Tag: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

    آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

    راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ، باہمی دفاعی تعلقات میں استحکام اور پائیداری کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر آج جی ایچ کیو کا دورہ، کیا جہاں چیف آف آرمی اسٹاف قمر باجوہ نے اُن کا استقبال کیا، بعد ازاں سعودی سفیر نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سیکیورٹی اور خطے کو درپیش دہشت گردی کے چیلینجز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کی سلامتی کے لیے دو طرفہ تعلقات اورمشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    سعودی عرب کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں اور پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی جانی چاہیے۔


    یہ خبر پڑھیں :  بھارت کا جنگی جنون، اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور شہید


    دوسری جانب پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہونے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد باہمی سیکیورٹی تعاون کے عمل کو بڑھانا اور دفاعی حکمت عملی میں مشترکہ کاوشوں کو پروان چڑھانا ہے گو پاک فوج کا مختلف خلیجی ریاستوں سے سیکیورٹی تعاون قائم ہے مذکورہ فوجی دستے کو سعودی عرب سےباہرتعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

    یاد رہے 34 اسلامی ملکوں پر اسلامی اتحاد فوج کے سربراہ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف ہیں، اتحادی فوج سعودی عرب میں واقع مقامت مقدسہ کی حفاظت اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے تشکیل دی گئی ہے جس میں دیگر اسلامی ممالک کی افواج کے افسران اور جوان شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک آرمی نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

    چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل اور ورلڈ الیون کی آمد کے دوران پاک فوج کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی سہولیات کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکت کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل اور بین الااقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک فوج کی اجنب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا.

    خیال رہے پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ ہاکی، باکسنگ، ریسلنگ اور فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد اور میچوں کے انعقاد میں آرمی چیف قمر باجوہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہو سکا ہے اور 2009 کے بعد پہلی بار بین الااقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں کا آغاز ہوسکا ہے.

  • آرمی چیف اور وزیراعظم کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف اور وزیراعظم کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید نے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز چراٹ کا دورہ کیا اور یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور بعد ازاں انہیں ایس ایس جی کی تنظیمی صلاحتیوں اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنی مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا جب کہ وزیراعظم نے ایس ایس جی کے ہتھیار کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ ہتھیار خود چلائے بھی اور مختلف امور پر جوانوں اور افسران سے گفتگو بھی کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوانوں اور افسران سے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک میں بسنے والا ایک ایک شخص اپنے شہداء کا مقروض ہے.

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کی صلاحیتوں اور مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایس ایس جی نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر قوم کو فخر ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.

  • کامیاب سال تمام ہوا، سالِ نو کے نئے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں، آرمی چیف

    کامیاب سال تمام ہوا، سالِ نو کے نئے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ایک یادگار سال اختتام پذیر ہوگیا ہے اور سال 2018 انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں کئی داخلی اور خارجی چیلینجز درپیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سپہ سالار پاک فوج قمر باجوہ کے نئے سال سے متعلق بیان کو شائع کیا ہے۔

    اپنے بیان میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب سال بیت گیا ہے ایک اور نیا سال نئے اہداف اور مقابلوں کے ساتھ آن پہنچا ہے ، پاک فوج ان اندرونی و بیرونی اور غیر معمولی چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج مشکلات اور مسائل کو چیلینج کے طور پر لیتی ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان چیلینجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا، ہم نے اہداف کا ایک حصہ طے کر لیا اور انشااللہ باقی کا کام بھی متحد ہو کرسرانجام دیں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کے عزم و حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا اور انشااللہ سال 2018 پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا۔

     

  • امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے

    امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے

    واشنگٹن : امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس 4 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا، جیمزمیٹس4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیردفاع پاکستان کے ساتھ ساتھ مصر، اردن، کویت کا بھی دورہ کریں گے۔


    پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ


    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ صرف پاکستانیت کو اپنی شناخت بنائیں، جنرل قمر باجوہ

    بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ صرف پاکستانیت کو اپنی شناخت بنائیں، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے لیے علماء کا کردار قابل قدر ہے, یہ ملک یہاں رہنے والے ہر ایک پاکستانی کا ہے چنانچہ بلا  تفریقِ رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ سب پاکستانیت کو اپنی پہچان بنائیں اور پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آج باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا جہاں انہیں سرحد پار سے حملوں اور دہشت گردوں کو روکنے کے الیے گئے قدامات پر بریفنگ دی گئی اور سرحدوں پر باڑ لگانے اور چیک پوسٹوں کی تعمیر سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا.

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جوانوں اور افسران سے بات چیت کرتے ہوئے جوانوں کی جانب سے موثر اور محفوظ سرحدی نگرانی کے باعث سرحد پار سے دہشت گردوں کی کارروائی میں نمایاں کمی کو سراہتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلوں اور عزم و ہمت کی تعریف کی اس موقع پر کورکمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے.

    قبل ازیں آرمی چیف قمر باجوہ نے پشاورمیں فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے علمائے اکرام کے وفد سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علمائے اکرام کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے لیےعلما کا کردار قابل قدر ہے جو پائیدار استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے تعاون کر رہے ہیں.

  • آرمی چیف سے امریکی سفیر اور اردن فضائیہ کے کمانڈر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سفیر اور اردن فضائیہ کے کمانڈر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

    راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور برادر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا اعادہ کرتے رہیں گے.

    ان کا خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آج جنرل ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفیر اور اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے ہونے والی الگ الگ ملاقات میں کہی۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں پیدا ہونے والے سیکیورٹی صورت حال اور معاملات پر گفت و شنید کی گئی.

    قبل ازیں آج اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد بھی جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ عسکری تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا.

    اس موقع پر اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار اور کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف قمر باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف قمر باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ خطے کی بدلتی صورت حال اور قیام امن کے لیے پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے میں فروغ کے لیے افغانستان کے بعد اب ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچ گئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ اپنے دورے کے دوران ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں قیام امن کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

    خیال رہے اس سے قبل آرمی چیف قمر جاوید باجوہ افغانستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں اور سرحدی امور سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ اب دورہ ایران بھی خطے میں پائیدار امن کے لیے کاوشوں کا حصہ ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

    قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

    دوحہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اس لیے دو طرفہ تعاون سے خطے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے ہیں جہاں قطری وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور قطر کے مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی نے آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دورانِ ملاقات علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کوخصوصی اہمیت دیتی ہے کیوں کہ پاک قطر دفاعی تعاون میں وسعت سے خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    قطر کے وزیرِدفاع نے آرمی چیف قمر باجوہ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون اور خطے میں قیام امن کے لیے کاوشوں میں اضافہ ہوگا۔

    قطر کے عسکری سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کوسراہتے ہوئے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

  • انسداد دہشت گردی آپریشنز مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گے، آرمی چیف

    انسداد دہشت گردی آپریشنز مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز بھر پور انداز سے جاری رہیں گے۔

    یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی, انہوں نے انسداد دہشت گردی اورانٹیلی جنس بیس آپریشنز پراطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 199 ویں کور کمانڈر کانفرنس آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کو خطے کے پائیدار امن کے لیے خطرناک قرارد دیا۔

    کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے حال ہی میں افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصان پرافغان فورسز اور افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کوجڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کے شرکاء کو مقاصد کے حصول تک انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے آپریشنز کو بھرپور انداز سے جاری رکھنے کی ہدایات بھی دیں۔