Tag: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ ہوگئے، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان روانہ ہوگئے ،جہاں وہ افغان قیادت سے ملاقات کریں گے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستحکم قومی حکومت چاہتاہے،نیٹو،امریکا افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں، خواہش ہے امریکا،نیٹو افغان امن میں کامیاب ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان مشیر قومی سلامتی کی سربراہی میں وفد ستائیس مئی کو پاکستان آیا تھا اور افغان مشیر قومی سلامتی نے آرمی چیف کو دعوت نامہ پہنچایا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا اور ساتھ میں واضح کیا کہ اگر حکومتی سطح پر خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انجینیرنگ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے رہبرِ جامعہ کا خواب پورا ہوگیا، آرمی چیف

    انجینیرنگ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے رہبرِ جامعہ کا خواب پورا ہوگیا، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جدید انجینیرنگ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے رہبرِ جامعہ کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت نیوٹیک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے منعقدہ اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ نیوٹیک یونیورسٹی سختی سے میرٹ پرعمل کر کے تعلیم کا معیار بلند تر رکھے، دریں اثنا انھوں نے یونی ورسٹی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے بورڈ آف گورنرز کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک یونیورسٹی مقامی اور اوورسیزمارکیٹ کے ساتھ ساتھ سی پیک کی ضروریات بھی پورا کرے گی۔

    آرمی چیف نے یونی ورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونی ورسٹی ہوگی۔

    بھارت امن کی خواہش کو ہماری کم زوری نہ سمجھے، میجرجنرل آصف غفور


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےازبک حکومتی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےازبک حکومتی وفد کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ازبک حکومتی وفد سے ملاقات کی ، ازبک وفد نے خطےمیں دیرپاامن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں گرانقدرہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبک حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ازبک صدر کے سیکرٹری سیکورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل مخدوموف وکٹر ولادی میر وچ کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک حکومتی وفد سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ازبک وفد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں گراں قدر ہے۔ خطے میں دیر پا امن کیلئے پاک فوج کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

    ازبک وفد نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی ،تجارت اورفوجی تعاون کومزید کوبڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر ازبک وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون اورامن استحکام کیلئے پھرتعاون کرتا رہے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ  24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

    دورے کے دوران  آرمی چیف نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سمیت سعودی سول وفوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور اہم علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قائداعظم کےوژن کےمطابق سماجی انصاف کوفروغ دیاجارہاہے،آرمی چیف

    قائداعظم کےوژن کےمطابق سماجی انصاف کوفروغ دیاجارہاہے،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کےوژن کےمطابق سماجی انصاف کو فروغ دیا جارہا ہے، قائد کے فرمودات کے مطابق محفوظ و مضبوط پاکستان ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان کو یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔

    میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق سماجی انصاف کوفروغ دیاجارہاہے، انسانی اقدار اورمساوات قیام پاکستان کی تحریک ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قائدکےفرمودات کےمطابق محفوظ ومضبوط پاکستان ممکن بنایاجاسکتاہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز خالقِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نغمہ جاری کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : بانی پاکستان قائد اعظم کو آئی ایس پی آر کا خراج تحسین، نغمہ جاری


    جس میں جدو جہد آزادی پاکستان اور ہجرت جیسے کرب ناک مناظر کی عکاسی کی گئی۔

    س نغمے کو لکھا ہے کہ پروفیسر احمد رفیق اکبر نے جب کہ گلوکار اور موسیقار صابر علی ہیں جنہوں مدھر دھنوں اور سندر آواز سے ملی نغمے کو زندگی بخش دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف قمر باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    آرمی چیف قمر باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کردیں گے.

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے ملٹری ڈپلومیسی سے متعلق شرکا کو اعتماد میں لیا اورعلاقائی و داخلی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پربات چیت کی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان اور خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور پاک افغان سرحد کے انتظامات پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی.

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور آرمی چیف کے بیرون ملک دوروں مین ہونے والی پیشرفت سمیت اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی رفتار اور کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اب تک کی پُرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں بلوچستان کی صورت حال بھی زیر غور آئی اور بلوچستان میں جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ خوش حال بلوچستان پروگرام کے تحت ہونے والے ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو کیا گیا.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک سفیر سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک سفیر سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات کی اور سبکدوش ہونے والے ترک سفیر کی خدمات کی تعریف کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں متعین ترک سفیرصدیق بابر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور اہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے ترک سفیرکی خدمات کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز


    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز کیا تھا۔

    ڈی جی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لانا ہے جبکہ پروگرام کا مقصد سیکورٹی صورت حال کو بھی مستحکم بنانا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قومی ترقی کے لیے عزمِ صمیم اوراتحادِ کامل کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    قومی ترقی کے لیے عزمِ صمیم اوراتحادِ کامل کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پا چکے ہیں تاہم خطرات کے پیش نظر اعلیٰ تربیتی معیار اور آپریشن کی تیاریاں ناگزیر ہیں.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار سربراہ پاک فوج نے منگلا اسٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنی تقریر کے دوران قائد اعظم کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کرسکتی بس ملکی مفاد کیلئے قوم اور اداروں کو مربوط اندازمیں کام کرنا ہوگا جس کے بعد انشااللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا.

    آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم،  جواں حوصلے اور اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مغربی سرحد پر فرائض کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور ملکی ناقابل تسخیر دفاع کے لیے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لیے ہمہ جہت ٹریننگ اور جدید بنیادوں پر منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران منگلا کورمیں جاری مشقوں کامعائنہ کیا اور پیشہ ورانہ مہارت اور سخت ٹریننگ میں مشغول جوانوں اور افسران کے عزم و حوصلے کی تعریف کی اور بالخصوص جوانوں کے حوصلوں کو سراہا اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے آرمی چیف کااستقبال کیا جب کہ آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈہیل کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈہیل کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈہیل نے ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، امریکی سفیرنے جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

    اپنی گفتگو میں امریکی سفیرڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار انتہائی قابل قدر ہے اور آپریشن ردالفساد سے پاکستان سے دہشتگردی کےخاتمے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی سفیرڈیوڈہیل نے 15دسمبر 2016 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی تھی۔

  • پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی.

    تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم کو نام پرعزم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، 23 مارچ 1940 کوہم نے پاکستان بنانےکا عہد کیا اورہم کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے تناظر میں آئیں اس سال 23 مارچ کو یہ عہد کریں، پاکستان کو پرامن ملک بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 23 مارچ کی تیاریاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپوراندازمیں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پرشرکت کریں گے.

    یومِ پاکستان کی تیاریاں


    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹویٹ کے ذریعے باخبرکیا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔

    یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے.

  • تحمل کی پالیسی کے ساتھ بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، آرمی چیف

    تحمل کی پالیسی کے ساتھ بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، آرمی چیف

    مہمند ایجنسی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ بہادر قبائلی عوام، پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مربوط اور منظم رابطے کے زریعے ہی دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یہ بات آرمی چیف نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردی میں جام شہادت نوش کرنے والے سپایوں کے گھر تعزیت اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران کہی۔

    آرمی چیف نے متنبہ کیا کہ ملک دشمن ایجنسیاں علاقے کے امن سے کھیلنا بند کریں اور یاد رکھیں کہ ہم تحمل کی پالیسی کے ساتھ ساتھ بھرپور جواب دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردگروپ افغانستان میں دوبارہ جمع ہو رہے ہیں اور وہاں سے حملہ آور سرحد کے پار کر کے ہماری سرزمین کو نشانہ بنا رے ہیں جب کہ پاک فوج اپنے دفاع مین سرحد پار حملوں کا موثر انداز میں جواب دے رہی ہے۔

    آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہماری سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال نہیں ہورہی ہے اور ہماری اس تحمل کی پالیسی پر دیگر ممالک بھی مثبت ردعمل دیں۔

    ispr-post

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کےتعاون سےدہشت گردی کوشکست ہو رہی ہے دہشت گرد ہمارے معاشرے میں نا اتفاقی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہمیں متحد رہ کر دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

    آرمی چیف نے مہمند ایجنسی حملے کو ناکام بنانے والے اہلکاروں اور گزشتہ ہفتے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش میں جام شہادت پانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے جذبوں کی تعریف کی اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات میں تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    قبائلی عمائدین سے اپنے خطاب میں آرمی چیف نے اعلان کیا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیگرسہولتیں فراہم کریں گے اس موقع پر کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔