Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف آج بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے ، دورے کے دوران بدین میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اس سے قبل آرمی چیف سیلاب متاثرین کے ملاقات کیلئے لسبیلہ ، راجن پور ، سوات اور ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں کے بھی دورے کر چکے ہیں۔

    جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات کم کرنے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

    آرمی چیف کی جانب سے ان دوروں کے دوران متعلقہ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔

  • ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف

    ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے یوم دفاع کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا 6 ستمبر پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، بہادر پاکستانی قوم کی حمائیت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا یوم دفاع اور یوم شہداء کے موقع پر قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہیں، ہمارے شہداء نے جانیں دے کر قومی پرچم کو بلند رکھا۔

    خیال رہے یوم دفاع آج ملی جوش و جذبےسے منایا جا رہا ہے ،آج ہی کے دن انیس سوپینسٹھ میں پاک بھارت معرکہ شروع ہوا اور پاک افواج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام ترچالوں کوناکام بنایا۔

    بزدل دشمن کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنے پر سبق سکھایا، مادر وطن کے دفاع کیلئے جواں مردی سے لڑنے والے شہدا اور غازیوں کے حوصلےاور بہادری کو شاندارخراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سوات کادورہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کوسیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کو کمراٹ، کالام اورگردونواح سے متاثرین کی منتقلی پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 82پروازیں کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کی 27 پروازوں میں 316 متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کی گئی جبکہ 23.75ٹن امدادی سامان اور راشن کی ترسیل کی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران 3 ہزار 540راشن بیگ اور250 ٹینٹس تقسیم کیے گئے جبکہ 51 میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 25 مریضوں کامفت علاج کیاگیا۔

    آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ میں کوآرڈی نیشن سینٹر امدادی کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

  • آرمی چیف آج سیلاب  سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کےعلاقوں کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف آج سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کےعلاقوں کا دورہ کریں گے

    کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سیلاب سےمتاثرہ سندھ اوربلوچستان کےعلاقوں کادورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سیلاب سےمتاثرہ سندھ اوربلوچستان کےعلاقوں کادورہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سےملاقات کریں گے۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملک بھرمیں فلڈریلیف کیمپ قائم کردیےگئے، فلڈ ریلیف کیمپوں میں ا مدادی سامان اکٹھا کر کے متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں 10، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 17 ، بہاولپورمیں7کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب رینجرز نے لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور،منڈی بہاالدین ،رحیم یارخان ،فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن میں 6 اور جہلم میں3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں جبکہ بلوچستان میں 41 آرمی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں، جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ کے 14 اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے 3 ریلیف کیمپ قائم کئے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے  متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ٰترین اعزاز

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ٰترین اعزاز

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ٰترین اعزاز سے نواز دیا گیا،  صدر یو اے ای نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی یواےای کے صدرشیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی اورمشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ٰترین اعزاز سے نوازا گیا، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعلقات کومزید فروغ دینے میں کردار پر آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای میں خوشگوار تعلقات اور گہرا بھائی چارہ ہے اور تاریخ تعاون ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہا ہے۔

    خیال رہے یہ ایوارڈ شہزادہ سلمان بن حمادال خلیفہ اور پرنس فلپس اورپرنس ولیمز کو دیا جا چکا ہے جبکہ مل لاھود، بل گیٹس اورسرگئی لاوروف کو بھی آرڈرآف دی یونین سے نوازا جا چکا ہے۔

    واضح رہے سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26 جون 2022 کو میڈل آف ایکسلینس سے ، بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9 جنوری 2021 کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    اس کے علاوہ کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر2019کوآرڈرآف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا جبکہ آرمی چیف کو27دسمبر 2018میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیاگیا اور 20جون 2017 آرمی چیف کو ترکی کےلیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بلندیوں پرجائیں گے، آرمی چیف

    امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بلندیوں پرجائیں گے، آرمی چیف

    لندن : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بلندیوں پرجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےرائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر جوانوں نے پاکستانی آرمی چیف کو پروقار سلامی دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹ سے بھی ملے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام کرتا ہوں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام کیڈٹس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے کہا آج کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں پاکستان کے 2 کیڈٹس بھی شامل ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل نوجوانوں پر اتنا ہی فخر ہے جتنا 2 پاکستانی کیڈٹس پر ہے، اس کے علاوہ 41 غیرملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان تعلقات دوطرفہ باہمی دوستی،احترام پرمبنی ہیں ، دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مزید بلندیوں پر جائیں گے،

    خیال رہے جنرل قمرجاوید باجوہ پاکستان کے پہلے فوجی سربراہ ہیں جنہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

  • آئی ایم ایف پروگرام :  آرمی چیف  کا امریکا کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای  سے رابطہ

    آئی ایم ایف پروگرام : آرمی چیف کا امریکا کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ

    اسلام آباد : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متحرک ہیں، امریکا کے بعد آرمی چیف نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا۔

    رابطے میں دونوں ممالک کی قیادت سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    ان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے آرمی چیف متحرک

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

  • آرمی چیف کی کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی  اور بریگیڈئیر محمد خالد کی نمازِ جنازہ میں شرکت

    آرمی چیف کی کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر محمد خالد کی نمازِ جنازہ میں شرکت

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر محمدخالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہدا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،بریگیڈئیر محمدخالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، گورنر بلوچستان جان جمالی، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف نےشہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی اوربریگیڈئیر خالد کے اہلخانہ اور زیارت میں شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزاکےاہلخانہ سےبھی آرمی چیف نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈئیر خالد کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیے گئے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی ، میجرجنرل امجدحنیف اور بریگیڈئیر خالد کی مرکزی نمازجنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں اداکی جائے گی۔

    نماز جنازہ ساڑھے 5بجے ادا کی جائے گی ، جس کے بعد شہدا کو پورے فوجی اعزاز سے سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آرمی چیف

    نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آرمی چیف

    لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ایس ایچ15آرٹیلری گنزکی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

    آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئےہتھیاروں کی شمولیت سےمستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج،نقل وحرکت ،آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    بعدازاں آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کی لمزآمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لمز کے اساتذہ اور طلبا سے تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کی قومی قیادت تیار کرنے میں لمز کے کردار کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے، انسانی وسائل کی ترقی جدت،ٹیکنالوجی،ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے۔

  • آرمی چیف  سے امریکی وزیر دفاع  کا رابطہ ، پاک امریکا تعلقات بہتر  بنانے میں دلچسپی کا اظہار

    آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ ، پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی کا اظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف سے گفتگو خطے میں سلامتی، استحکام کیلئےباہمی، مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئےتعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ، اس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی واستحکام پر بات سمیت دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی۔

    یاد رہے رواں سال ہی اپریل میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔