Tag: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  • پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، آرمی چیف

    پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

    جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کوجرات اورپیشہ ورانہ مہارت سےناکام بنایا، 65کی جنگ میں قومی اتحادویکجہتی کاعظیم جذبہ دیکھنے میں آیا، اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اپنے نظم و ضبط اوراعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے، ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل للہ ہمارا طرہ امتیاز ہے ، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے اور دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کا عزم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں، شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں، شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

    جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے، حال ہی میں بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی، افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اور سمجھ داری سے اسے ناکام بنایا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں، پاک فوج عوام کی خواہشات اور امنگوں کا محور ہے، مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیر ہے۔

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

  • پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو، آرمی چیف

    پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو، آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، یواین کے اعلیٰ حکام،سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی، امن مشن کے تحفظ، سیکیورٹی کے موضوع پر اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز، خطرات کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

    جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن، تجارت ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو، ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کیلئے خوشحالی کا باعث بنے۔

    مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    انڈرسیکریٹری پیس آپریشنز نے کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کیلئے کردار پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات میں ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اوردفاعی تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔

    دونوں جانب سے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا

    ترجمان نے بتایا کہامریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں

    مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں

    سری نگر : مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے وادی کے مختلف مقامات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز پوسٹرز چسپاں کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں کردیے گئے ، کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کی حمایت پر پاکستان آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    پاکستان آرمی چیف کے پوسٹرز سرینگر میں متعدد مقامات پر چسپاں کئے گئے، پوسٹرز پر تحریر میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر پرقومی مؤقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کی حمایت پر آپ کے شکر گزار ہیں۔

    یاد رہے اپریل 2021 میں حق خودارادیت فورم جموں وکشمیر نے پاکستان سے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کئے تھے۔

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، علی آمین گنڈا پور ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری تصاویر بھی موجود تھیں۔

    پوسٹروں پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات ، کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان کے نعرے ، کشمیریوں کا وکیل پاکستان کےنعرے، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب کے نعرے سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج تھے۔

  • مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

    مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

    گوادر : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، عوام اور مسلح افواج کا امن و استحکام کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک کی سیکیورٹی اور منصوبوں کیلئے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کی اس سلسلے میں کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی فلاح اور بھلائی کے لئے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

    آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ "مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

    جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ عناصر عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیا اور تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

    آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔

  • آرمی چیف کا بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصرکی ہرکوشش ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضداراور بسیمہ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا، اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال ، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور پرامن ماحول کیلئےاقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصرکی ہرکوشش ناکام بنائیں گے۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں، پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوج کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، لوگوں کو سماجی واقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے۔

  • آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

    ریاض : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، ان کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی تھی۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب اور یواے ای کا اہم سرکاری دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

    ملاقاتوں میں سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آرمی چیف کا سرکاری دورہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ریاض میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر نے ملاقات کی ، جس میں جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے انسداد دہشت گردی،علاقائی امن ،فلڈ ریلیف میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جہاں انھوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    بعد ازاں کمانڈرسینٹ کام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں، سیلاب سے ریلیف اور علاقائی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد طورخم کا دورہ بھی کرے گا، جہاں انہیں انسداد دہشتگردی اور پاک افغان بارڈر پر بارڈر مینیجمنٹ کے امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • صدر عارف علوی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    صدر عارف علوی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں انھیں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقاتوں کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    واضح رہے گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جنرل عاصم منیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔