Tag: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی مذمت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اوربارڈرمینجمنٹ کے امور زیرغور آئے اور دونوں اطراف سے باہمی تعاون جاری رکھنے کیلئے اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے زور دیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون سے خطے میں امن اور سکیورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید انداز میں مذمت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    ابوظہبی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یادرہے کہ  رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون کے تیسرے مرحلے میں  دونوں ممالک نے 2 ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے کیے  گئے تھے۔


    مزید  پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط


    متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ابوظہبی کے ترقیاتی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے تیسرے مرحلے کے لیے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ ال غافی اور ملٹری کالج برائے انجینئرنگ کے کمانڈنٹ میجر جنرل انور الحق چوہدری نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمّاد عبید الزابی بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔