Tag: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

  • دہشت گردوں کے خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردوں کے خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں اور مجرموں کی پیدا کردہ خوف کی فضا آہستہ آہستہ زائل ہورہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سالانہ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے ملک میں امن و استحکام کو مستحکم کیا جارہا ہے۔اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے حصول کی خاطر جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور شہریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم کے شعبے میں خصوصی طور پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی تاکہ بہتر اور ہنر مند افرادی قوت پیدا کی جاسکے۔

    انہوں نے اس موقع پر کامیاب طلباء کو اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ کالج کے صدر پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے ملک میں دیرپا امن و استحکام میں آرمی چیف کے کردارکو سراہا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نوازشریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی ایکشن پلان کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ملاعمر کی ہلاکت کے بعد افغان مذاکرات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے کراچی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سمیت قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر سمیت وزیرِخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِداخلہ چوہدری نثار بھی شریک تھے۔

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اینٹی نارکوٹیکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ منشیات تیار اور فروخت کرنیوالے دہشت گرد ہیں، نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جاری

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جاری

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جاری ہے، کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب اور آپریشن خیبر ون میں اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

    کانفرنس میں پیشہ وارانہ اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

    دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

    خیبرایجنسی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    جنرل راحیل شریف کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں آپریشن ضرب عضب، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

     پاک فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرعلاج زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا ۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ جیتے گی، ملک میں امن وامان ہرصورت یقینی بنایاجائےگا، بہت جلد تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائےگا،دہشت گردی ختم کرکےمتاثرہ علاقوں کی رونقیں بحال کی جائیں گی۔

  • آمر کہنے والوں نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، پرویز مشرف

    آمر کہنے والوں نے خواتین کو حقوق سے محروم رکھا، پرویز مشرف

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہیں آمر کہنے والوں نے خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پراسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ ویمن ونگ کے زیر اہتمام تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا اقتدار میں آتے ہی خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کا فیصلہ تھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خاتون وزیر اعظم کے دور میں بھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں ملے۔

    سابق صدر نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کا سہرا ان کے سر ہے۔

    پرویز مشرف نے کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کو رتبہ دینے کے بجائے منافقت دکھاتے ہیں، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طالبات کی کارکردگی طلباء کی نسبت بہت بہتر ہے۔

  • فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے، پرویز مشرف

    فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے، پرویز مشرف

     کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک آئینی اصلاحات، اور تیسری قوت کی ضرورت ہے ، آئین کوبچانے کے چکر آئین کو تباہ کیا جارہا ہے ، چار چار بار حکومتیں کرنے والوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا ہے ۔

    کریک کلب کراچی میں موجودہ حالات پر مولانا تنویر الحق تھانوی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ حکومتوں میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں اس لیے طاقت ور حکومت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے، فرقہ واریت کو بھارت بڑھارہا ہے۔

     پرویز مشرف نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی حمایت کرتا ہوں، ملٹری کورٹس کا قانون پاس ہوگیا ہے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن فسادات کرانا چاہتے ہیں، بدامنی پھیلانے والے دشمن ہیں،ایک دشمن باہر سے آنے والے لوگ ہیں جو فرقہ واریت پھیلاتے ہیں،دوسرا دشمن اندرونی فسادات ہیں۔

    پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کریں گے،پاک فوج کی موجودگی میں ملک کو کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے،ملک میں سپریم کورٹ اور فوج کا کردار اہم ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں اب کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے ،کرپشن اور اقربا پروری بڑھ گئی ہے۔ چار ، چار دفعہ حکومتیں کرنے والوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا ہے۔

    ، تیسری سیاسی قوت بنانے کیلئے پاکستانی عوام کو جاگیا چاہیے ، پاکستان کا ستیاناس کرنے والوں کے بارے میں عوام کو سوچنا چاہیے ،تیسری سیاسی قوت بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ محض مزاق ہے، میں محب وطن ہوں پاکستان کی خدمت کی ہے۔

     پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں نئے اصلاحات اور تعمیر نو کی ضرورت ہے ،اصلاحات کیلئے آئینی ترامیم کرنا ہوں گی ، دو ، تہائی اکثریت والی حکومت کبھی بھی قائم نہیں ہوگی، اس کا انتظار نہ کیا جائے۔

  • دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن کا جاری رہنا واحد حل ہے، آرمی چیف

    دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن کا جاری رہنا واحد حل ہے، آرمی چیف

    پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا جاری رہنا ہی واحد حل ہے۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو خیبرپختونخوا اور فاٹا میں جاری آپریشن ضربِ عضب پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    جس میں آپریشن میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن کا جاری رہنا ہی واحد حل ہے، متاثرین کی واپسی کاعمل رواں ماہ کے آخرتک شروع ہوجائے گا۔

    آرمی چیف نے متاثرین کی مقررہ مدت میں واپسی اور بحالی کیلئے اقدامات ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

  • تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    تبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی ، پرویز مشرف

    اسلام آباد: صدر پرویز مشرف نے کہا ہےتبدیلی کی ابتدا گلگت بلتستان سے ہوگی پھر پورے ملک میں تبدیلی آئےگی، چترال کے عوام اےپی ایم ایل کے کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

     اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ جو لوگ غلط وعدے کرتے ہیں، وہ کرتے کچھ نہیں انتخابات کے بعد پانچ سال کے لئے غائب جاتے ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں متعدد بار گلگت اور چترال کا دورہ کیااور گلگت بلتستان اور چترال بےشمار ترقیاتی کام کرائے۔

    پرویز مشرف کا ہنا تھا کہ انہوں نے جو منصوبے ا نکے دور میں جاری تھے وہ مکمل نہیں کرائے گئے۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہرادارے کا فرض بنتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلئے کردار ادا کرے،جن لوگوں نےتین چار مرتبہ حکومت کی انہیں کتنی بارآزمائیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    راولپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے۔ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ورکنگ باوٴ نڈ ری اور لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے، انہوں نے وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

  • جنرل راحیل شریف کی ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

    جنرل راحیل شریف کی ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

    دبئی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوار کو بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس (آئی ڈی ای ایکس) کا دورہ کیا جو ابوظہبی نیشنل ایگزی بیشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے نمائش میں چین، روس، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سٹالوں کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےعالمی دفاعی نمائش کےدورے کےموقع پرچین،عرب امارات،روس اورپاکستان کےاسٹالزکامعائنہ کیا۔

     اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران جنرل راحیل شریف نے متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل حماد محمد اور متحدہ عرب امارات کے سینئر فوجی افسران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاع، سیکیورٹی آپریشن اور تعاون اور علاقائی سلامتی کے دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت نےآپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی کامیابیوں کوسراہا۔