Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر کرنے پر اتفاق

    آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر کرنے پر اتفاق

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، برطانوی ہائی کمشنر


    واضح رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو برطانوی ہائی کشمنر تھامس ڈریو نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف پر تکنیکی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے برطانوی تکنیک سے مستفید ہو سکتا ہے۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت بیگم کلثوم نوازکی فیملی کو قانون کے مطابق سہولت دے گی جبکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو لواحقین کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز بہادرخاتون تھیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی  ہے کہ اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    یاد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد آج انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کافی عرصے سے ناساز تھی ، اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ 12 جولائی کو وہ کومے سے ہوش میں آئی تھیں جبکہ ان کی طبعیت بہتر بھی ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں گھر پر منتقل کیا گیا تھا، لیکن پھر طبعیت بگڑنے پر انہیں واپس اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا، آرمی چیف

    ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا، آرمی چیف

    اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوانِ صدر میں سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں جمہوری اقدار میں بھی مزید استحکام آئے گا، ملک میں جمہوریت مزید نمو پائے گی۔

    پاک فوج کے سربراہ نے نئے صدر کی تقریبِ حلف برداری کے بعد کہا کہ یہ تقریب جمہوریت کے تسلسل کی علامت ہے۔ انھوں نے حلف برداری کو اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل قابلِ تعریف ہے۔


    مزید پڑھیں:  امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، آرمی چیف


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیرِ خارجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہم ملک میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے۔

  • آرمی چیف سے امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق

    آرمی چیف سے امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد: امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ کی سربراہی میں امریکی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی، جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کے سب سے اہم پارٹنر پاکستان کے دورے پر آئے تو انھوں نے پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات میں دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات میں دونوں ممالک کے رشتوں کو مزید استحکام دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  امریکا سےعزت واحترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان


    خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے بھی امریکی وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مل کر قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، امریکا سےعزت و احترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

  • شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی : یوم دفاع وشہداء 2018 پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء پاکستان اور لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے آخری پرومو جاری کردیا۔

    جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام ، #ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ شہداء کی قربانیوں خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔

    مزید پڑھیں :  فیلڈ فارمیشن افسران شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں،آرمی چیف 

    خیال رہے یوم دفاع وشہدا کل جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی۔

    واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع و شہدا 2018 پر قوم کے شہیدوں اور ان کے گھر والوں کو یاد کیا جائے گا اور قوم سے درخواست کی تھی کہ وہ 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدا پر تمام شہدا کے گھر جا کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔

    یاد رہے پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں خصوصی پروموز جاری کئے تھے، جس میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا جبکہ پہلی بارملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے۔

    پاک فوج کی جانب سے پاکستانی میڈیا ، ٖوطن کی خاطر لڑنے والے غازیوں اور شہدائے کشمیر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جا چکا ہے۔

  • اہلِ وطن کو عید مبارک ہو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    اہلِ وطن کو عید مبارک ہو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلِ وطن کو بقرِ عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر مسلح افواج کے جوانوں کی بے پناہ قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلح افواج کی جانب سے اہلِ وطن کوعید کی مبارک باد دی۔

    دیگر مسلح افواج کے سربراہان چیئرمین جوائنٹ اسٹاف، نیول چیف اور ایئر چیف کی جانب سے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے موقع پر دعا کرتے ہوئے کہا ’اللہ پاکستان کو امن اور ترقی عطا کرے۔‘

    خیال رہے کہ آج پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہم راہ حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی، انھوں نے پاکستان، امن و استحکام اور شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی


    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے بہادری، کام یابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج  کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرلی اور پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرلی، اس دوران آرمی چیف نے پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کےموقع پر متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اورمسلح افواج نے بہادری،کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا، اہل خانہ کو سلام، ملک دشمن عناصر کو ہر صورت میں شکست دے کر دم لیں گے،آرمی چیف

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کواندھیروں میں جھونکنےکی کوشش کرنےوالوں کیخلاف لڑیں گے، قوم کےعزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کوشکست دیں گے۔

    دوسری جانب منٰی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید مناسک حج ادا کررہے ہیں، حجاج کرام نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مِنیٰ پہنچے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کررہے ہیں۔

    بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد حجاج نے اپنا سر منڈوایا اورحجاج نے احرام کھول دیا، اس کے بعد حجاج کا مکہ پہنچ کر طواف زیارت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

    آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث پندرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے، ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خوال محمد، صدام اللہ ،اظہار، سید اللہ، مجاہد، طارق علی، اسرار، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد 45 افراد کی موت اور 103 کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کی ہے۔

  • قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف

    قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آرمی چیف نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا کردار نمایاں رہا۔

    ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے


    واضح رہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہل کاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یومِِ شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نمازِ عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں، انھوں نے کہا کہ بہ طور سپاہی انھیں ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی پر آمد کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی ان کے ہم راہ تھے۔

    ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز کے بعد ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا کی، انھوں نے کہا کہ وطن اور قوم کی حفاظت کے فرائض کی انجام دہی ہماری ترجیحی ڈیوٹی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی، انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے دور عید منانے پر انھیں بہ طور سپاہی فخر ہے۔

    پاکستان کے غیّور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، سربراہ پاک بحریہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔