Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے، آرمی چیف

    پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔

    کرسٹوفر الیئس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدام کو بھی سراہا۔

    خیال رہے پاکستان پولیو فری ملک بننے کی طرف تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے، کیوں کہ ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کی 93 فی صد سیوریج لائنز پولیو وائرس سے پاک نکلی ہیں، 2 ماہ میں دوسری بار 90 فی صد سے زائد گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے۔

    ذرائع نے کہا کہ ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے گٹر کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے گٹرز سے سیمپلز گزشتہ ماہ کے آغاز پر لیے گئے تھے۔

  • آرمی چیف  کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،100 بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کیا

    آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،100 بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے اسپتال اور یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا اور مستقبل سے متعلق بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا ایم ڈی وقاراحمد نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے فوجی فاؤنڈیشن کو مستقبل سے متعلق بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

    خیال رہے فوجی فاؤنڈیشن 1954سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہیں، فاؤنڈیشن نے ملکی تعمیروترقی اور معاشی خوشحالی میں مسلسل اہم کردار کیا اور صرف پچھلے سال فوجی فاؤنڈیشن نے ٹیکس کی مد میں 175ملین روپے ادا کیے، ٹیکس، ڈیوٹی، لیویزکی مد میں ادا کردہ رقم وفاقی بجٹ کا تقریباً2.45 فیصد ہیں۔

    گزشتہ10سال میں ٹیکس و ڈیوٹی کی مدمیں ساڑھے1300ارب سےزائدجمع کرائےگئے ، ریٹائرڈفوجیوں کی فلاح کیلئے قائم ادارے سے لاکھوں سویلیئنز بھی مستفید ہوئے۔

    فوجی فاؤنڈیشن کے 71 فیصد ملازمین سویلین جبکہ صرف 29 فیصد ریٹائرڈ فوجی ہیں ،اس فاؤنڈیشن کے موجودہ مینجنگ ڈائریکٹروقاراحمدملک خود ایک سویلین ہیں۔

    ریٹائرڈفوجیوں کی اکثریت40سے45سال کی عمرمیں ریٹائرڈجونئیررینکس کی ہے ، ان ملازمین کوکارآمدافرادی قوت بنایا جاتا ہے تاکہ معیشت پربوجھ نہ بنیں۔

    فوجی فاؤنڈیشن کےمنصوبوں اوررفاہی کاموں سے 9ملین افرادمستفیدہورہےہیں اور مستفیدہونےوالےافرادملکی آبادی کا 4.5فیصد ہیں۔

    تعلیم اورصحت کےشعبوں میں بالخصوص فوجی فاؤنڈیشن کی خدما ت بےمثال ہے ، 10سالوں میں فوجی فاؤنڈیشن نے صحت اورتعلیم پر79بلین روپے خرچ کیے ، 45بلین روپے صحت جبکہ 34بلین روپے تعلیمی منصوبوں پر خرچ ہوئے۔

    اس وقت ملک بھر میں فوجی فاؤنڈیشن کے133تعلیمی ادارے قائم ہیں جبکہ صحت عامہ کے74مراکز بھی چلا رہا ہے ، صحت عامہ کےمراکز میں کئی بڑے اسپتال، کلینکس اور میڈیکل سنٹرز شامل ہیں ، ہیلتھ کئیرسسٹم سے مستفید 80فیصد مریض غازیوں،شہیدوں کے لواحقین ہیں۔

  • پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

    پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، رابطے میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت،باہمی تعاون کے امور پر غور ہوا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، امن عمل میں فریقین کے باہمی اتفاق رائے کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    امریکی وزیرخارجہ نے خطےمیں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس سے قبل جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی  وتعاون،علاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوران ملاقات آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جاپان سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاکستان کاکردارقابل قدرہے، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

     

  • پاکستان جاپان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان جاپان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپانی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان جاپان سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی وتعاون،علاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوران ملاقات آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جاپان سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاکستان کاکردارقابل قدرہے، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، پاکستان علاقائی تعاون کے لیے کوشاں ہے۔

  • آرمی  چیف کی ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

    مناما: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ، آرمی چیف کو بحرین آرڈر’’فرسٹ کلاس‘‘سے بھی نوازا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بحرین کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو بحرین آرڈر’’فرسٹ کلاس‘‘سے بھی نوازا گیا، ولی عہد نے تقریب کے دوران آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقوں البدرفائیوکی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مشقوں میں جوانوں کے تربیت کے معیار ،کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا مشقوں سے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز سے نوازا دیا گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز سے نوازا دیا گیا

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ سے نوازا گیا، آرمی چیف کو ایوارڈ شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو بحرین کے دورے کے موقع پر بحرین کا اعلی فوجی ایوارڈ عطا کیا گیا ، بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان نے آرمی چیف کو ایوارڈ دیا۔

    آرمی چیف کو ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ دینے کیلئے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔

    خیال رہے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات ہیں اور ماضی میں ان کے اعلی قائدین اکثر ایک دوسرے ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔

    دونوں ممالک نے تجارت ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر بڑے پیمانے پر اپنے تعلقات استوار کیے ہیں۔

    بحرین پاکستانی مزدوروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، جو اپنے وطن کو ترسیلات بھیج کر اپنی قوم کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف کی نئے چینی سفیر سے ملاقات، باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق

    آرمی چیف کی نئے چینی سفیر سے ملاقات، باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزیدمضبوط ومستحکم کرنےپراتفاق کیا گیا جبکہ چینی سفیر نے خطے میں تناؤ کی صورتحال بہتربنانے کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

    یاد رہے 2 روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈسروس کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینےکیلئےتیار ہے۔

    چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کےتعاون اورحمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےتعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10صنعتی پارکس،سماجی شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

  • آئین اورقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    آئین اورقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آئین اورقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا، قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، انشا اللہ اب بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا میں آپ کو زندگی کے اس یادگاردن پر مبارکباد پیش کرتاہوں، پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد جنہوں نے محنت سے ٹریننگ مکمل کی، آپ ایسی فوج کاحصہ بننے جارہے ہیں، جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے لئے جانی جاتی ہے، آپ نے اپنے آپ کو عظیم، مقدس، انتہائی چیلنجنگ پروفیشن کیلئے اہل ثابت کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کوشکست دی ، فروری2019 میں اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہزیمت سے دوچارکیا، پاکستان آرمی ہماری قابل فخرقوم کی خوبصورت اورحقیقی عکاس ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہیدوں کے وارث دراصل پاکستان کی خوبصورت نمائندگی کررہےہیں، عظیم قوم اور پاک آرمی کی تمام سابقہ اور آنے والے نشیب و فراز کی ذمہ داری آپ پرہے، ان میں بہت سے اتار چڑھاؤ کے واقعات آپ کی پیدائش سےبھی پہلے کے ہوں گے تاہم ذمہ داریاں مکمل کر چکنے کے بعد بھی آپ کو ملکی سلامتی ،خوشحالی کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، یہ آپ کے کندھوں پرملک کی عظیم قوم کا آپ سے محبت اور ذمہ داری کا منفرد انداز ہے۔

    سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں کوئی بھی کسی اور کے کئے کیلئے جوابدہ نہیں، اعزاز سمجھتا ہوں ہم قوم کے سامنے قابل اعتماد اور جوابدہ ادارہ کے طور پر حاضررہتےہیں، جب وطن، قوم کو ہماری ضرورت پڑی ہم نے بہترین نتائج کےلئےاپنا آپ پیش کر دیا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیرملک ہے، لیکن پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں، پاکستانی قوم ہر مشکل ،چیلنج میں آپ کو اپنے شانہ بشانہ ملے گی، پاکستانی قوم آپ پر فخربھی کرے گی اورعزت بھی دے گی، آپ پرفرض ہے مکمل وفاداری، بےمثال لگن سے ان کے اعتماد پر پورا اتریں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کا افواج پراعتماد، مضبوط رشتہ ان بے شمارقربانیوں کا ثمر ہے، وہ قربانیاں جوہمارے غازیوں اورشہیدوں نے اپنے لہو سے رقم کیں، آپ پرلازم ہےاس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نظم وضبط،فرائض کی بجاآوری،غیرجانبداری آپ کاہدف ہوناچاہیے، آپ کواپنی جوانی کاایک بڑاحصہ سخت مشکلات، بہتر ملکی مستقبل کیلئے مختص کرنا پڑے گا ، اسے مشکل کی بجائےچیلنج کے طور پر قبول کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپاہ گری مشکل راستہ ہے، جس پر چلنا آسان نہیں، اس راستے پر اپنےآپ کووقف کرنا پڑتا ہے، آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے، ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، امن قائم رکھنے کیلئے لہو سے اس کی حفاظت یقینی بنائیں گے، امن سنگ میل تو ہے لیکن منزل نہیں۔

    سربراہ پاک فوج نے کہا کہ معاشی خودمختار، نظریاتی مستحکم پاکستان جو قائد کا ویژن ہے ، اس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے، دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو جنگ، دہشت گردی اور معاشی شکنجے کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کے بہت سے ممالک ان مشکلات کا سامنا نہ کرسکے اور بکھر گئے لیکن پاکستان نے ان تمام سازشوں اورمشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئےکارلاکرملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں ، قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان نے علاقائی، عالمی امن کیلئے بھرپورکوششیں کیں، یہ ایک مشکل سفرتھا لیکن اطمینا ن یہ ہے کہ آج ہمارےادارےمضبوط ہو رہے ہیں اور ادارےمل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ دشمن جو تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے مایوسی سےہماری کامیابیاں دیکھ رہے ہیں، ہمارے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں ، دشمن کی مایوسی میں پاکستان کو 24 گھنٹے ہائبرڈوار کا سامنا ہے، اس ہائبرڈوارکاہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں، ہرسطح پر قومی قیادت ہائبرڈوارکا ہدف ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کو بحیثیت ینگ لیڈرز پہلے دن سے اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، آپ کو مایوسی کے اس ماحول سے امیدکی کرن بننا ہے ، آپ کو اپنے جوانوں کوبھی اس پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنا ہو گا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اصولوں اور روایات پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اِس ہائبرڈ وار کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ذات پات، مذہب اورلسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحادہماری قوت اورانشااللہ ہم سب متحد ہیں، ہائبرڈوار کا مقصدپاکستان میں امید کی فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے، ان کا مقصد اس مفروضے کو تقویت دینا ہے ، یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا، قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، انشا اللہ اب بھی کریں گے ، ہائبرڈوار کو مثبت تنقید سے نہ ملائیں،ایسی تنقید جس کا بہت شور، چرچا لگے، شاید اعتماد، محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو لہذا ایسی تنقید پرتوجہ دینی چاہیے، جہاں تعمیری اصلاح کی ضرورت ہواس کاضرورجائزہ لیں، یہ تنقیداس بات کا ثبوت ہے کہ بحیثیت قوم حالات کا ادراک ہے۔

    سربراہ پاک فوج نے کہا کہ بحیثیت قوم حالات کاادراک اورہم درست سمت جارہے ہیں، عوام، دستور، دستوری روایات، وطن سےعہدوفا اصل مضبوطی، طاقت ہے، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں، آج پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے، آئین وقانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ثابت کیا اپنے ذاتی، آرگنائزیشن معاملات سے بالاترہو کر ناقابل یقین کام کرسکتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہو یا کورونا کے خلاف حکمت عملی، لوکسٹ کے خلاف کارروائی ہو یا سیلابی صورتحال ہم نے خود کو کارکردگی سے ثابت کیا، پاکستان آرمی کو ان تمام قومی کوششوں میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم نے ہمیشہ ہماراساتھ دیا بالخصوص جب ملک دشمنوں کے خلاف جنگ لڑرہےتھے، میری دعا ہے کہ پاکستان ایک خوشحال، مستحکم اور متعین مقام پر پہنچے، ایسا پاکستان جہاں ناصرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی حقیقی تصور ریاست کو دیکھ سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کو انتہائی مشکل ترین حالت میں ذمہ داریاں اداکرنے کا فرض سونپاگیا ہے، آپ کو یہ فرض ہرصورت نبھانا ہے اور ان چیلنجز کے خلاف نبردآزما ہونا ہے، منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

  • شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

    شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی اور کہا اہم ملاقات کی خبر لیک ہوگئی ہے،تو اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سےملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرزموجودتھے، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر گفتگو ہوئی ، اہم ملاقات کی خبر لیک ہوگئی ہے تو اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

    شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی، میں اس میٹنگ میں موجود تھا، میٹنگ کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پرعملدرآمد ہوگا۔

    مزید پڑھیں : فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔

    عسکری قیادت نے کہا تھا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

    عسکری قیادت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات سیاسی قیادت نے خود دیکھنے ہیں۔

  • فوج کو  سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

    فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے ، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

    عسکری قیادت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات سیاسی قیادت نے خود دیکھنے ہیں۔

    آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں 15پارلیمانی لیڈر موجود تھے، آرمی چیف نے واضح کہا سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں، جومنتخب حکومت ہوگی ان کا ساتھ دیں گے اور ملک کو جو بھی آفت ہوہم ساتھ دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں فیئر الیکشن سےمتعلق گفتگو ہوئی تھی ، نوازشریف نےنریندرمودی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئےڈان لیک کا بیان دیا، ملاقات میں گفتگو ہوئی نیب ،الیکشن کمیشن نمائندہ آپ اپوائنٹ کرتے ہیں، پارلیمانی رہنماؤں نے کوئی تحفظات کا اظہارنہیں کیا۔