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی  اور افغانستان کی ملحقہ سرحدوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جنرل راحیل شریف نے آرمی کے پیشہ وارانہ امور کی تعریف کی اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

     

  • آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مختلف مقدمات میں ملوث گیارہ مجرمان کی سزائے موت کی تصدیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ دہشت گرد ،مسلح فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملو ں اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

    اس کے علاوہ یہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے، اغواء برائے تاوان اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ان دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹس نے سزا سنائی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان کی سزائے موت کی توثیق کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، حمید اللہ، رحمت اللہ، محمد نبی، مولوی دلبر خان ٹی ٹی پی کے متحرک ارکان تھے، یہ چاروں پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد ہلال خان اور کرنل مصطفی جمال کے قتل میں ملوث ہیں۔

    سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں  محمد عمر، محمد نبی، مولوی دلبر خان، محمد عمیر، حمیداللہ، رحمت اللہ بلاول شاہ ،رضوان اللہ ،گل الرحمان ،محمد ابراہیم ،شیر محمد خان اور سردار علی  شامل ہیں.

     

  • جی ایچ کیو میں آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے اعزاز میں تقریب

    جی ایچ کیو میں آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے اعزاز میں تقریب

    راولپنڈی: جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں شاندار کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاک فوج کے پنتیس افسروں اور جوانوں کو تمغہ بصالت سے نوازا ہے۔

    اسی طرح پنتیس افسروں و جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری جبکہ پانچ کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا، شہداء کے میڈل ان کے لواحقین نے وصول کئے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کارکردگی کو سراہا۔

    آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق پی او ایف کی جدید صلاحیت اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے یہ دوسرا دورہ تھا۔ چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کی جانب سے صنعتی کمپلیکس کی کارکردگی اور مستقبل کی توسیع کے منصوبوں کے بارے میں آرمی چیف کوتفصیلی بریفنگ دی۔

    پی او ایف دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مینجمنٹ اور عملے سے خطاب میں کہا کہ پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کی جنگی قابلیت کو برقرار رکھنے کے لئے پریمیئر دفاعی صنعت ہے۔آرمی چیف نے جاری آپریشن جرب عضب کے لئے اسلحہ اور گولہ بارود کی کل ضرورت کو پورا کرنے پی او ایف کوششوں کو سراہا۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کہناتھا کہ مسلح افواج کو ہتھیاروں کیلئے خود انحصاری کی طرف جانا ہو گا ،پی او ایف کی مزید ٹیکنیکل اپ گریڈیشن کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں ،اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی ہے ،پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے۔

    General Raheel Sharif, Chief of Army Staff visited Pakistan Ordnance Factories, Wah today. This was his second visit to see the progress of envisaged modernisation and capacity enhancement of POF. COAS was given detailed briefing by Lieutenant General Omar Mahmood Hayat, Chairman POF Wah about performance of their Industrial complex and future expansion plans.

    Posted by ISPR Official on Tuesday, March 15, 2016

    Chat Conversation End

  • جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا دورے کے دورن آرمی چیف کو دفاعی اور کمرشل مقاصد کیلئے تیار کی جانے والی پیدوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااستقبال کیااورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے آلات اورسازوسامان سے متلعق آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے لیے تیار ہونے والی گاڑیوں ڈریگن،محافظ اور پروٹیکٹرز متعلق بھی آگاہ کیا۔جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے الخالد ٹینک،اے پی سیز سے متعلق بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب سمیت فیلڈ فارمیشن کی مددپرایچ آئی ٹی کی تعریف کی اوردفاعی ضروریات کیلئے عالمی معیارکے مطابق سامان کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کوسراہا۔