Tag: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر

  • فیلڈ مارشل کا عہدہ کتنا غیرمعمولی اور یہ کن خدمات کی بنا پر دیا جاتا ہے؟ آڈیو رپورٹ

    فیلڈ مارشل کا عہدہ کتنا غیرمعمولی اور یہ کن خدمات کی بنا پر دیا جاتا ہے؟ آڈیو رپورٹ

    پاکستان کی تاریخ میں فیلڈ مارشل کا اعزاز صرف دو لوگوں کے نام رہا، جنرل ایوب خان وہ پہلے فوجی سربراہ تھے جنھیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا گیا تھا، تاہم اب جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کا غیرمعمولی اعزاز پانے والے دوسرے فوجی سربراہ بن گئے ہیں۔

    20 مئی کو پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کا اعلان کیا، حکومتی بیان میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی اپنانے اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر، ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

    فیلڈ مارشل ایک اعزازی رینک ہوتا ہے، اس عہدے کا حامل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیواسٹار افسر ہوتا ہے، فیلڈ مارشل فوج میں جنرل کے رینک سے بھی اوپر کا اعلیٰ ترین عہدہ ہوتا ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز جنگ کے فاتح، ملک کےلیے غیرمعمولی اور مثالی قیادت و خدمات انجام دینے پر کسی فوجی سربراہ کا مقدر ٹھہرتا ہے۔

    باقی کی تفصیلات زعیم باصر کی اس آڈیو پوڈ کاسٹ میں سنیں

  • آرمی چیف سے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات

    آرمی چیف سے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات

    آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، امریکا منرل ڈیولپمنٹ پر تعاون کا خواہاں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر نے کی، آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم پر بات چیت ہوئی۔

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد : وزیراعظم اور آرمی چیف خطاب کریں گے

    ایرک میئر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ منرل ڈیولپمنٹ پر پاکستان سے تعاون کی خواہاں ہے، امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات میں عملی پیشرفت، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں حکومتی اور نجی شعبے میں شراکت داری بڑھانے پراتفاق ہوا۔

    https://urdu.arynews.tv/army-chief-general-aasim-munir-pakistan-mineral-investment-forum-2025-address/

  • امام مسجد نبوی ﷺکا دورہ پاکستان عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

    امام مسجد نبوی ﷺکا دورہ پاکستان عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کا کہنا ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ کا دورہ پاکستان عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نےمعزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ امام مسجد نبوی ﷺ کا دورہ پاکستان عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئےبھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔.

    ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے امت مسلمہ کی سلامتی، استحکام اوراتحاد کیلئےدعا بھی کی۔

  • آرمی چیف  سے ترکیہ کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے ترک وزیرخارجہ نے ملاقات میں تاریخی ،ثقافتی،مذہبی رشتوں پرقائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جانب سےتاریخی،ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ نے خطےمیں امن و استحکام برقرار رکھنےمیں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    خیال رہے گذشتہ روز ترکیہ کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے ، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمدنسیم وڑائچ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارسے بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

    دورے کے دوران پاک ترک وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کاجائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گا۔

  • رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

    رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

    رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اصغر خان رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج پی اے ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے، پاک فضائیہ کے جدید جنگی جہاز فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کریں گے۔

    ایئرڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کو چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

    پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی ، ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی سےنوازا گیا۔

    نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی دی گئی ، اسکواڈرن آفیسر جنید ملک کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا۔

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ منفی پروپیگنڈا، سوشل میڈیا ٹرائلز ہماری توجہ ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آئیے ہم سب مل کر منفی قوتوں کو مسترد کریں اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔ انشااللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔

  • مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

    مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے رحیم یارخان میں شمشیر صحرا مشقوں کا مشاہدہ کیا اور کہا مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یارخان کادورہ کیا ، فیلڈ ایریا پہنچنے پر کورکمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شمشیرصحرامشقوں کامشاہدہ کیا،ا مشقوں کامقصدجنگی ماحول میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے مختلف جنگی مشقوں کامشاہدہ کیا ساتھ ہی آرمرڈانفنٹری مشینی دستوں، آرٹلری ، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینکس گائیڈڈمیزائل مشقیں دیکھیں۔

    پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا، مشق میں الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں اورمعلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا، الیکٹرانک وارفئیر کی مشق دشمن کی مواصلاتی صلاحیتوں،ڈس انفارمیشن مہم کودبانےکے لیے درکار تھی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ پورا دن گزارا اور مشق میں شریک فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

    آرمی چیف نے تربیتی معیار،آپریشنل تیاریوں اورتمام رینک کے اعلیٰ حوصلےکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

    جنرل سیدعاصم منیر نے واضح کیا کہ مسلح افواج مادر وطن کی علاقائی سالمیت،خودمختاری کےدفاع کیلئے پوری طرح تیارہیں۔

  • پاک فوج وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    پاک فوج وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے واضح کیا کہ پاک فوج وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں اور قوم کی حمایت سے ملک دشمنوں کوشکست دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کور کی تربیتی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ، جس کے بعد انھیں کو فیلڈ ایکسرسائز کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے سمیت میدان جنگ کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا جبکہ آرمر، میکانائزڈ انفینٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت پاکستان ایئر فورس اور کامبیٹ ایوی ایشن کے تعاون سے فائر پاور کا بھی مشاہدہ کیا۔

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

    جنرل سید عاصم منیر نے ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

    آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم وطن کو درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور قوم کی حمایت سے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے باوجود پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے، پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے اور قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، انشااللہ۔