Tag: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  • آرمی چیف کی  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب پہنچے تو شاہی محل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سربراہ پاک فوج کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عسکری ودفاعی تعاون، علاقائی اورعالمی مسائل پربات بھی ہوئی۔

    سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے تاریخی، برادرانہ اورمضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعوی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے پاکستان کیلئے پُرتپاک جذبات اورحمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف کی نائب وزیردفاع انجینئرطلال عبداللہ ال عتیبی او رسعودی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ سے ملاقات میں کہا بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور تربیتی و انسداددہشت گردی امور بھی زیرغور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی دفاعی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

    بحرینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

  • آرمی چیف کی اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو شاباشی

    آرمی چیف کی اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو شاباشی

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو شاباشی دیتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی ملاقات ہوئی ، جس میں اےایس پی شہربانو کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے پاکستانی خواتین نےقابلیت، استقامت ،عزم سے خود کو ممتاز کیا۔

    جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پاکستانی معاشرے کا انمول حصہ ہیں، خواتین کاکا احترام ہمارے مذہب کیساتھ معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔

    یاد رہے 26 فروری کو لاہور کےاچھرہ میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا ،جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

    اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو بحفاظت نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔

  • آرمی چیف کا امریکی سینٹرل کمانڈ کا دورہ، کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات

    آرمی چیف کا امریکی سینٹرل کمانڈ کا دورہ، کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات ہوئی ہے۔

    سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز ٹمپا بے، فلوریڈا کے دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں مشترکہ دل چسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات اور باہمی فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں جانب سے مشترکہ تربیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

  • آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ

    آرمی چیف کی اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں، بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ

    واشنگٹن : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی جے بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ لائیڈ جے آسٹن سمیت نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور کے ساتھ ساتھ جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دوطرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    آرمی چیف کی دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی اور دونوں سائیڈز نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    جنرل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    اس تناظر میں آرمی چیف نے خاص طور پر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

  • آرمی ‌‌‌چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کا ایک سال

    آرمی ‌‌‌چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کا ایک سال

    اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کا ایک سال کئی کامیابیوں کے ساتھ مکمل ہوا،اس عرصے میں آرمی چیف نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی امن کے قیام کو اولین ترجیح دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کا ایک سال مکمل ہوگیا ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے ملٹری لیڈر شپ نے پاکستان کی معاشی ترقی، امن و خوشحالی کے تابناک مستقبل کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

    آرمی چیف کی مختلف ممالک کے سفیروں سے اہم ملاقاتوں سے ملک کو درپیش معاشی مسائل سے باہر نکالنے میں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی ہی کے تحت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چائنہ سے معاشی، عسکری اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنایا گیا۔

    معیشت کی بحالی اور پاکستان کو اونچائیوں تک لے جانے کے لئے آرمی چیف کے بین الاقوامی دورں نے بھی اہم کردار ادا کیا، آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتوں کے تحت باہمی تعاون، فوجی فروغ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

    اس کے ساتھ ہی دورہ چین کے دوران آرمی چیف کی چین کے ملٹری کمانڈرز سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے ،چین ملٹری تعاون کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

    آرمی چیف کے ایران دورے میں ایران کے صدر، سپریم کمانڈر اور افواج کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوئی ، جس سے باہمی دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے، دورہ ایران کے دوران خطے میں موجود خطرات پر تفصیلی بات ہوئی جس کیلئے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تعاون پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

    جنرل سید عاصم منیر کے دورہ ازبکستان میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ باہمی انٹیلی جنس شیئرنگ پر بھی بات چیت ہوئی، انھوں نے آذربائیجان کے دورے کے دوران اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

    دورہ ازبکستان کے دوران ملاقاتوں میں آذربائیجان نے پاکستان کی عسکری قیادت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور دونوں جانب سے باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    دفاعی تعاون میں فروغ اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لئے آرمی چیف کی بین الاقوامی ممالک کی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ، اس کے ساتھ ساتھ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں امریکا کی جانب سے پاکستان کی دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کی کوشش کو سراہا گیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اس کے کردار کی تعریف کی گئی۔

    چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ر دونوں ملکوں کے مابین تجارت، دفاع اور بالخصوص پاک – چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

    جرمن فوج کے چیف لیفٹیننٹ جنرل الفوناس میس سے ملاقات کے دوران بھی دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور جرمنی نے دہشتگرد ی کے خلاف افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    سعودی عرب کے جنرل فائد بن حامد الرویلی کی آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا جبکہ عمان رائل آرمی کے میجر جنرل متار بن سلیم بن راشد البلوشی نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کے امن و استحکام ،دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا،۔

    سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ کردار کو سراہا جبکہ سعودی عرب کی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المتیرنے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    حال ہی میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے پاکستان کی اعلی عسکری قیادت سے کالعدم تحریکِ طالبان اور افغان مہاجرین سے متعلق درپیش سیکورٹی خطرات پر بھی بات چیت کی، تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ "امریکہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    چیف آرمی سٹاف کا امریکہ کا حالیہ دورہ اسٹریجک اہمیت کا حامل ہے، اس دورے کے دوران وہ امریکی عسکری قیادت اور دیگر حکومتی اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔

  • مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے، آرمی چیف

    مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کے دورے کے دوران کہا کہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نشان امتیاز (ملٹری) کا اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ، آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

    آرمی چیف نے جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا اور مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

    جنرل سید عاصم منیر نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا اور تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

  • عوام بالخصوص نوجوان اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں، آرمی چیف

    عوام بالخصوص نوجوان اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں، آرمی چیف

    آرمی چیف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سےمقابلہ کررہی ہے، عوام کے مسلسل تعاون سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 25 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کی۔ شرکا کو بین الاقوامی و علاقائی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ نوجوان ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پر معلومات میں اضافہ کریں۔ عوام بالخصوص نوجوان اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ دانشور اور سول سوسائٹی عوام میں منفی رحجانات کی حوصلہ شکنی کریں۔ ہرایک پاکستانی کی حفاظت اورسلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانیوں کی حفاظت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کے معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

    عاصم منیر نے کہا کہ فوج دیگر اداروں کے ساتھ مل کر قومی اور صوبائی سطح پر مصروف عمل ہے۔ ہم مضبوط قوم ہیں امن اور استحکام کیلئے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر شرکا کو غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

  • آرمی چیف کا غزہ میں  فوری جنگ بندی سمیت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ

    آرمی چیف کا غزہ میں فوری جنگ بندی سمیت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی سمیت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس کے دوران آرمی چیف نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں جان بوجھ کر بے گناہ شہریوں کے اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

    جنرل سید عاصم منیر نے فوری جنگ بندی سمیت غزہ کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا بھی مطالبہ کیا۔

    آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وہ پاکستان کے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم آزاد فلسطینی ریاست کے اصولی موقف کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ غزہ میں تشدد کی تازہ لہر بلا روک ٹوک جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی، یہ کئی دہائیوں پر محیط مسلسل وحشیانہ جبر کا نتیجہ ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اس نازک موڑ پر بین الاقوامی برادری اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے طاقت کے غیر ضروری اور غیر قانونی استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیلی فورسز کی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور مظالم کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے سے باز رہے، کیونکہ یہ تہذیب اور انسانی طرز عمل کے تمام اصولوں کے منافی ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہپاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اپنے اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قبل ازیں وفد نے سعودی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اورجوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران وفود کی سطح پر بات چیت بھی کی گئی۔