Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو اے کے رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کر کے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو اے کے رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے، آزاد کشمیر رجمنٹ کے سبک دوش ہونے والے لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور بڑی تعداد میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور جوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف نے نیشنل یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

    اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اے کے رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔

  • آرمی چیف سے یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    آرمی چیف سے یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی: یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ و سیکورٹی پالیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

    خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آج ہی پاکستان پہنچی ہیں، پاکستان دورے کے دوران ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انھوں نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پاگیا

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین اور تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں میں مماثلت ہے، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان، انتہا پسندی اور افغان امن عمل سے متعلق بات ہوئی۔

    فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اسلامو فوبیا صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، اسلامو فوبیا پر نہ صرف او آئی سی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔

  • پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے چوکس اور تیار ہے: آرمی چیف

    پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے چوکس اور تیار ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے یا رکاوٹ کے باعث ہمیں ترقی سے روکا نہیں جا سکتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کور کمانڈرز کانفرنس میں‌کیا. پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں‌ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی فیصلوں پرمن وعن عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”نیشنل ایکشن پلان پ رعمل درآمدکے لئے تمام ریاستی اداروں سےمکمل تعاون کیاجائے گا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شرکا”][/bs-quote]

    کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد اور پیش رفت کاجائزہ لیاگیا، شرکا کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان سےمتعلق حکومتی اقدامات پرمن وعن عمل کیاجائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لئے تمام ریاستی اداروں سےمکمل تعاون کیاجائے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں امن استحکام اورترقی مثبت سمت میں  رواں دواں ہے، کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ طاقت کا استعمال صرف ریاست کااستحقاق ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مزید کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےپاک فوج مادروطن کےدفاع کے لئےچوکس اور تیار ہے۔

    آرمی چیف نےمسلح افواج کےبلندعزم وحوصلےاورقوم کےجذبےکوسراہا۔

  • ہم نے مؤثر جواب دے دیا، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے گا: آرمی چیف

    ہم نے مؤثر جواب دے دیا، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے گا: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کر کے وزیرِ اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا، تاہم خدشہ ہے کہ بھارت پھر کوئی حرکت کر سکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کوہم نے مؤثر جواب دے دیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ان کیمرہ بریفنگ میں کہا ’توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کر کے وزیرِ اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا۔‘

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے زیادہ وقت شرکا کو خود بریف کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی، 2 بھارتی طیاروں کو ایل او سی عبور کرنے پر مار گرایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جوابی کارروائی پیشہ ورانہ ذمہ داری بن گئی تھی، بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ

    ذرایع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک بھارتی جہاز پاکستانی حدود جب کہ دوسرا بھارتی حدود میں گرا، بھارت کو وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر امن کی دعوت دے دی ہے۔

    آرمی چیف نے بریفنگ میں کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات طے پا جائیں، عالمی طاقتوں نے موجودہ حالات پر اظہار تشویش کیا ہے، وہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آرمی چیف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کی سختی سے تردید

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آرمی چیف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کی سختی سے تردید

    راولپنڈی: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، پاک فوج نے ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف سے متعلق خبر جھوٹی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب بپن راوت سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں آرمی چیف نے کانگو میں یو این امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی سفیر اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤژنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دریں اثنا، پاکستان میں متعین جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے بھی آج جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔

    آرمی چیف اور جنوبی افریقی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

  • گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود کا جی ایچ کیو کا دورہ

    گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود کا جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود نے ملاقات کی۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 20 دسمبر کو ترک وزیر قومی دفاع نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں علاقائی سیکورٹی کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ترک وزیر قومی دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دل چسپی بہ شمول دفاعی سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

    آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی دار الحکومت میں واقع ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کے ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو کمپنی انتظامیہ نے کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی معیشت میں کمپنی کے کردار کی تعریف کی، اور تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں کمپنی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔


    یہ بھی پڑھیں:  لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا


    خیال رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل کی پیدوار کر رہی ہے۔

  • وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال

    وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوئی۔

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہوا۔

    خیال رہے کہ آج وفاقی دار الحکومت میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر ایک سمپوزیم سے خطاب کیا، جس میں انھوں اپنے عزم کو دہرایا کہ پاکستان کومدینہ جیسی ریاست بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ صرف وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، جہاں قانون پر عمل ہو رہا ہو۔ انھوں نے پاکستان میں آبادی کے مسئلے کو عالمی حدت میں اضافے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے دوسری طرف ہم نے تیزی سے اپنے جنگلات ختم کیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاناما کیس کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی: وزیراعظم عمران خان


    انھوں نے مزید کہا کہ آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے اپنا پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا، بچوں کو اسکول میں پاپولیشن پلاننگ اور ماحولیات کا مضمون پڑھانا ہوگا، 10 ارب درخت پورے پاکستان میں لگائے جائیں گے، کم بچے خوش حال گھرانا ایک مؤثر مہم تھی جسے ختم کر دیا گیا۔

  • آرمی چیف کرتارپورکوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کرتارپورکوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کرتارپور کوریڈور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کرتاپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈورکی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں اور وہ آج کرتاپور کوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ڈیرہ دربار صاحب شکر گڑھ میں خصوصی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

    اس موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں ، بیس فٹ چوڑ ااورساٹھ فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے،  جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے سینتیس سے زائد کیمرے لگائے گئےہیں جبکہ گردوارہ کرتارپورصاحب میں آنے جانے والے راستے کی مانٹرینگ کی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی دعوت پران کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو کام اکہتربرس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہوگیا، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار عمران خان جیوے۔

    سکھ برادری خوشی نہال ہیں، ڈیرہ دربارصاحب پر موجود سکھوں کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل باجوہ ساری دنیا کے سکھوں کے بھی ہیرو بن گئے ہیں۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔