Tag: آرمی چیف کی تعیناتی

  • آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت: صدر مملکت  کی آج عمران خان سے اہم ملاقات کا امکان

    آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت: صدر مملکت کی آج عمران خان سے اہم ملاقات کا امکان

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کا امکان ہے ، جس میں تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا آج ہی دورہ لاہور کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں ڈاکٹر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، صدر ملاقات کےدوران تعیناتیوں سےمتعلق اہم مشاورت کریں گے۔

    خیال رہے نئےآرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری دی جائے گی۔

    منظوری کےبعد سیدعاصم منیرکےآرمی چیف تعینات ہونے اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں ، عمران خان

    آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں ، عمران خان

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا ، جوادارے،ریاست ،عوام کی آوازکیخلاف جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران‌ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملےمیں پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس معاملے میں پیچھے بیٹھ کرسب دیکھ رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا ، جو ادارے، ریاست اور عوام کی آواز کیخلاف جائے۔

    انھوں نے کہا کہ توشہ خانہ پر دبئی، لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کیخلاف کیس کریں گے، جو سامان فروخت کیا وہ اسلام آباد میں فروخت کیا، رسیدیں اور تاریخ توشہ خانہ میں موجود ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سےمتعلق جب گواہی میں جائیں گے کیس ختم ہو جائے گا۔

    امریکا سے تعلقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات چاہتا ہوں.

    حکومت سے مذکرات کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ مذاکرات کامیسج آیا کہ کمیٹی سے مذاکرات کریں ، میں نے انکار کردیا الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔

  • آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

    آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

    لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی لندن میں نوازشریف سے چوتھی ملاقات ہوئی ، دونوں بھائیوں کی ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔

    ملاقات سے واپسی پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔

    گزشتہ روز بھی شہباز شریف نے حسن نواز کے دفتر میں بڑے بھائی سے چار گھنٹے طویل بیٹھک لگائی تھی، جس میں ملک سیاست سمیت کئی اہم معاملات پر مشاورت ہوئی تھی۔

    گزشتہ دو دن میں اب تک چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اتحادی رہنماؤں کو نواز شریف سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے، جس کیلئے آئندہ ہفتے اتحادی رہنماؤں کا اجلاس بلایا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی تھئ کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ضرورہوئی لیکن آرمی چیف کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

    خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہے کہ نواز شریف اور شہباز کے مابین میٹنگ میں نئے آرمی چیف پر فیصلہ ہوا۔