Tag: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  • سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری لےکر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی ملاقات کے بارے میں ڈھائی ماہ پہلے بتا دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کسی قسم کا ذکر نہیں آئیگا اور سپہ سالار پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری بھی لےکر آرہے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی پی ٹی آئی پاکستان بن گئی ہے، کسی نے اگر اچھا اقدام کیا تو اس کی تعریف کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے امریکا میں احتجاج سے لاتعلقی کیا جو کہ اچھا اقدام ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 4 یا 8آدمیوں کی بات نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی بات ہے، 8 آدمی نا پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ملک کی۔

    https://urdu.arynews.tv/trumps-lunch-in-honor-of-coas-asim-munir-cabinet-room/

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پرغور

    آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پرغور

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی میکنزم پر باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات میں جیواسٹریٹیجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادارنہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقائی معاملات میں مثبت پیشرفت کیلئے مشترکہ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

    https://urdu.arynews.tv/un-secretary-general-offers-mediation-to-pakistan-india/

  • 8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی  پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

    8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جانب سے کہا گیا کہ دنیا کی کٹھن ترین جنگی مشقوں میں شمار ہونے والا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہوگئے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔

    آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کرتے ہوئے کہا اس قسم کی مشقوں سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرأت اور مہارت جیسی سپاہیانہ خصوصیات کوبرقرار رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کامظاہرہ انسداددہشت گردی جنگ میں بخوبی کیا،،پیٹس ہمیشہ پیشہ ورانہ فوجی صلاحیتوں اور جنگی فہم و فراست کو یکجا کرتے ہوئے ہر سپاہی میں درکار ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔

    آرمی چیف نے مشق کے شرکا میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر ایوارڈز تقسیم کیے، بین الاقوامی مبصرین ، شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹس مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ،پاکستان نیوی کی ایک ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ دوست ممالک کی 15 ٹیمز نے مشقوں میں شرکت کی،آئی ایس پی آر

    بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب اور مالدیپ کی ٹیمز نے حصہ لیا ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان بھی مشقوں میں شامل تھے جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصر کے طور پر مشاہدہ کیا۔

    پٹرولنگ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں کی گئی، شرکا نے تجربات ، جدید اختراعات کے تبادلے سے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ، مشق دوست ممالک کیلئے پیشہ ورانہ اورمسابقتی فوجی سرگرمی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے سربراہ پاک فوج سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، ا اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ! اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلندفرمائےاور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے، آمین۔

    اےآروائی فیملی نےآرمی چیف سے والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا، مرحومہ کے ایصال ثواب اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے سربراہ پاک فوج سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، گورنر کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے سربراہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

    اس کےساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنماؤں نے بھی آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ اے آر وائی فیملی نے آرمی چیف سے والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا، مرحومہ کےایصال ثواب اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

  • آرمی چیف کا برطانیہ میں  برٹش آرمی  کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

    آرمی چیف کا برطانیہ میں برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

    لندن : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا ، جہاں برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی فوج کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بغیر عملے کے نظام سمیت مختلف زیر استعمال ٹیکنالوجیز کی نمائش مشاہدہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم ترین دورہ پر 19 فروری کو برطانیہ پہنچے تھے، جہاں ان کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

  • قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہرخطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں انہیں مشق کے مختلف پہلوئوں، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں پیشہ ورانہ مہارتوں،جنگی ماحول کی حکمت عملی کومزیدبہتربنانے کیلئے ہو رہی ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ مشق کے دوران آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس سمیت مختلف یونٹس نے مربوط فائر پاور سمیت مختلف آپریشنز کئے۔

    ترجمان نے کہا کہ مشق میں الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور انفارمیشن آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات پھیلانے کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

    آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ پورا دن میدان میں گذارا، ان کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور دشمن کی طرف سے درپیش کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مستقل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔

    جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کی حمایت سےافواج ہرسازش ناکام بنادیں گی، مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ، تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہر خطرے کا بھرپور اور موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

    قبل ازیں، مشق کے علاقے میں پہنچنے پر کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد : آرمی چیف  کا  پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ

    کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد : آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کے دورے میں کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا اور جنگی تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خطے کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کا کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ،جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن پیش رفت پر اظہار اطمینان

    آرمی چیف نے کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف نوید اشرف بھی انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کرنے کیلئے موجود تھے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں ، جدت پسندی کے حصول اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں انہوں نے مشقوں کے مختلف آپریشنزبشمول فضائی مظاہرے اورجدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مختلف امور کی انجام دہی کا مشاہدہ کیا ۔

    جنرل سید عاصم منیر کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے پاک فضائیہ کی کاوشوں کے بارے میں بتایا گیا اور اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دلکش فضائی کرتب دکھائے۔

    جنرل سید عاصم منیر نے فضائی عملے سے بھی بات چیت کی اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا۔

    انہوں نے انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے قرار دیا کہ آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے آپسی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان سے اظہار تشکر کیا، اور تربیت اور آپریشنل دونوں حوالوں سے فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ائیر چیف نےجنرل سید عاصم منیر کو جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    ائیر چیف کا کہنا تھا کہ جاری مشق انڈس شیلڈ 2024 حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اہم کردار ادا کرے گی اور فضائی اور زمینی عملے کو عصری جنگی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تربیت کا موقع فراہم کرے گا۔

  • ملائیشین وزیراعظم  کی آرمی چیف  سے ملاقات ، علاقائی امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

    ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ، علاقائی امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

    راولپنڈی : ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم  نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں علاقائی امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    ملائیشین وزیراعظم  نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی ، آرمی چیف نے دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا۔

    جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور ضیافت میں بھی شرکت کی۔

  • 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور  مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، فارمیشن کمانڈرز

    9 مئی کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، فارمیشن کمانڈرز

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں شہداکے ایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ملک کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری کیلئے مسلح افواج کے افسران و جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو جیو اسٹریٹجک حالات، قومی سلامتی کے لیے اُبھرتے ہوئے چیلنجز اور ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    شرکاء کو پاک فوج کو جدید بنانے اور فیلڈ فارمیشنز کے لیے لاجسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے نئی تکنیکی تخلیقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    شرکاء نے اعادہ کیا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لازم ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ساتھ ہی قانون کی عمل داری کو قائم کرنے اور 9 مئی کے مجرمان کے خلاف فوری اور شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا۔

    شرکاء کانفرنس نے زور دیا کہ ریاستی اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے خلاف جاری شدہ ڈیجیٹل دہشت گردی، مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے بیرونی سہولت کاروں کی مدد کے ساتھ کی جا رہی ہے، اس کا مقصد جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا اور قومی اداروں بالخصوص افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے۔

    شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم اور مکروہ عزائم سے پوری طرح باخبر ہے اور اِن ناپاک قوتوں کے مذموم ارادوں کو مکمل اور یقینی شکست دی جائے گی انشاء اللّٰہ۔

    فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔

    فورم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی بیش بہا قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینے کیلئے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    فورم نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بیرونی طور پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    شرکاء نے زور دیا کہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کی پشت پناہی غیر ملکی سپانسرڈ پراکسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو امن اور ترقی سے دور رکھا جا سکے۔

    کانفرنس میں مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

    فورم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بڑھتے ہوئے فاشزم پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر تشویش کا اظہار کیا۔

    شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پٹی کے اندر رفح آپریشن اور دیگر تمام آپریشنز کو روکنے کیلئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی۔

    فورم میں پائیدار اقتصادی ترقی اور غیر قانونی سرگرمیوں بشمول سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری کو روکنے، وَن ڈاکومنٹ رجیم، غیر قانونی غیر ملکی تارکین کی باعزت وطن واپسی سمیت قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت کیلئے مختلف شعبوں میں حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کرنے کا بھی عزم سامنے ایا۔

    آرمی چیف نے مختلف مشقوں کے دوران فارمیشنز کی اعلیٰ و معیاری تربیت اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں افسران اور جوانوں کی شاندار کارکردگی ، فارمیشنز کے بلند حوصلے اور ہمہ وقت آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

    شرکاء کانفرنس نے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی تربیت، انتظامیہ اور فلاح و بہبود کے لیے فوجی سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    فورم نے یوم تکبیر پر پاکستان کی طرف سے حاصل کیے گئے اہم سنگ میل اور خطے پر اس کے مستحکم اثرات کو سراہا، کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کو قابل فخر قوم کی مکمل حمایت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔

  • سعودی معاون وزیردفاع  کی آرمی چیف سے ملاقات ، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف

    سعودی معاون وزیردفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف

    راولپنڈی : سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سعودی معاون وزیردفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ میجر جنرل انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی گرانقدر خدمات کو بھی سراہا۔

    میجر جنرل انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے پاک سعودی دفاعی تعاون کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی، پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے ہمراہ مشترکہ صدارت کی۔

    فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کودرپیش چیلنجز،افواج پر ان کے اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔۔

    اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا۔