Tag: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے اپنی گفتگو میں خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل قدر ہے، اس کے علاوہ کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔

    [bs-quote quote=”خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور افغانستان میں امن عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے، خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    دریں اثنا زلمے خلیل زاد اسلام آباد کے مختصر دورے کے بعد کابل کے لیے روانہ ہو گئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ 2 روزہ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔


    دعا ہے کہ مذاکرات کا عمل افغانستان میں امن کے لیے مددگار ثابت ہو: وزیر اعظم


    ذرائع کے مطابق افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا، افغان مفاہمتی عمل میں کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

    آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے نوجوان سپوت پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،آرمی چیف نے جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر باجوہ آج کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے ہمراہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید شہید کے گھر پہنچے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کچھ دیر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کے صبر اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کو قوم کا اثاثہ قرار دیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ کے اہل خانہ نے آرمی چیف قمرباجوہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید کی یادوں کو اُن کے ساتھ شیئر کیا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے کو قابل فخر کہا.

    یاد رہے 11 دسمبر 2017 کو 21 سال کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدا لمعید شمالی وزیرستان میں ایک سپاہی کے ہمراہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے.

    دوسری جانب لاہور ہی میں جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی بعدازاں جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کو مکمل فوجی  اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    نماز جنازہ  میں آرمی چیف قمر باجوہ، جنرل زبیر محمود حیات، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، سابق آرمی چیف راحیل شریف اور سابق ایئرچیف راؤقمرسلیمان سمیت  اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

  • ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی پاک فوج کے سربراہ اور وزیراعظم سے ملاقات

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی پاک فوج کے سربراہ اور وزیراعظم سے ملاقات

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان سے ملاقات کی اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ہوئی، آرمی چیف قمر باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم شاہد خاقان کے ہمراہ ہیں.

    قبل ازیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم شاہد خاقان اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی جہاں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بعد ازاں پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جہاں غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی.

    اس ملاقات کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے جہاں ملاقات دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

    دورانِ ملاقات وزیراعظم شاہد خاقان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دونوں ملکوں میں بہترین تعلقات کو سراہتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی افواج اور عوام  کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان نے سعودی ولی عہد کے اقتصادی اصلاحات اور ان کے ترقیاتی منصوبے ویژن 2030 کو لائق ستائش ٹہراتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان نے ویژن 2030 کے حصول کیلئے تکنیکی اور انسانی وسائل کی فراہمی کی بھی پیش کش کی جب کہ وزیر اعظم شاہد خاقان نے مسلمان ممالک کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی بھی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ اس دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا تھا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کی اعلی قیادت نے شرکت کی تھی جب کہ اس تقریب سے سابق سپہ سالار پاکستان راحیل شریف نے خطاب کیا تھا۔

  • شہید قوم کے ہیرو ہیں، لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف

    شہید قوم کے ہیرو ہیں، لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف

    صوابی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہید قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

    یہ گفتگو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوابی میں شہید کیپٹن جنید کے گھر آمد پر شہید کے والدین سے ملاقات کے دوران کی اور شہید کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔


    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج صوابی پہنچے جہاں وہ شہید کیپٹن جنید کے گھر گئے اور شہید کے والدین سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کیپٹن جنید کے والدین سے دورانِ ملاقات گفتگو کرنے ہوئے کہا کہ

    ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور پاک فوج اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

    shaheed-post-1

    واضح رہے کہ کیپٹن جنید خان اپنی سالگرہ کے دن ٩ مئی کو کیپٹن نجم ریاض کے ہمراہ مالاکنڈ میں اس وقت شہید کر دیئے گئے تھے جب وہ ایک خفیہ مشن پر تھے جہاں ان کی ٹیم کا سامنا طالبان کمانڈر خطاب سے ہوا اور دو بدو مقابلے میں آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کیا۔

  • پاک فوج نے انتہاپسندی کے خلاف بے پناہ کام کیا، آرمی چیف

    پاک فوج نے انتہاپسندی کے خلاف بے پناہ کام کیا، آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بے پناہ کام کیا ہے اور اس جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جس کے بعد ملک میں امن و امان بحال ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ پاک برطانیہ ’’امن کی کوششوں میں تجربات کاتبادلہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں برطانوی ہائی کمشنر، سفارت کار اور سینئرحکام سمیت اعلیٰ برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔

    آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ 2007-2008 سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن اب آخری مرحلے میں آپریشن ردالفساد میں بدل چکے ہیں جس سے ملک میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے بھرپور انداز میں پورے ملک میں بلا امتیاز رنگ و نسل جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گا۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور عوام کی قربانیوں نے پاکستان ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو محفوظ بنایا۔

  • آرمی چیف سے پشاور زلمی کی ٹیم کی ملاقات

    آرمی چیف سے پشاور زلمی کی ٹیم کی ملاقات

    کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے پُرامن ملک ہے اور کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پی ایس ایل ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی سے آج ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو کا چیمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں اور پاکستانیوں میں مقبول ترین کھیل کرکٹ نے قوم کو متحد کیا ہے۔

    دوران ملاقات پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں اور پی ایس ایل فائنل ٹو کے لاہور میں پُر انعقاد پر پوری قوم پاک فوج کی شکر گذار ہے۔

    psl2

    واضح رہے لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر سات سال قبل ہونے والے مسلح حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو پارہی تھی تاہم پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں بین الاقوامی کرکٹر نے لاہور میں میچ کھیل کر اس تاثر کو غلط ثابت کردیا کہ پاکستان کے کھیلوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں۔

  • آپریشن رد الفساد کسی خاص قوم یا نسل کے خلاف نہیں، آرمی چیف

    آپریشن رد الفساد کسی خاص قوم یا نسل کے خلاف نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے دشمن کے عزائم کو قوم خاک ملانے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاک فوج کے بہادور جوانوں اور دلیر عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی 200 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کے داخلی اور خارجی سیکیورٹی معاملات سمیت پاک افغان سرحد، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر غور و خوص کیا گیا جب کی آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عرب امارات کی تفصیلات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اس کے علاوہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بہ شمول مقامی پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے موقع پر خدمات کو سراہا گیا۔

    ccc-post

    اجلاس میں آپریشن رد الفساد کے تحت کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کیا گیا جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقرر کیے گئے اہداف کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی رفتار اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک کے ہر حصے میں کامیابی کے ساتھ کیا جا رہا ہے جو کسی خاص رنگ، نسل یا ذبان بولنے والوں کے خلاف قطعی نہیں ہے اور ایسا تاثر دینے والے درست نہیں۔

    اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کو پُر امن، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے ہرقسم کے اقدامات کیے جائیں گے جب کہ ڈان لیکس، فوجی عدالتیں اور ان عدالتوں کی جانب سے دی گئی پھانسی کی سزاؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مزید فعالیت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

  • پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امیرِ قطر

    پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امیرِ قطر

    دوحہ : امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ قطر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی عوام نے اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے ۔

    یہ بات امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کے موقع پر کہی جو قطر کے دورے پر آج کل دوحہ میں مقیم ہیں جہاں وزیر اعظم قطر سمیت کئی اہم اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امیرقطر شیخ تمیم بن حمادالثانی نےدورہ قطر پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور قطر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔اہم ترین

    یہ خبر پڑھیں : فٹبال ورلڈ کپ کے لیے افرادی قوت چاہتے ہیں،قطری وزیراعظم

    امیر قطر نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت میں پاکستانی افواج کےکردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔اہم ترین

    اسی سے متعلق : قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ ملاقات امیر قطر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کےدرمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں اور پاکستان کےساتھ دفاعی تعلق کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    امیر قطر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بہترین کردار ادا کررہا ہے اور دہشت گردی خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابی ان کے عزم، حوصلے اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • تاجر ریڑھ کی ہڈی ہیں، دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دیں گے، قمرباجوہ

    تاجر ریڑھ کی ہڈی ہیں، دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دیں گے، قمرباجوہ

    کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد نے ملاقات کی، سپہ سالار نے کہا کہ تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، دہشت گردوں کو شہر میں کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دورہ کراچی میں مصروف دن گزارا، انہوں نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور شہر میں قائم ہونے والے امن و امان کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ  سے کراچی کے صںعت کاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں امن وامان سمیت تاجروں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاجروں کے وفد میں ایف پی سی سی آئی سے صدر زبیر طفیل، مسعود نقی کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدور بھی موجود تھے۔

    جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ’’کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے معمولات زندگی بحال ہوئے، شہر میں دیرپا امن و استحکام کے لیے کوشش آخری حد تک جاری رہیں گی، کراچی آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برئے تاوان اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی‘‘۔

    سپہ سالار نے کہا کہ شہر میں دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا، شہر میں قیامِ امن کے لیے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

    تاجروں کے وفد نے آرمی چیف کے سامنے بیٹھ کر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر جنرل قمر باجوہ نے اُن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    سپہ سالار کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آرمی کے لیے اپنے تمام ترتعاون کی یقین دہانی کروائی۔