Tag: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

    جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جنگ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی عسکری اور قائدانہ صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں آرمی چیف نے بہترین پرفارم کیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے واضح طور پر کہا کہ آج کے دن کوئی اگر مگر نہیں، تمام فورسز نے بہترین کام کیا، فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہو جانا چاہیے ہمیں تمام مسائل مل کر مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پر 1971 کے بعد جنگ مسلط کی گئی، الحمداللہ پاکستان نے انڈیا کو 6 صفر سے شکست دی ہے پوری قوم متحد رہی ہم نے اس دن کو تشکر کے طور پر منایا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا بھارت کا غرور خاک میں ملایا، دعا ہے کہ یہ ملک متحد رہے اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-contact-political-leaders-10-05-2025/

  • 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام  تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف

    13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے دشمن کو خبردار کیا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کومنہ توڑ جواب دیا گیا اور الحمدللہ افواج پاکستان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

    آپریشن بنیان مرصوص قوم سے کئے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کا حوالہ دے کر کہا تھا اللہ کی مدد سے یہ کتنی بار ہوا چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی اور تاریخ نے ثابت کیا پاک فوج، قوم ہر جارحیت کیخلاف سےسیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت ،خودمختاری کےتحفظ کیلئےپاکستان میں بھرپوردفاعی صلاحیت ہے، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، ہمارے آباؤ اجداد اور ہم نے ملک بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونیوالی قوم نہیں، بھارت کو کہا تھا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

    اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون پر رابطہ کیا ہے، امریکا کی جانب سے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا فریقین کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا مارکو روبیو نے تعمیری بات چیت کے لیے مدد کی پیش کش کی ہے۔

    ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔

    آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص


    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔


    آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ


    وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فوجی ایکشن کے علاوہ بھاررت کی بجلی تنصیبات پر بڑا سائبر اٹیک بھی کیا گیا، پاکستان نے سائبر اٹیک سے بھارت کے 70 فی صد بجلی گرڈ کو ناکارہ کر دیا، پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن اور نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

    نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ ہونے سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں، پاک فوج نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی ملیا میٹ کر دی، راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز اور بھارت کی سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی

    آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دوبچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی، بچوں کے والد نے آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 پاکستانی بچوں کےعلاج کا ذمہ لے لیا۔

    والد شاہد احمد نے بتایا کہ بھارت نے بچوں کو علاج کےبغیرواپس پاکستان بھیج کر غیر انسانی سلوک کیا ، آرمی چیف کا شکر گزار ہوں جنہوں نےمیرے بچوں کوفوری علاج کی سہولتیں دیں، اے ایف آئی سی راولپنڈی میں بچوں کا علاج امید سے بڑھ کر کیا جا رہا ہے، بچوں کے علاج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں۔

    اے ایف آئی سی ڈاکٹر محبوب سلطان نے کہا کہ ہمارے پاس 9سال کاعبداللہ اور 7سال کی منسا زیرعلاج ہیں ، دونوں بچےپیدائشی طورپر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، بچوں کے دل میں سوراخ اور پھیپھڑوں کی نالیاں بھی کمزور ہیں۔

    ڈاکٹر محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کی مرحلہ وار سرجری ہوگی ، اگلے چند دنوں میں پہلے مرحلے کی سرجری کو مکمل کیا جائے گا، میرےخیال میں ان بچوں کو علاج کیلئے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔

    بریگیڈئر ڈاکٹر خرم اختر نے بتایا کہ اے ایف آئی سی پاکستان آرمی کا "اسٹیٹ آف دی آرٹ” اسپتال ہے، جو بچے ہمارے پاس آتے ہیں، ان کے علاج کی ساری سہولتیں ہیں، یہ بچے پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہیں کیونکہ پھیپھڑوں کی نالیاں چھوٹی ہیں، ہم ان بچوں کی مرحلہ وار سرجریز کریں گے، یہ علاج بین الاقوامی اصولوں ،معیار کےبالکل عین مطابق ہے۔

  • بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے منگلہ کور کے زیراہتمام ہیمر اسٹرائیک مشقوں کا جائزہ لیا۔

    ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

     

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے جواب فوری اور بھرپور ہوگا، پاکستان علاقائی امن کےلئے پُرعزم ہے۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور دفاع کےلئے تیار ہیں، مسلح افواج ہر قیمت پر جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کا دفاع کریں گی۔

    فیلڈ فائرنگ رینجز کے دور کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف سید جنرل عاصم منیر کی جانب سے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اورعزم کو سراہا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-reply-pakistan-army-chief-gods-mercy-faisal-vawda/

  • شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے،  آرمی چیف

    شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی جرات اور بہادری اور قوم کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

    جسمیں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا،،

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا تقریب میں اعلیٰ فوجی کے اعلیٰ حکام اور اعزازات وصول کرنیوالوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

    شہیدوں اور سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس ہے، آج جو امن اور آزادی ہے، وہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے لوث عزم کو سراہتے ہیں۔

    آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد خطرات کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

    آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے اور "ابھرتے ہوئے ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کے آؤٹ لک” پر اظہار خیال کریں گے۔

    ریجنل کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فوجی سطح کے ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو ہر سال باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پالیسی سازوں، سول اور ملٹری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی متوازن نمائندگی کرتی ہے، اس سال کی کانفرنس تیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

    دورے کے آغاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے دوران تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت کے اہم ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    آرمی چیف کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف یوکے ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، چیف آف دی جنرل اسٹاف آف برٹش آرمی جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ برطانوی ہوم سکریٹری مسز یوٹی کاپر کے ساتھ بھی بات چیت ہوگی۔

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط سفارتی، اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی افواج انسداد دہشت گردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں سمیت ہرشعبے میں تعاون کررہی ہیں۔

    جنرل سید عاصم منیر برطانوی فوج کے نمایاں یونٹوں کا بھی دورہ کریں گے، جن میں لینڈ وارفیئر سینٹر اور فرسٹ اسٹرائیک بریگیڈ شامل ہیں، جہاں وہ برطانوی آرمی کے جدید کاری کے اقدامات اور آپریشنل حکمت عملیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کریں گے۔

    یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

  • آرمی چیف آج "گرین پاکستان انیشیٹو” پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف آج "گرین پاکستان انیشیٹو” پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اہم حکومتی شخصیات، وفاقی اور صوبائی حکام آج ’گرین پاکستان انیشیٹو‘ کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زرعی انقلاب کے مشن میں "گرین پاکستان انیشیٹو” کے تحت مختلف منصوبوں کا افتتاح آج کیا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، اہم حکومتی شخصیات، وفاقی اور صوبائی حکام ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ پاکستان کے مختلف منصوبوں کا دورہ کریں گے۔

    جس سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا، اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

    دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دورے میں جی پی آئی کے "سمارٹ ایگری فارم” ، "گرین ایگری مال” اور "تحقیقی سہولت مراکز” کا افتتاح کیا جائے گا اور شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    جی پی آئی کی جانب سیکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات ماڈل فارمز کے دورے بھی کریں گی جبکہ پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کریں گے۔

    کسان رہنما کہتے ہیں اس اقدام سے پاکستان کچھ سال میں ہی زرعی اجناس برآمد کرنے لگے گا۔

    معاشی ماہرین نے گرین پاکستان انیشیٹو کو بیرون ملک رابطے بڑھانے کا ذریعہ بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ایکڑ خالی اراضی قابل کاشت بنانے سے زرعی انقلاب آجائے گا۔

    ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشوں سے زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں معاشی استحکام بھی آئے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا  آرمی چیف کو خط ، اہم نکات سامنے آگئے

    بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط ، اہم نکات سامنے آگئے

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا ، جس میں فوج اورعوام میں فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے، بانی نے خط میں فوج اورعوام میں فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، فوج اور ملک ہمارا ہے، ہم انتشار نہیں چاہتے، ضروری ہے کہ عوام فوج کیساتھ کھڑی ہو۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف کوخط لکھا ہے۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ خط میں کہا گیا ہے ہمارے فوجی ہرروز قربانیاں دے رہےہیں، موجودہ حالات میں ضروری ہے پوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہو۔

    انھوں نے بتایا کہ خط میں 6نکات بیان کئے ہیں، خط میں پہلا نکتہ فراڈالیکشن اور26ویں ترمیم سےمتعلق ہے جبکہ القادرٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور پیکاقانون میں ترمیم اور معیشت سے متعلق نکات شامل ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بناکرتحقیقات کی جائیں کس کاکیاقصورہے، 26نومبر کا احتجاج آئین کے دائرے میں کیا گیا تھا۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

    آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر شاندار کامیابی پر تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک برطانیہ میں منعقد ہونے والی "مشق کیمبرین پٹرول” مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیمبرین پیٹرول عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے، اس سال مقابلوں میں 143 ٹیموں نے شرکت کی۔

    پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے نام بلند کرنے پر ٹیم کی شاندار کامیابی کی تعریف کی۔

    کیمبرین پیٹرول مشق، برطانیہ کے علاقے وسطی ویلز کے پرپیچ پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے، جس کے دوران شریک ٹیمیں جسمانی برداشت، حکمت عملی اور ذہنی صلاحیتوں کے مشکل امتحان سے گذرتی ہیں، جس کے دوران ٹیم ورک، قیادت، نظم و ضبط، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جو فوجی مہارت کے لئے بنیادی معیار ہے۔