Tag: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

  • آرمی چیف کی افغانستان میں دہشت گردحملوں کی شدید مذمت

    آرمی چیف کی افغانستان میں دہشت گردحملوں کی شدید مذمت

    راولپنڈی : آرمی چیف نے کابل اور قندھار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج افغان عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغان پارلیمنٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج غم کی اس گھڑی میں افغان عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان عوام اور افغان فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


    *کابل اور قندھار میں‌ دھماکے، 37 افراد جاں بحق، 98 زخمی


    واضح رہے گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ کے نزدیک کار بم اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 85 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں کئی غیر ملکی حکام بھی شامل تھے۔

  • نوجوان باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں، آرمی چیف

    نوجوان باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو باکسر محمد وسیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق سلور فلائی ویٹ چمیپئن محمد وسیم نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل باجوہ نے محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے محمد وسیم کے نقش قدم پر چلیں اور ملک کی نیک نام کا باعث بنیں ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ملک کا نام روشن کریں گے۔

    پڑھیں: ’’ کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسرمحمد وسیم کی ملاقات ‘‘

    واضح رہے باکسرمحمد وسیم نےگزشتہ سال نومبرمیں ڈبلیو بی سی سلورفلائی ویٹ ٹائٹل کا بھی دفاع کیا تھا، محض پانچ عالمی مقابلوں کے بعد ورلڈ رینکنگ میں چوتھا نمبر حاصل کرنے پر باکسر محمد وسیم اور ان کے اہل خانہ اللہ کے حضور شکر گذار اور مزید کامیابیوں کے لیے قوم کی دعاؤں کے بھی طلب گار ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ اسپانسر دینے کے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، باکسر محمد وسیم ‘‘

    ناکافی سہولیات کے باوجود اپنی صلاحیتوں اور دن رات کی محنت سے ورلڈ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے 29 سالہ محمد وسیم نے 2010 کو بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر کے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی اور پھر کامیابی کے منازل طے کرتے گئے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بحرین کےکمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بحرین کےکمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی۔


    ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی جب کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے تربیتی کورسز اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر بحرین کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے امن و سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔