Tag: آرمی چیف جنر ل راحیل شریف

  • آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں جاری چینلجز سے نمٹا جاسکے، انہوں نے اسپین کئی کیڈٹ کالج بہترین تعلیمی درسگاہوں میں سے ایک قرار دیا۔

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں تعمیر کیے گئے کیڈٹ کالج ’’اسپن کئی‘‘ کا بھی افتتاح کیا۔

    اس موقع پر راحیل شریف نے طلبہ سے ملاقات کی اور اُن سے بات چیت بھی کی، آرمی چیف کا کہنا تھاکہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں بہترین اضافہ کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ ملک میں جاری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان کردار ادا کرسکیں۔

    raheel-sharif-post-2

    انہوں نے کہا کہ ’’اسپین کئی‘‘ کیڈٹ کالج ان بہترین تعلیمی درسگاہوں کا حصہ ہے جو فاٹا میں تعمیر کی گئیں ہیں، قبائلی نوجوانوں کا معیارِ زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا کیونکہ پڑھا لکھا پُرعزم نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہے‘‘۔

    raheel-sharif-post-1

    یاد رہے گزشتہ روز  برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے وزیرستان کا دورہ کرتے ہوئے پاک فوج کی کارروائیوں اور بحالی و تعمیر نو کی تعریف کی اور آئی ڈی پیز کی واپسی پر آرمی کے کردار کو سراہا تھا۔

  • جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، نوازشریف

    جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے عالمی امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیتے ہوئے ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا تاہم آئندہ بھی خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کی اعلی سطح کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی ملٹری آپریشنز،وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلی سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

    پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: پاکستان نے معاملہ ورلڈ بینک میں اٹھا دیا

     اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویے کا جائزہ لیا گیا اور بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی مذمت بھی کی گئی۔

    میاں محمد نواز شریف نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا ہے‘’۔

    مزید پڑھیں: کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

    اُن کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی حمایت کے حق دار ہیں، جب تک کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفاری حمایت جاری رکھے گا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:   بھارت نے پانی بند کیا تواعلان جنگ تصور ہوگا، مشیر خارجہ

    سندھ طاس معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ’’پاکستان اور بھارت نے 1960 میں عالمی بینک کے زیراہتمام پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے سندھ طاس معاہدے پر مشترکہ اتفاق کیا تھا تاہم اس معاہدے کو تن تنہا منسوخ نہیں کرسکتا‘‘۔
    پڑوسی ملک کے جنگی جنون اور اڑی حملے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان نے عالمی امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیااور آئندہ بھی خطے میں امن کیلئے کوشش جاری رکھے گا تاہم اگر پڑوسی ملک کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اُس کا بھرپور جواب دیا جائے گا‘‘۔

    اسے بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    ملکی دفاع اور بھارت کی جانب سے جنگی جنون سے نمٹنے اور ملکی دفاع و سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے کردار کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارہیت سے نٹمنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔

    Prime Minister Nawaz Sharif presides over session by arynews

     

  • دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے سبب دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے اندرون اور بیرون ملک موجود دہشت گردوں کے معاون پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن دہشت گردی کو بڑھانے میں مصروف ہیں لیکن ہم ہرطرح کی سازش اور مذموم عزام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بناکر ہی دم لیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں قوم نے بھرپور تعاون کیا، قومی مفاد کے لیے عوام متحد ہیں، دہشت گردی ختم کرکے ملک میں مستقل امن قائم کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف پراکسی کے استعمال کا مخالف ہے، کسی بھی قوت کو پاکستان کے خلاف پراکسی کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

    آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور طورخم بارڈر کے حوالے سے بات چیت طے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات کر کے طورخم بارڈر کو گاڑیوں کی آمد و رفت کو کھولنے اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی طور پر بات کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے افغان سفیر سے ملاقات میں طورخم بارڈر پر کشیدگی قابو ہونے کے بعد آمد و رفت کے لئے کھولنے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان حکام کی جانب سے طورخم سرحد کے زریعے دہشت گر د عناصر کی نقل و حرکت کے ٹھوس شواہد کئی بار افغان حکام کو پیش کئے گئے تھے اور خصوصاً باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے افغان حکام کا آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوکر چارسدہ پہنچے تھے۔

    دہشت گردی پر قابو پانے لئے پاکستانی حکام کی جانب سے عملی اقدامات کئے گئے تھے۔ جس میں طورخم سرحد پر سخت نگرانی، بغیر ویزے کے پاکستان میں افغان شہریوں کے داخلے پر پابندی اور مستقبل کے لئے سرحد پر باڑ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    باڑ کی تعمیر کے باعث طورخم کے راستے کو بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث دونوں جانب ٹرالوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھی، جبکہ پاکستان آنے والے افراد پہاڑی علاقہ استعمال کرکے پاکستان میں داخل ہورہے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے طورخم سرحد پر بارڈر پر باڑ لگانے پر کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد گزشتہ دو روز سے بند ہے جسکے باعث ہزاروں کی تعداد میں مسافروں اور عام لوگوں کے ساتھ تجاری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت بند ہوگئی۔

  • جنر ل راحیل شریف نو مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    جنر ل راحیل شریف نو مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نو مارچ کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ فیلڈ میں جاری فوجی مشقیں دیکھیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

    سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں میں پاک فوج سمیت اکیس سے زائد ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

    اس سے قبل دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ فوجی مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔