Tag: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجو

  • آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا

    آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا

    آزاد کشمیر:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے ملکی دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیرسینٹرکا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیررجمنٹ کے تقرر کی تقریب میں شرکت بھی کی.

    آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے، بیجز لگانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم بھی شامل تھے.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سبکدوش کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کی خدمات کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے ملکی دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،اے کے رجمنٹ کے شہداء کی تعداد 3 ہزار 842 ہے، آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا.

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیاچن کے دورے کے دوران نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئی کہا تھا کہ مشرق کی جانب سے ہر قسم کےخطرات کا موثرجواب دینےکے لیےتیار ہیں۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی تھی.

  • آرمی چیف کی پاک فوج کے غازیوں سےملاقات

    آرمی چیف کی پاک فوج کے غازیوں سےملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے غازیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ہیروزہیں،آپ کو کبھی نظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے،انشا اللہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے.

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے غازیوں نے عسکری قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آپ ہمارے ہیروزہیں،آپ کو کبھی نظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے،انشااللہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، امن کے لئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

    دیگرسربراہان کا پیغام


    جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل زبیرحیات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کونظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ، نیول چیف ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج شہدا اور زخمیوں کےلواحقین کا خاص خیال رکھ رہی ہے،ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ امن کے لئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    واضح رہے کہ اپنے منصب کو سنھبالتے ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں جنگ کیلئے مزید سخت بنا دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوجی جوان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو مکمل طور پر تربیت یافتہ بنائیں۔